EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

ورڈپریس و بلاگسپاٹ بلاگر مسائل کے بارے میں سوال و جواب
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

Post by محمد شعیب »

ورڈ پریس کی کسی بھی تھیم کو اردوانہ ممکن ہے۔ لیکن کچھ تھیمز کے کچھ فیچرز ویب سائٹ لینگوج اردو کرنے کی صورت میں کام نہیں کرتے۔ یعنی آر ٹی ایل کی صورت میں مسئلہ کرتے ہیں۔ لیکن جس تھیم کا میں ابھی اردو ترجمہ کرنا سکھا رہا ہوں وہ اس حوالے سے پرفیکٹ تھیم ہے۔
یہ تھیم ایٹ ڈگری والوں کی تھیم ہے جنہوں نے کئی شاندار فری تھیمز بنائی ہیں۔ اس تھیم کا نام ایٹ لا لائٹ ہے جو بنیادی طور پر کسی عدالت یا قانون دانوں کے لئے بنائی گئی ہے۔ لیکن اسے کسی بھی مقصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پہلے اس تھیم کا ڈیمو دیکھیں۔
Demo
اب دیکھیں کہ میں نے اس تھیم کو ایک میڈیکل کالج اور ایک دینی مدرسہ کے لئے الگ الگ کیسے استعمال کیا ہے۔ دونوں کے لنکس نیچے دے رہا ہوں۔
Medical College
Madrasa
مدرسے کے لئے میں نے اس تھیم کو آر ٹی ایل کیا اور اردو ترجمہ بھی کیا۔
اب اس کا طریقہ کار سمجھیں
EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ کرنا
اس تھیم کی انسٹالیشن کا طریقہ کار وہی ہے جو ہر ورڈ پریس تھیم کا ہوتا ہے۔ یعنی آپ اسے ویب سائٹ کے بیک اینڈ سے اپلوڈ بھی کرسکتے ہیں اور تھیمز میں سرچ کر کے بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی دشواری ہو تو اس کی ڈاکومنٹیشن میں دیکھ سکتے ہیں
Documentation
انسٹالیشن کے بعد اس کی تمام سیٹنگ بھی اسی ڈاکومنٹیشن میں موجود ہے۔ آپ اس کے تمام سیکشنز ڈاکومنٹیشن میں دی گئی ہدایات پر عمل کر کے سیٹ کر سکتے ہیں۔
تھیم کی الائنمنٹ دائیں سے بائیں کریں:-
ویب سائٹ کی الائنمنٹ دائیں سے بائیں کرنے کے لئے بیک اینڈ میں سیٹنگز پر جا کر Site Language اردو سلیکٹ کر کے سیو کر دیں۔
Image
باقی سب کام تو آسان ہے اصل مسئلہ فونٹ سٹائل، سائز اور سپیسنگ وغیرہ کا ہے۔یہ سب کچھ تھیم کی سٹائل شیٹ میں ایڈٹنگ کرنے سے بھی تبدیل ہو سکتا ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ تھیم کی سٹائل شیٹ کو نہ چھیڑیں۔ اسے اپنی اصل حالت میں رہنے دیں اور کسٹم سی ایس ایس کے ذریعے سب کچھ تبدیل کریں۔
مینیو کا فونٹ سٹائل تبدیل کرنا:-
اس کا آسان حل وہی ہے جو میں نے اپنے ایک اور تھریڈ میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنے کے لئے بتلایا تھا۔
Link
یعنی جس جگہ کا فونٹ تبدیل کرنا ہو اس پر رائٹ کلک کر کے Inspect پر کلک کریں۔ یہ آپش گوگل کروم میں آئے گا۔
Image
دائیں جانب ایک الگ ونڈو کھلے گی جس میں CSS Classes کی تفصیل ہو گی۔ اپنے مطلوبہ عنوان کی کلاس تلاش کریں۔ مثلا اس تصویر میں دیکھیں۔
Image
اس تھیم یعنی EightLaw Lite تھیم میں مینیو کے فونٹس تبدیل کرنے ہوں تو مینیو کی سی ایس ایس کلاس .main-navigation ہے۔ اگر آپ مینیو کا فونٹ سٹائل تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ا س کا سی ایس ایس کوڈ اس طرح بنے گا۔
[code].main-navigation{
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", Times, serif;
}[/code]
اب آپ نے اس کوڈ کو تھیم کے Customize میں جا کر Custom CSS میں پیسٹ کرنا ہے۔ اگر آپ تھیم کی لینگویج اردو کر چکے ہیں تو بیک اینڈ پر یہ آپشنز بھی اردو میں آئیں گے۔اردو میں "ظاہری شکل"پر ماؤس لانے سے ایک سب مینیو کھلے گا جس میں ایک آپشن ہوگا "مرضی کے مطابق بنائیں" یہ دراصل Customize کا ترجمہ ہے۔ اس پر کلک کرنے سے دائیں جانب ایک پینل کھلے گا جس میں "اضافی سی ایس ایس" کا آپشن ہو گا۔ اس میں جاکر یہ کوڈ پیسٹ کریں اور سیو کر دیں۔
اب ویب سائٹ چیک کریں تو مینیو کا فونٹ سٹائل تبدیل ہو چکا ہوگا۔
مینیو کا فونٹ سائز تبدیل کرنا:-
مینیو کا فونٹ سائز تبدیل کرنے کے لئے یہ سی ایس ایس کوڈ استعمال کریں
[code].menu-wrap .main-navigation .nav-menu li a{
font-size: 25px;
}[/code]
اس کوڈ کو بھی "اضافی سی ایس ایس" میں پیسٹ کرکے سیو کریں۔
عنوانات کا فونٹ سٹائل تبدیل کرنا:-
ہوم پیج کے ہر عنوان کا فونٹ سٹائل تبدیل کرنے کے لئے یہ سی ایس ایس کوڈ استعمال کریں
[code].home-title{
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", Times, serif;
}[/code]
ہوم پیج کی عبارت کا فونٹ سٹائل،سائز،سپیس اور کلر تبدیل کرنا:-
ہوم پیج کے عنوانات لے تحت موجود عبارات کا فونٹ سٹائل ،سائز،سپیس اور کلر تبدیل کرنے کے لئے یہ سی ایس ایس کوڈ استعمال کریں
[code].home-description{
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", Times, serif;
font-size: 25px;
line-height: 1.6;
color: black;
}[/code]
فوٹر ویجٹس کے ٹائٹلزکا فونٹ سٹائل تبدیل کرنا:-
[code].widget-title{
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", Times, serif;
}[/code]
فوٹر ویجٹس کی عبارت کا فونٹ سٹائل تبدیل کرنا:-
[code].widget{
font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", Times, serif;
}[/code]

الغرض جس حصے کا فونٹ سائز، سٹائل، کلر، سپیس، مارجن وغیرہ تبدیل کرنا ہو اس حصے کی سی ایس ایس کلاس معلوم کر کے کسٹم سی ایس ایس کے ذریعے تبدیل کر دیں۔
امید ہے طریقہ کار سمجھ آگیا ہوگا۔ اگر کچھ پوچھنا ہو تو بلا جھجک پوچھ سکتے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب شعیب بھیا دونوں ویب سائیٹس بہت خوبصورت ہیں۔
آپ پلیز جلد ازجلد ان تھیمز کو اردو میں کنورٹ کرنے کی ٹیکنیک بتا دیں تاکہ تمام احباب اس سے استفادہ کر سکیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

Post by محمد شعیب »

لیں جی ماجد بھائی
ٹیوٹوریل بنا دیا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ شعیب بھیا۔ مگر آپ کے ٹیوٹوریل میں ایک کمی محسوس ہو رہی ہے۔ وہ یہ کہ اگر تھیم کو رائیٹ ٹو لیفٹ کرنا ہو اور اس کے مینیوز وغیرہ کو بھی رائیٹ ٹو لیفٹ کرنا ہو تو کیا کریں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:بہت بہت شکریہ شعیب بھیا۔ مگر آپ کے ٹیوٹوریل میں ایک کمی محسوس ہو رہی ہے۔ وہ یہ کہ اگر تھیم کو رائیٹ ٹو لیفٹ کرنا ہو اور اس کے مینیوز وغیرہ کو بھی رائیٹ ٹو لیفٹ کرنا ہو تو کیا کریں۔
ماجد بھائی:
میں نے سب سے پہلے یہی کام بتلایا:-
ویب سائٹ کی الائنمنٹ دائیں سے بائیں کرنے کے لئے بیک اینڈ میں سیٹنگز پر جا کر Site Language اردو سلیکٹ کر کے سیو کر دیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: EightLaw Lite ورڈ پریس تھیم کا اردو ترجمہ

Post by چاند بابو »

سوری یہ میری نظر سے گزار ضرور مگر میں اسے سمجھ نہیں پایا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ورڈ پریس و بلاگر سوال وجواب”