اردو کے چاہنے والوں کے لئے گوگل کی طرف سے بڑی خوشخبری

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردو کے چاہنے والوں کے لئے گوگل کی طرف سے بڑی خوشخبری

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

[align=center]Image[/align]

اگر کہا جائے کہ پچھلے دس سال سے گوگل دنیائے انٹرنیٹ پر راج کر رہا ہے اور مسلسل اپنے صارفین کے لئے ایسے فیچرز لے کر آتا ہے جن کی بدولت ایک عام آدمی کی زندگی آسان سے آسان تر ہوتی جا رہی ہے، ویب کی دنیا ہو یا میڈیکل کی، بات ڈرائیونگ کی ہو یا سمارٹ فون چلانے کی ہر جگہ گوگل نے اپنے قدم جما رکھے ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو کہ گوگل ہمیشہ اس بات پر ریسرچ کرتا رہتا ہے کہ وہ کیسے اپنے صارفین تک نت نئے فیچرز پہنچا سکیں جو ان کے لئے باعثِ اطمینان بھی ہوں اور قابل استعمال بھی۔

ایسا ہی کچھ ایک بار پھر گوگل لے کر آیا ہے مگر اس بار یہ خوشخبری اردو کے چاہنے والوں‌کے لئے خاص ہے۔ جی ہاں گوگل نے اپنے سمارٹ فون کے لئے دستیاب کیبورڈ (Gboard) کے حالیہ اپڈیٹ میں تقریبا 120 مختلف زبانوں کی اپڈیٹ فراہم کی ہے جن میں اب آپ کو اس زبان میں‌ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں‌رہی بلکہ گوگل وائس ٹائپنگ کی سروس اس زبان کو آپ کی زبان میں سن کر خودکار طریقہ سے اسے ٹائپ کرتی جائے گی۔ گوگل کا یہ فنکشن (Voice Recognition) ٹیکنالوجی کو استعمال میں‌لاتے ہوئے کام کرتا ہے۔
گو کہ انگریزی زبان کے لئے یہ ٹیکنالوجی مائیکروسافٹ مدتوں پہلے اپنے صارفین کو فراہم کر چکا ہے مگر اپنے ذاتی تجربہ کی بنیاد پر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی گوگل کی اس ٹیکنالوجی کے مقابلے میں پچاس فیصد بھی نہیں اس کی سب سے بڑی وجہ مائیکروسافٹ وائس ریکگنیشن سافٹ وئیر کا یوزر فرینڈلی اور ماحول فرینڈلی نہ ہونا ہے، اس پر ٹائپنگ کرنے کے لئے آپ کو اپنا ماحول تقریبا بالکل خاموش رکھنا پڑتا تھا یعنی کمرے میں‌بالکل سکوت طاری ہونا چاہئے، اور پھر اس پر طویل مشق کے بعد یوزر سافٹ وئیر کو اپنی بات سمجھانے کے قابل ہوتا تھا، مگر گوگل کا Voice Recognition سسٹم اس حوالے سے بہت اعلی ہے کہ اس کا Voice Recognition سسٹم بہت ساری آوازوں میں سے آپ کی آواز پہچانتا ہے تو تھوڑے شور والے کمرے میں بھی باآسانی کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا تلفظ یا Accent مائیکروسافٹ کے معاملے میں اہلِ زبان سے مماثل ہونا چاہئے مگر گوگل میں‌ بہت ہی بہترین طریقہ سے آپ پنجابی لہجے یا Accent میں انگریزی بولتے ہوئے ٹائپنگ کروا سکتے ہیں۔

[align=center]Image[/align]

گوگل کی بورڈ کی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے اگر آپ کے انڈرائیڈ فون میں پہلے سے یہ کی بورڈ موجود نہیں ہے تو گوگل پلے سٹور سے Gboard نامی گوگل کا کی بورڈ ڈونلوڈ کیجئے

[align=center]Image[/align]

اسے فعال کیجئے اور اس پر اردو زبان کا انتخاب کیجئے۔

[align=center]Image[/align]

لیجئے جناب اب آپ کا کی بورڈ آپ کے لئے بطور ٹائیپسٹ کام کرنے کے لئے بالکل تیار ہے۔ کی بورڈ پر موجود مائیک کے بٹن کو ایک بار پریس کر کے چھوڑ دیں اور اردو بولنا شروع کر دیں، الفاظ کی ادائیگی جتنی بہتر ہو گی اور سپیڈ جتنی مناسب ہو گی اتنا ہی بہتر یہ کی بورڈ ٹائپ کرتا جائے گا۔ اب آپ اس کی بورڈ کی مدد سے ہر اس جگہ جہاں کی بورڈ سے ٹائپ کرتے ہیں وہاں اپنی آواز کی مدد سے تحریر لکھ سکتے ہیں۔
یہی نہیں اگر آپ نے گوگل کی بورڈ کا انگریزی والا آپشن فعال کر رکھا ہے تو آپ وہاں (انگریزی اردو) یعنی رومن اردو میں بھی تحریر لکھ سکتے ہیں۔
تو کہئے کیسا رہا آج کا نیا گوگل کا آپشن، ابھی آزمائیں اور کسی بھی مشکل کی صورت میں آپ یہیں اردونامہ پر اپنا سوال داغ سکتے ہیں کوشش کی جائے گی کہ آپ کو تسلی بخش جواب دیا جائے وگرنہ صاف جواب تو ہر وقت موجود رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو کے چاہنے والوں کے لئے گوگل کی طرف سے بڑی خوشخبری

Post by چاند بابو »

دوستوں سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی اپنے تبصروں سے ضرور نوازیں تاکہ ہماری حوصلہ افزائی ہو سکے اور ہم اسی طرح آپ کی معلومات کے لئے کاوش کرتے رہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اردو کے چاہنے والوں کے لئے گوگل کی طرف سے بڑی خوشخبری

Post by محمد شعیب »

بہت خوب۔ لیکن ابھی تک ونڈوز کے کروم براؤزر میں ڈاکومنٹس وائس ٹائپنگ میں اردو نہیں ہے۔ کیا وہاں پر ابھی اردو آنے کی امید ہے ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو کے چاہنے والوں کے لئے گوگل کی طرف سے بڑی خوشخبری

Post by چاند بابو »

گوگل گروم اپنے فیچر میں‌اوکے گوگل کی سہولت دے کر واپس لے چکا ہے شاید وہاں یہ فیچر اتنا کامیاب نہیں‌ہوا۔
البتہ وائس سرچ ابھی بھی موجود ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں‌شاید وہاں بھی اردو سرچ کا آپشن فراہم کر دیا جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”