Page 1 of 1

گوگل پلس شٹ ڈاون ہونے جا رہا ہے

Posted: Sun Feb 03, 2019 6:22 pm
by میاں محمد اشفاق
Image
گوگل نے اپنے صارفین کو اپریل 2019ء میں گوگل پلس کی سروسز بند کرنے کی پیشگی اطلاع دسمبر 2018ء میں دے دی تھی اور اسکی وجہ صارفین کو بہترین سہولت کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے کچھ چیلنجز کا سامنا بتائی گئی تھی۔ اب گوگل نے اپنے صارفین کو اگلے اقدام کے لئے رہنمائی بھی فراہم کی ہے جس میں وہ اپنی تصاویر اور دوسرے ڈیٹا کی ڈائنلوڈنگ میں مدد لے سکیں گے۔
آپکو مزید بتاتے چلیں کہ دو اپریل کو اپکے تمام گوگل پلس اکاونٹ کے ساتھ آپ نے گوگل پلس کے پیجز بنا رکھے ہیں وہ سب بند کر دئے جائیں گے اور گوگل کی جانب سے ان اکاونٹس کا ڈیٹا ختم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ اس لئے آپ نے جو بھی ڈیٹا یا تصاویر ڈاونلوڈ کرنے ہیں وہ دو اپریل کی تاریخ سے پہلے یقینی طور پر کر لیں ۔
نوٹ: جن تصاویر اور ویڈیوز کی بیک اپ گوگل فوٹوز میں کر لی جائے گی وہ ڈیلیٹ نہیں ہوں گی۔
کچھ لوگوں کی رسائی اپنے گوگل پلس تک یقینا دو اپریل کے بعد بھی رہے گی مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہو گا انکی یہ سہولت منقطع نہیں کی جائے گی بلکہ اس سب پراسس میں کچھ وقت لگے گا اور 4 فروری 2019ء کے بعد کوئی بھی صارف گوگل پلس اکاونٹ ، پروفائل، پیجز یا کمیونٹی نہ تو بنا سکے گا نہ ہی اس کو مزید چلا سکے گا۔
اگر آپ میں سے کوئی فرد گوگل پلس کمیونٹی اونر یا پھر موڈریٹر ہیں تو اپنا ڈیٹا ڈاونلود کر کے جلد از جلد سیو کر لیجئے اس سلسلے میں مارچ کے شروع میں ہی ایڈیشنل ڈیٹا کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔ اگر آپ گوگل بٹن کے ذریعے سے سائٹس اور ایپس میں سائن ان ہوتے ہیں تو یہ آئندہ چند ہفتوں تک یہ بٹن کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کچھ گوگل سائن ان بٹنز کو ری پلیس کر دیا جائے گا اور آپ گوگل سائن ان کر پائیں گے۔
اگر آپ بلاگر ہیں اور کمنٹس وغیرہ کے لئے گوگل پلس کی سروسز استعمال کرتے ہیں تو واضح کرتا چلوں کہ بلاگز سے یہ فیچر 4 فروری اور دوسری تمام سائٹس سے 7 مارچ کو ختم کر دیا جائے گا۔ 2 اپریل 2019ء کے بعد گوگل پلس سے آپ کے تمام کمنٹس ختم کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جبکہ امید ہے کہ جی سویٹ کے کسٹمرز کا اکاونٹ ایکیٹو رہے گا تاہم اس میں بھی نئے فیچرز کے لئے ذہنی طور پر تیار رہیئے گا۔

مزید معلومات آپ نیچے دیئے گئے لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔
https://support.google.com/plus/answer/9217723?hl=en

Re: گوگل پلس شٹ ڈاون ہونے جا رہا ہے

Posted: Sun Feb 03, 2019 7:45 pm
by چاند بابو
بہت خوب میاں صاحب، میل تو مجھے بھی موصول ہوئی تھی مگر میں اسے درست طریقہ سے پڑھ نہ سکا۔
اب چونکہ اردو میں‌ دستیاب ہو گیا اس لئے پڑھ بھی لیا۔