صحت کیلئے نامناسب سوشل میڈیا ایپ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

صحت کیلئے نامناسب سوشل میڈیا ایپ

Post by علی عامر »

صحت کیلئے بدترین سوشل میڈیا ایپ کونسی؟

اگر آپ انسٹاگرام استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اسے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والی سب سے بدترین سوشل میڈیا ایپ قرار دیا گیا ہے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ فوٹو شیئرنگ ایپ نوجوانوں کی نیند سمیت مختلف منفی ذہنی اثرات مرتب کرتی ہے۔

14 سے 24 سال کے لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افراد پر کیے گئے سروے کے مطابق سب سے بہترین سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب ہے جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ سوشل میڈیا ایپس جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ نوجوانوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مدد دیتی ہیں، درحقیقت ذہنی صحت کے مسائل بڑھا رہی ہیں۔

اس تحقیق کے دوران ہر سوشل میڈیا سائٹ کو ذہنی بے چینی، ڈپریشن، تنہائی، نیند اور بدزبانی سمیت 14 صحت اور شخصی مسائل کے حوالے سے جانچا گیا۔

ریٹنگ کے لحاظ سے معلوم ہوا کہ انسٹاگرام سب سے منفی اثرات مرتب کرنے والی ایپ ہے، تاہم اسے جذبات کے اظہار اور اپنی شناخت بنانے کے حوالے سے بہتر قرار دیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس بک کا زیادہ استعمال نیند پر منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بدزبانی کے حوالے سے سب سے آگے ہے تاہم یہ جذباتی معاونت اور برادری بنانے کے لیے مثبت ہے۔

محققین کے مطابق سوشل میڈیا سیگریٹ سے زیادہ لت بننے والی عادت ہے جو کہ اب نوجوانوں کی زندگیوں کا لازمی حصہ بن چکا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب اس تحقیق پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انسٹاگرام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ اور معاونت دینے والی جگہ بنانا چاہتی ہے۔

بشکریہ : ڈان نیوز کراچی۔
User avatar
Ali mujtaba
کارکن
کارکن
Posts: 102
Joined: Mon Apr 03, 2017 3:49 pm
جنس:: مرد

Re: صحت کیلئے نامناسب سوشل میڈیا ایپ

Post by Ali mujtaba »

بہت بہت شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: صحت کیلئے نامناسب سوشل میڈیا ایپ

Post by چاند بابو »

یہ بات بالکل حقیقت ہے اور میں نے کچھ لوگ ایسے دیکھے ہیں جنہیں سوشل میڈیا کی لت کسی نشے کی طرح لگ چکی ہے۔
محفل ہو یا تنہائی ان کے لئے ایک جیسی ہی ہوتی ہے کیونکہ وہ محفل میں بھی تنہا ہی ہوتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”