Page 1 of 1

بڑی غلطی

Posted: Tue May 02, 2017 7:37 pm
by Ali mujtaba
نعمان نے اپنی ماں سے کہا کہ مجھےاسلم نے مارا ہے ۔ماں نےکہا بیٹا بتاؤ کے کیا تم نے اسے کچھ کہا تھا۔نعمان نے کہا کہ میں نے اس کو موٹو کہ کے پکارا ۔تو اس نے مجھے کہا کہ تو ہوگا موٹو مجھے تنگ نہ کرو۔جب اس نے یہ کہا تو میں نے اسے مارا تو اس نے مجھے مارا۔ماں نے کہا کہ غلطی آپ کی تھی ۔آپ نے اسے کیوں مارا ۔آگر آپ اس کا نام نہ بگاڑتے تو وہ آپ کو نہ مارتا ۔کیا آپ کو پتہ نہیں کہ یہ کتنی بڑی بات ہے۔جب اس نے آپ کو مارا تو آپ کو تکلیف ہوئی نا۔ ہمارے پیارے نبی(s.a.w) نے فرمایا: مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ کیا آپ اپنے چھوٹے بھائی ارسلان کو تنگ کرنا پسند کرو گے۔نعمان نے کہا نہیں کیونکہ وہ میرا چھوٹا بھائی ہے آگر کوئی اسے تکلیف دیتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ماں نے کہا بیٹا جس طرح ارسلان آپ کا بھائی ہے اسی طرح اسلم بھی تمہارا بھائی ہے اس لیے تمہیں اسے تنگ نہیں کرنا چاہیے تھا۔بیٹا اسلم سے معافی مانگو کیونکہ غلطی کی ابتداء تم نے کی تھی۔نعمان نے کہا ٹھیک ہے ماں۔اگلے دن جب نعمان سکول یا تو اس نے اسلم سے معافی مانگی تو اسلم نے کہا نعمان مجھے بھی معاف کر دو کیونکہ میں نے تمہیں مارا تھا زیادہ لگی تو نہیں۔نعمان نے کہا زیادہ زور سے نہیں لگی ۔ اس دن کے بعد نعمان اور اسلم پکے دوست بن گے۔علی مجتبی،میرپور آزاد کشمیر