پراسرار چور قسط نمبر 5

بچوں کے لئے ہمہ قسم تحریریں اور بہت کچھ
Post Reply
User avatar
Ali mujtaba
کارکن
کارکن
Posts: 102
Joined: Mon Apr 03, 2017 3:49 pm
جنس:: مرد

پراسرار چور قسط نمبر 5

Post by Ali mujtaba »

پراسرار چور قسط نمبر 5
رائٹر علی مجتبیٰ

سلمان نے عابد سے کہا کہ ہم اس کھڑکی کے شیشے کو توڑ کر اس کمرے سے باہر نکلیں گے۔اچانک کمرے کا دروازہ کھولا۔اور ایک شخص کمرے میں داخل ہوا۔سلمان اس شخص کو دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہ رہے سکا۔سلمان نے اس شخص سے پوچھا آپ تو ڈاکٹر ہیں نا ۔وہ شخص خوفناک آواز میں ہنسا۔اس شخص نے کہا ہاں میں وہ ہی ہوں جس نے تمہیں کہا تھا کہ عابد مر گیا ہے۔۔ہاہاہاہا۔سلمان نے کہا تمہارا نام کیا ہے۔اس شخص نے کہا میرا نام تو بادشاہ المناک ہے۔سلمان نے کہا تم ایسا کیوں کررہے ہو۔بادشاہ المناک نے کہا میں نے تمہیں اپنے باس کہ کہنے پر تمہیں یہاں قید کیا ہے۔سلمان نے کہا کہ تمہارے باس کا نام کیا ہے۔بادشاہ المناک نے کہا بتاتا ہوں بتاتا ہوں۔یہ کہہ کر اس نے ماسک پہن لیا ۔اور اپنے کپڑوں میں سے ذہریلی گیس والا بم نکالا اور پیھنک دیا اور اس کمرے سے نکل گیا۔سلمان اور عابد کی سانسیں رکنا شروع ہوگئیں۔سلمان نے اپنے کپڑوں میں ہاتھ مارا تو اس کے ہاتھ میں دو ماسک آئے۔سلمان نے احتیاطی طور پر اپنے پاس ماسک رکھے ہوئے تھے۔سلمان نے عابد کو ماسک دیا اور خود بھی پہن لیا۔سلمان نے نیچے دیکھا تو اسے ایک پتھر نظر آیا۔سلمان نے پتھر اٹھایا اور زور سے کھڑکی پر مارا۔کھڑکی ٹوٹ گئی ۔سلمان اور عابد کھڑکی سے کمرے سے باہر نکل گئے۔لیکن عابد اور سلمان کی حالت بہت بری تھی۔
(جاری ہے)
Post Reply

Return to “متفرقات”