Page 1 of 1

پراسرار چور قسط نمبر 8

Posted: Thu Jun 01, 2017 11:18 pm
by Ali mujtaba
پراسرار چور قسط نمبر 8
رائٹر علی مجتبیٰ
انسپکٹر حیدر نے اپنی جیب سے ٹارچ نکالی اور اون کی۔تب جاکر کچھ نظر انے لگا۔اچانک انہیں ایک چیخ کی آواز آئی۔انسپکٹر حیدر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ یہ کیسی شخص کی آواز ہے۔چور یہیں ہے۔سلمان نے کہا ہاں مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے لیکن یہ آواز کہاں سے آئی ہے۔انسپکٹر حیدر نے کہا مجھے لگتا ہے کہ آواز سامنے والے کمرے سے آئی ہے۔جب وہ اس کمرے میں پہنچے تو انہیں ایک لاش کے سوا کوئی اور نظر نہیں آیا۔لاش کیسی مرد کی تھی۔۔انسپکٹر حیدر نے کہا کہ چور یہاں موجود نہیں ہے۔وہ ضرور یہاں سے بھاگ گیا ہے۔سلمان نے کہا مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے۔انسپکٹر حیدر نے کہا لگتا ہے کہ وہ اس کمرے کی کھڑکی سے یہاں سے بھاگا ہے۔سلمان نے کہا آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔اچانک انسپکٹر حیدر کو کال آئی۔سلمان کے پاپا نے اپنے بھائی یعنی انسپکٹر حیدر کو فون کیا تھا۔انسپکٹر حیدر نے کال کو اٹھایا تو آواز آئی حیدر جلدی سے۔اچانک کال معطل ہوگئی۔انسپکٹر حیدر نے کہا جلدی سے اپنے گھر چلو۔
(جاری ہے)