Page 1 of 1

پاکستان کے پندرہ بہترین شاعر

Posted: Thu Aug 17, 2017 3:11 pm
by محمد شعیب
میں نے اپنی پسند کے اعتبار سے ان 15 شعراء کا انتخاب کیا ہے۔ آپ اپنی فہرست بھی دے سکتے ہیں۔ 1947 کے بعد جو پاکستان میں رہے ان کا اعتبار کرتے ہوئے پاکستان کے پندرہ شعراء جو میری رائے میں بہترین شعراء ہیں۔

1۔ احمد فراز
2۔ فیض احمد فیض
3۔ انو مسعود
4۔ امجد اسلام امجد
5۔ حفیظ جالندھری
6۔ حبیب جالب
7۔ جوش ملیح آبادی
8۔ ساغر صدیقی
9۔ منیر نیازی
10۔ شاکر شجاع آبادی
11۔ پروین شاکر
12۔ محسن نقوی
13۔ اجمل خٹک
14۔ حمزہ شنواری
15۔ خالد مسعود

Re: پاکستان کے پندرہ بہترین شاعر

Posted: Sat Aug 19, 2017 7:49 pm
by چاند بابو
کاوش تو اچھی ہے مگر شاید سب لوگ اس لسٹ سے اتفاق نہیں‌کریں‌گے۔
میں خود ذاتی طور پر لسٹ کے اس آرڈر کو درست نہیں سمجھتا۔
کیونکہ اس میں‌احمد فراز کو حبیب جالب، ساغر صدیقی، حفیظ جلندھری سے بڑا شاعر دکھایا گیا ہے جو کہ میرے خیال میں‌درست نہیں۔

Re: پاکستان کے پندرہ بہترین شاعر

Posted: Wed Jan 03, 2018 1:44 pm
by محمد شعیب
ماجد بھائی
شاعری ایک ذوق ہے۔ اور لفظ ذوق مصدر ہے اور اسکا صیغہ اسم فاعل ذائقہ بنتا ہے۔
تو جس طرح ایک ہی ڈش کا ذائقہ کسی کو زیادہ اور کسی کو کم پسند ہوتا ہے بلکہ بعض ایسی ڈشز جو کسی کو بہت پسند ہوتی ہیں تو کوئی اسے چکھنے کو بھی تیار نہیں ہوتا۔
بالکل اسی طرح شاعری کا ذوق بھی متلون ہے۔
بندہ کو ساغر صدیقی، حبیب جالب، حفیظ جالندھری کی شاعری بہت پسند ہے لیکن فراز کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔

Re: پاکستان کے پندرہ بہترین شاعر

Posted: Sat Jan 06, 2018 7:31 pm
by چاند بابو
جی بالکل درست بات ہے۔
میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔