امریکہ کی خفیہ سب وے۔

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
سحر.سحر
کارکن
کارکن
Posts: 13
Joined: Tue Jan 01, 2019 6:48 pm
جنس:: عورت
Contact:

امریکہ کی خفیہ سب وے۔

Post by سحر.سحر »

امریکہ کی خفیہ سب وے۔
تحریر: سحر عندلیب
Image
1904ء میں امریکہ کا جدید سب وے سسٹم سرکاری طور پر کھول دیا گیا جس نے شہر کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کر کے رکھ دیا لیکن جو بات زیادہ لوگ نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ یہ پہلا سب وے نہیں تھا ۔ براڈ وے پہ ہونیوالے شدید جام کیوجہ سے الفرڈ ایلی بیچ (امریکن سائنٹفیک میگزین کا نوجوان مالک ) کو ایک زیر زمین ریلوے تعمیر کرنے کا خیال آیا جس نے ایک ٹنل میں ریل کار کو آگے پیچھے لے جانے کے لئے ایک دیو ہیکل انجن کا استعمال کیا ۔ بلدیہ کے کمشنر ویلیم ٹویڈ کی بد عنوانی کیوجہ سے بیچ کو ڈاک کے سسٹم کا بہانہ بنا کے اس ٹنل کو بنانے کی اجازت لینا پڑی ۔ ٹویڈ کی زیادہ تر آمدن شہر کی آمدورفت پہ منحصر تھی اس بہانے کی وجہ سے اس نے اس ٹنل کو بننے سے نہیں روکا ۔
بیچ اور چند لوگوں نے مل کے براڈ وے کے نیچے ایک سرنگ کی کھدائی شروع کردی وہ رات کے اندھیرے میں کام کرتے تھے تمام کام رازداری سے کیا گیا اور کھدائی سے حاصل ہونیوالی مٹی کو ایک عمارت کے تہ خانے میں چھپایا جاتا رہا جو کہ بیچ نے اسی مقصد کے لئے خریدی تھی ۔ کام بخونی جاری رہا مگر تکمیل سے زرا پہلے پریس کو اس کی خبر ہو گئی اور یہ بات عوام میں پھیل گئی ۔ بیچ کی ٹیم نے زیادہ سخت محنت سے اس کو تیزی سے مکمل کیا اور یکم مارچ 1870ء کو اسے شاندار طریقے سے عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔ ویرن سٹریٹ سے مرے سٹریٹ تک ایک مسافر کو صرف پچیس پیسے کرایہ دینا پڑتا تھا یہ بہت زیادہ مقبول ہوا اور پہلے سال ہی اس پہ چار لاکھ مسافروں نے سفر کیا ۔
بدقسمتی سے ٹویڈ نے غصے سے اس سب وے کے اجازت نامے کو منسوخ کر دیا ۔ ٹویڈ کو آخرکار اپنی بدعنوانی کی وجہ سے جیل ہو گئی اور بیچ کو سب وے چلائی رکھنے اور اسکی توسیع جاری رکھنے کا اجازت نامہ مل گیا مگر بدقسمتی سے اسکے سرمایہ دار معاشی بحران کی وجہ سے غائب ہوتے گئے ۔ سب وے کو مکمل نہ کیا جا سکا اور یہ اپنی شاندار گاڑی اور تمام مشینری کے ساتھ شہر کے زیر زمیں مکمل طور پر بند کر دیا گیا یہان تک کہ اس کو موجودہ شہر کے ہال سٹیشن میں ضم کر دیا گیا ۔
میری یہ پوسٹ اور مزید پوسٹیں پڑھنے کے لئے میرے بلاگ کا وزٹ کریں۔
https://seharsposts.blogspot.com
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امریکہ کی خفیہ سب وے۔

Post by چاند بابو »

بہت خوب۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”