VPN یا ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

VPN یا ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

Post by چاند بابو »

وی پی این (VPN) دو مختلف کمپیوٹرز کے درمیان ڈائریکٹ، محفوظ ورچوئل ربط بناتا ہے جس میں کوئی تیسرا مداخلت نہیں کرسکتا۔ وی پی این کس طرح کام کرتا ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ کار کیا ہے اور ایک صارف کی مدد کیسے کرتا ہے،ذیل میں اس کا طریقہ کار مفصل بیان کیا گیا ہے۔

[align=center]Image[/align]


VPNs ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیا ہے؟
VPN کا لفظ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے جس میں ورچوئل کا مطلب یہ ہے کہ آپ عام پبلک انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے دو مختلف کمپیوٹروں کو ایک دوسرے سے جوڑ رہے ہیں، لیکن سارا عمل ایک محفوظ پرائیویٹ کنکشن بنا کر کرتے ہیں جس میں کوئی تیسرا مداخلت نہیں‌کر سکتا ہے اور آپ کا ڈیٹا پڑھنے سے قاصر رہتا ہے، شروع میں وی پی این کی تیاری کا مقصد کاروباری افراد کو سہولت مہیا کرنا تھا جو کسی دوسرے مقام سے اپنے گھر کے سرور پر موجود حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کرتے تھے اور انہیں اس ڈیٹا کی چوری کا ڈر بھی رہتا تھا، لیکن بعد میں VPNs کا استعمال عام صارفین بھی کرنے لگے اور رفتہ رفتہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا۔
وی پی این اپنے صارف کو ایک محفوظ Tunnel کے ذریعے کسی بھی قسم کا ڈیٹا بھیجنے یا وصول کرنے کی سہولت دیتا ہے، اس بات کو زیادہ عام فہم طریقے سے اس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ کسی مقام پر کمپیوٹرز کا ایک نیٹ ورک موجود ہے جس تک کچھ خاص لوگ ہی رسائی حاصل کر سکتے ہیں جس میں سے آپ بھی ایک ہیں لیکن اس نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آپ کو عام انٹرنیٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے جو کہ قطعی غیر محفوظ ہے اور آپ کا ڈیٹا راستے میں چوری ہونے کا بہت زیادہ خطرہ موجود ہے۔ اب آپ اگر کسی VPN کا سہارا لیتے ہیں تو وہ آپ کے کمپیوٹر اور اس کمپیوٹروں کے نیٹ ورک یا سرور تک آپ کو ایک ایسی ورچوئل ٹنل بنا کر دیتا ہے جس میں آپ اور آپ کے ساتھ مخاطب دوسرا کمپیوٹر ہی منسلک ہوتے ہیں‌اور درمیان میں‌کوئی اس ڈیٹا کو پڑھ نہیں سکتا ہے۔ اس عمل میں آپ کا کمپیوٹر دوسرے کمپیوٹرز یا سرورز کو ایک خاص کوڈ کے ذریعے مخاطب کرتا ہے جو صرف آپ کا کمپیوٹر اور آپ کا مخاطب کمپیوٹر یا سرور ہی سمجھ سکتے ہیں درمیان میں‌موجود کوئی بھی کمپیوٹر یا فرد اگر اس ڈیٹا کو جس کا تبادلہ ہو رہا ہے حاصل بھی کر لیتا ہے تو وہ ڈیٹا اس کے لئے سوائے بے معنی شورشرابے کے علاوہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ اس کوڈ کا ترجمہ کرنے سے قاصر رہے گا۔
اس وقت بے شمار اقسام کی VPN سروسز موجود ہیں جو مفت سے لے کر سینکڑوں ڈالرز تک دستیاب ہیں۔

VPN کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
Image
جس طرح‌اوپر بیان کیا گیا ہے کہ وی پی این آپ کے کمپیوٹر کا رابطہ کسی خاص کمپیوٹر یا نیٹ ورک کے ساتھ ایک محفوظ ٹنل کے ذریعے قائم کرتا ہے جس کو پڑھنا کسی تیسرے کمپیوٹر کے لئے ممکن نہیں ہوتا ہے اس لئے ایک طرف تو یہ آپ کو شناخت کو کسی حد تک یا مکمل طور پر چھپانے کی صلاحیت رکھتا ہے تو دوسری طرف مختلف قسم کی فائر والز یا فلٹرز جو کہ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز استعمال کرتے ہیں ان کو بھی بائی پاس کردیتا ہے جس سے آپ ان ویب سائیٹس یا ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں جن تک رسائی ممنوع ہوتی ہے۔ یعنی اگر کوئی ویب سائیٹ مثال کے طور پر فیس بک آپ کے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نے بلاک کر رکھی ہے اگر آپ اس تک رسائی کے لئے بغیر کسی وی پی این کے درخواست بھیجیں گے تو آپ کے آئی ایس پی پر موجود فلٹرز اس درخواست کو فورا پڑھ کر رد کر دیں گے لیکن اگر یہی کام آپ وی پی این سرور کے ذریعے انجام دے رہیں تو وہ فلٹرز یا فائر والز اس کوڈ کو پڑھنے سے قاصر رہیں گے اور فیس بک سرورز تک آپ کی ایک گمنام درخواست پہنچ جائے گی جو جواب میں وی پی این کو اسی مخصوص کوڈ میں جواب ارسال کر دے گا اور وی پی این سرور آپ کے کمپیوٹر پر فیس بک کھول دے گا۔ اس سے آپ کی شناخت بھی چھپی رہے گی اور کام بھی بن جائے گا۔ لیکن اس کام میں ایک قباحت یہ ہے کہ فرض کریں کہ فیس بک حکومت نے بلاک کر رکھی ہے اور اسے پتہ چل جائے کہ صارفین فلاں کمپنی کے وی پی این سرور کو استعمال میں‌لاتے ہوئے فیس بک کو کھول رہے ہیں تو ایسی صورت میں حکومت اس وی پی این کی سائیٹ کو بھی بلاک کر دے گی جس سے وی پی این غیر فعال ہو جائے گا لیکن اس بات کا ادراک تمام وی پی این کمپنیوں کو بھی بخوبی ہوتا ہے اس لئے اس کام سے بچنے کے لئے ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے وی پی این کمپنیاں کسی ایک سرور یا روٹر کے استعمال کی بجائے بہت سارے سرورز اور روٹرز کا استعمال کرتی ہیں اور ایک بلاک ہونے کے بعد آپ کو اس تک رسائی کے لئے دوسرا روٹ مہیا کردیتی ہیں اور ان سارے سرورز اور روٹرز کو بلاک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

وی پی این ایک عام صارف کی مدد کس طرح کرتے ہیں؟
انٹر نیٹ کی غیر مرکزی ساخت کی وجہ سے کسی ادارے یا حکومت کے لیے عام طور پر تمام وی پی اینز اور ان کے سرورز کو مکمل طور پر بلاک کرنا نہایت مشکل کام ہوتا ہے کیوں کہ انہیں تلاش کرنا اور نشاندہی کے بعد ان کا ہدف بنان نہایت مشکل کام ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وی پی این ایک عام صارف کی شناخت اور انٹر نیٹ پر اس کی سرگرمیوں کو بہترین انداز میں‌چھپا سکتے ہیں، اس لیے اگر ایک صارف بہت زیادہ ڈیٹا اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کر نا چاہتا ہے یا اپنی اس قسم کی سرگرمیوں کے باعث اسے کسی قسم کی سزا یا پابندی کا خوف ہے تو VPN ایک مفید حل ہو سکتا ہے ۔
VPN کی بہت مختلف اقسام کا استعمال قدرے مشکل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے، کم از کم شروع میں اکثر صارفین کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہر نیٹ ورک انواع اقسام کے تمام طریقے اور پروٹوکول استعمال کرتا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک VPN آپ کو اتنی آسانی سے دستیاب نہ ہو سکے جتنا کہ کوئی دوسرا ۔ ایک عام صارف جس کیلئےتکنیکی نوعیت کی معلومات کو سمجھنا آسان نہ ہو اسے یہ چیز پریشان کن لگے گی۔ تاہم اس قسم کے صارفین کے لئے بہت زیادہ ٹیکنیکل تفصیلات کا ہونا اکثر اوقات ضروری بھی نہیں ہوتا اور تھوڑی سی ریسرچ اور کچھ دوستوں کی مدد سے وہ کوئی ایک VPN کامیاب ہو سکتے ہیں جس میں انہیں بہت زیادہ پریشانی نہ اٹھانی پڑے اور ان کا کام بھی ہو جائے۔

وی پی این کے استعمال سے ہونے والے ممکنہ نقائص؟

حکومتیں انٹرنیٹ کو مختلف طریقوں اور سنسرز سے مانیٹر کرتی ہیں جن میں دن بدن ترقی ہو رہی ہے اور ممکن ہے کہ آپ ایک ایسے ملک میں موجود ہوں جہاں کوئی وی پی این درست طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو، اس کی مثال کے طور پر چین اور ایران کے ممالک کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں مخصوص ویب سائیٹس کو بلاک کرنے کے لئے مختلف قسم کے طریقے اور ٹولز استعمال ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہاں بے شمار وی پی این سرورز بھی ناکام ہو جاتے ہیں خاص طور پر چین نے انٹرنیٹ مانیٹرنگ کا ایک بہت ہی مختلف اور اچھا نظام بنا رکھا ہے جس کی بدولت وہاں اکثر وی پی این بھی ناکام ہو جاتے ہیں لیکن پھر بھی چند وی پی این ایسے ہیں جن کا توڑ ان کے پاس بھی موجود نہیں۔

اس کے علاوہ جس کمپنی کا وی پی این آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں اس کی اپلیکشن اور فائلز آپ کو عموما اس کمپنی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہوتی ہیں اور اگر وہ حکومت اس کمپنی کی ویب سائیٹ کو ہی بلاک کر دے تو آپ اس کمپنی تک پہنچ نہیں پاتے ہیں یا اگر آپ پہنچنے میں‌کامیاب ہو بھی جاتے ہیں تو حکومت وہاں سے فائلز ڈاونلوڈ کرنے کا آپشن بلاک کر دیتی ہے تو ایسی صورت میں خاصی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

دوسرا سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ آپ کی ڈیٹا ٹریفک تمام پابندیوں کو توڑنے کے لئے مختلف قسم کے سرورز جو مختلف نامعلوم مقامات پر نصب ہوتے ہیں سے ہو کر گزرتی ہے جو آپ کی سپیڈ کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہے اور آپ کی سرگرمیاں نہایت سست روی کا شکار ہو سکتی ہیں اور اکثر صارفین اس بات سے پریشان ہو کر وی پی این کا استعمال ترک کر دیتے ہیں اور خود کو آن لائن نمایاں کر لیتے ہیں۔

ساری بات کا نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ وی پی این سروسز آپ کی آن لائن شناخت چھپانے، انٹرنیٹ پر موجود پابندیوں کو دھوکہ دینے، آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے اور اپنے صارفین کو کسی بھی پابندی کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے بہترین ثابت ہوسکتی ہیں البتہ اس کی قیمت، اس وی پی این تک رسائی کا طریقہ کار اور اس میں موجود ٹیکنیکل پیچیدگیاں اور وہ ملک جہاں آپ اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں کے لحاظ سے ان تک آپ کی رسائی محدود ہو سکتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: VPN یا ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

Post by علی خان »

بالکل صحیح اور واضح معلومات فراہم کرنے کا شکریہ ماجد بھائی
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: VPN یا ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

Post by چاند بابو »

علی بھیا سراہنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”