Page 1 of 1

نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Nov 27, 2017 12:07 pm
by محمد شعیب
السلام علیکم
ایک بہت ہی مفید ایپ شئر کر رہا ہوں۔ اس ایپ کا نام ہے ٹریو کالر (Truecaller: Caller ID, SMS spam blocking & Dialer)۔
اس ایپ کو انسٹال کرنے سے آپ کے سمارٹ فون پر کسی انجان نمبر سے آنے والی کال کے کالر کی شناخت ہو سکتی ہے۔ اسے انسٹال کر کے چیک کریں۔ بہت زبردست ایپ ہے۔
ایپ کا لنک نیچے دیا جا رہا ہے۔
TrueCaller App

Image
والسلام

Re: نامعلوم نمبر کا شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Nov 27, 2017 1:48 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا مجھے آپ کی اس بات سے قطعی طور پر اتفاق نہیں ہے۔
بجائے یہ ایک کارآمد ایپ کے ایک مہلک ایپ ہے۔
دراصل اس ایپ کا میکنزم اس طرح ہے کہ جب ایک فرد اس ایپ کو انسٹال کرتا ہے تو یہ ایک اس کی تمام فون ڈائریکٹری اپنی ڈیٹا بیس میں منتقل کر لیتی ہے۔ اور اسی طرح‌جو جو بھی اس ایپ کو انسٹال کرتا رہتا ہے اس کی فون بک اس ایپ کی ڈیٹا بیس میں چلی جاتی ہے اور جب کوئی دوسرا شخص جس نے یہ ایپ انسٹال کی ہوتی ہے اس شخص کو اس ایپ کی ڈیٹا بیس میں موجود فون نمبرز سے اس کے مالک کا پتہ چلتا ہے۔
اس طرح یہ ایپ ہماری تمام کی تمام پراوئیسی پر ڈاکہ ڈالتی ہے اور ہر وہ نمبر جو ہم عام نہیں کرنا چاہتے وہ بھی تمام دنیا کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ میں اس ایپ اور اس جیسی ہر ایپ کے بالکل خلاف ہوں‌اور میں نے کبھی یہ ایپ انسٹال نہیں کی ہے۔

Re: نامعلوم نمبر کا شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Nov 27, 2017 6:57 pm
by علی خان
بالکل ماجد بھائی ۔ یہ ایپ اسی طرح سے ہی کام کرتی ہے۔ اور اگر اپنا نام سرچ کرنا چاہتے ہیں تو اس ایپ کے ویب پیچ پر جاکر اپنا نمبر درج کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔
اور اگر اپنا نام انکی ڈائریکٹری سے ریمو کرنا چاہتے ہیں۔ تو انکے اَن سبسکرائب کے آپشن سے کرسکتے ہیں۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Nov 27, 2017 8:17 pm
by محمد شعیب
ہاں یہ بات تو آپ کی درست ہے۔ لیکن اس ایپ کے ڈیٹا بیس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ معلومات کو پبلک نہیں کرتے۔ جب آپ کو کوئی انجان نمبر سے تنگ کریگا تو اس ایپ کی مدد سے اسے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ میرے خیال سے اس ایپ سے زیادہ خطرہ تو موبائل کمپنیز سے ہے۔ وہ ہمارا ڈیٹا مختلف اداروں کو فراہم کرتے ہیں۔

Re: نامعلوم نمبر کا شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Nov 27, 2017 11:20 pm
by چاند بابو
علی خان wrote:بالکل ماجد بھائی ۔ یہ ایپ اسی طرح سے ہی کام کرتی ہے۔ اور اگر اپنا نام سرچ کرنا چاہتے ہیں تو اس ایپ کے ویب پیچ پر جاکر اپنا نمبر درج کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔
اور اگر اپنا نام انکی ڈائریکٹری سے ریمو کرنا چاہتے ہیں۔ تو انکے اَن سبسکرائب کے آپشن سے کرسکتے ہیں۔
اشفاق بھیا اس طرح ان سبسکرائب کرنے سے آپ کا اپنا نمبر تو ختم ہو جائے گا مگر آپ کے باقی جتنے بھی کنٹکٹس ان کی ڈیٹا بیس میں شامل ہو چکے ہیں وہ واپس نہیں آئیں گے۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Nov 27, 2017 11:22 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:ہاں یہ بات تو آپ کی درست ہے۔ لیکن اس ایپ کے ڈیٹا بیس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ یہ معلومات کو پبلک نہیں کرتے۔ جب آپ کو کوئی انجان نمبر سے تنگ کریگا تو اس ایپ کی مدد سے اسے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ میرے خیال سے اس ایپ سے زیادہ خطرہ تو موبائل کمپنیز سے ہے۔ وہ ہمارا ڈیٹا مختلف اداروں کو فراہم کرتے ہیں۔
شعیب بھیا موبائل کمپنیز کا خطرہ اپنی جگہ مگر پھر بھی آپ کے کنٹکٹس آپ کی اپنی پراوئسی ہے اور ان کا کسی دوسرے کے ہاتھ میں‌پہنچ جانا بہتر ہرگز نہیں۔
میں نے بہت سارے نمبر ایسے دیکھے ہیں جن پر جانو، مانو لکھا ہوتا ہے۔باقی آپ خود سمجھ جائیں کہ اس طرح کون کس کا نمبر محفوظ کرتا ہے۔ اور اس کا عام ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Sun Dec 10, 2017 8:50 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:

ہاہاہاہا
ہاں یہ بات تو آپ کی درست ہے۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Sun Apr 18, 2021 10:00 am
by شازل
اسی خطرے کے پیش نظر یہ ایپ پاکستان میں‌بین ہوچکی ہے
جگاڑیں موجود ہیں‌لیکن کسی نا کسی مرحلے پر یہ ایپ فل ورک نہیں‌کرتی۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Sun Apr 18, 2021 11:42 am
by علی خان
یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔ شازل بھیا آئے ہیں۔ میری طرف سے شازل بھائی کو اُردونامہ میں پھر سے خوش آمدید۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Sun Apr 18, 2021 8:05 pm
by چاند بابو
جی جی بالکل شازل بھیا آج کل اردونامہ پر آ رہے ہیں جو کہ انتہائی خوشی کی بات ہے۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Sun Apr 18, 2021 9:22 pm
by شازل
علی بھائی اور چاند بھائی
پرانی محبت کبھی نا کبھی لوٹ ہی آتی ہے :hai:

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Apr 19, 2021 3:25 pm
by چاند بابو
شازل wrote:علی بھائی اور چاند بھائی
پرانی محبت کبھی نا کبھی لوٹ ہی آتی ہے :hai:
[align=center]جو دو اجازت تو تم سے اک بات پوچھیں
جو سیکھا تھا ہم سے، وہ عشق اب کس سے کرتے ہو[/align]

ویسے آج مجھے بھی یقین آہی گیا کہ محبت اگر سچی ہو تو لوٹ ہی آتی ہے۔

Re: نامعلوم نمبر شناخت کرنے والی ایپ

Posted: Mon Apr 19, 2021 9:51 pm
by شازل
ہاہاہا۔۔۔۔