Page 1 of 1

ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Thu Jan 04, 2018 6:31 pm
by محمد شعیب
اس کام کے لئے ایک مفید ورڈ پریس پلگ ہے۔
Student Result or Employee Database
اس پلگ ان میں مینول ڈیٹا انٹری بھی کی جاسکتی ہے اور ایکسل سے بھی ڈیٹا امپورٹ کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایکسل سے ڈیٹا امپورٹ کرنے والا فیچر پریمیم ہے۔
پلگ ان کا لنک یہ ہے
Plugin Link

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Fri Jan 05, 2018 6:06 am
by علی خان

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Fri Jan 05, 2018 6:09 am
by علی خان
شعیب بھائی اور اسکے ساتھ ساتھ میری بھی بنائی ہوئی ایک ویڈیو ملاحظہ کرلیں۔ ہے تو پشتو میں مگر اُمیدہے باقی دوستوں کے بھی کام آئے گی۔۔۔۔انشاءاللہ

[bbvideo=1280,720]https://www.youtube.com/watch?v=SMB50F3EwtY[/bbvideo]

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Tue Jan 09, 2018 10:31 am
by محمد شعیب
اشفاق بھائی
آپ میرا سوال نہیں سمجھے۔ میں ایکسل شیٹ کو ویب پیج میں ایمبڈ نہیں کرنا چاہتا۔ بلکہ میں ویب پیج پر صرف ایک سرچ باکس لگانا چاہتا ہوں جس میں رول نمبر یا شناختی کارڈ نمبر لکھنے پر مطلوبہ کنڈیڈیٹ کا ڈیٹا فلٹر ہوکر پیج پر ڈسپلے ہو جائے۔
آپ نے آن لائن رزلٹ چیک کئے ہونگے۔ ویب سائٹ پر سٹوڈنٹ صرف اپنا رول نمبر ڈالتا ہے اور نتیجہ فلٹر ہو جاتا ہے۔
دراصل ایسی ویب سائٹ کے بیک اینڈ پر ڈیٹا کسی ڈیٹا بیس سوفٹ وئر جیسے مائی ایس کیو ایل، ایس کیو ایل سرور یا مائیکروسوفٹ ایکسس میں رکھا ہوتا ہے جو فلٹر ہو کر ویب سائٹ میں نظر آتا ہے۔
میں چاہتا ہوں کہ بیک اینڈ پر ایکسل ہو اور ڈیٹا ایکسل سے فلٹر ہو۔
امید ہے میرا مسئلہ سمجھ گئے ہونگے۔

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Tue Jan 09, 2018 9:25 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا میرے خیال میں آپ کا مقصد میں سمجھ گیا تھا اور اس پر کافی مغز ماری بھی کی مگر کچھ خاص پتہ نہیں چل سکا۔

البتہ یہ نیچے والی ویڈیو دیکھیں شاید یہ آپ کے لئے مفید ثابت ہو گی۔
[bbvideo=853,480]https://www.youtube.com/watch?v=L3Zcy4XlJqA[/bbvideo]

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Tue Jan 09, 2018 10:25 pm
by محمد شعیب
شکریہ ماجد بھائی
مجھے ایک اور حل مل گیا۔ ایک ورڈ پریس پلگ ان ملا ہے جو رزلٹ اور دیگر ڈیٹا فلٹر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
آپ یہ لنک اوپن کریں
Link

اس میں 786 رول نمبر لکھیں۔ تو نیچے رزلٹ آ جائیگا۔

یہ ڈیٹا تو مینول انٹر کیا ہے۔ یہ ایکسل سے بھی امپورٹ کرتا ہے لیکن امپورٹ والا فیچر پریمیم ہے۔ اگر کلائنٹ نے مانگا تو اسے خرید دونگا۔
اس پلگ کا نام Student Result or Employee Database ہے۔ اس کا ڈاؤن لوڈ لنک یہ ہے

Plugin Link

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Wed Jan 10, 2018 8:10 pm
by چاند بابو
بہت اچھا، میں نے دیکھا ہے بہترین کام کر رہا ہے۔
پریمئم ورژن کتنے کا ہے؟

Re: ایکسل شیٹ کے ڈیٹا کو ویب سائٹ پیج میں کیسے فلٹر کریں ؟

Posted: Thu Jan 11, 2018 11:46 am
by محمد شعیب
پریمیم کے ریٹ ابھی معلوم نہیں کئے