Page 1 of 1

ورڈ پریس میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنا

Posted: Mon Nov 27, 2017 8:36 pm
by محمد شعیب
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی ورڈ پریس تھیم میں پیج ٹائٹل یا پوسٹ ٹائٹل ہٹانا پڑتا ہے۔ یا فوٹر میں کاپی رائٹ ٹیکسٹ کو حذف کرنا ہوتا ہے۔ یا سلائیڈر پر پوسٹ ٹائٹل کو مٹانا ہوتا ہے۔
اس کا ایک آسان حل بتلاتا ہوں۔ جس چیز کو ختم کرنا ہے اس پر رائٹ کلک کر کے Inspect پر کلک کریں۔

Image

دائیں جانب ایک الگ ونڈو کھلے گی جس میں CSS Classes کی تفصیل ہو گی۔ اپنے مطلوبہ عنوان کی کلاس تلاش کریں۔ مثلا اس تصویر میں دیکھیں۔
Image

اسے سلیکٹ کرنے پر دائیں جانب اس کا کوڈ ملے گا۔

Image

اس کوڈ کی مدد سے ایک CSS code بنائیں۔ مثلا اس تصویر میں نظر آنے والی کلاس کو استعمال کر کے یہ کوڈ بنے گا۔
Image

[code].main-title {
diplay: none;
}[/code]

اب تھیم کے آپشنز یا Customize میں جائیں۔ وہاں Additional CSS یا Custom CSS کا آپشن ہوگا۔ وہاں پیسٹ کرکے سیو کریں۔ پھر ویب سائٹ کو ری فریش کر کے دیکھیں۔

Re: ورڈ پریس میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنا

Posted: Mon Nov 27, 2017 11:18 pm
by چاند بابو
بہت خوب شعیب بھیا بہترین شئیرنگ ہے۔
براہ مہربانی ورڈ پریس کے بارےمیں مزید معلومات اور اپنا تجربہ شئیر کرتے رہا کریں تاکہ تمام احباب کا بھلا ہو۔

Re: ورڈ پریس میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنا

Posted: Sun Dec 10, 2017 8:44 pm
by محمد شعیب
پسند کرنے کا شکریہ ماجد بھائی
جی ضرور
ورڈ پریس تھیمز کے بارے میں ایک پوسٹ بنانے کا سوچ رہا ہوں

Re: ورڈ پریس میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنا

Posted: Mon Dec 11, 2017 7:48 pm
by چاند بابو
شکریہ آپ کی پوسٹ مل گئی ہے۔

Re: ورڈ پریس میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنا

Posted: Tue Mar 06, 2018 9:39 pm
by محمد شعیب
اس طریقہ کار سے فونٹ سائز، سٹائل، سپیس، کلر وغیرہ بھی تبدیل کر سکے ہیں۔ تفصیلات کے لئے یہ پوسٹ دیکھیں
Link

Re: ورڈ پریس میں پیج ٹائٹل وغیرہ حذف کرنا

Posted: Wed Mar 07, 2018 1:36 pm
by چاند بابو
جی بہت شکریہ۔