Page 1 of 1

میرا پہلا کالم

Posted: Tue Apr 25, 2017 11:26 pm
by Ali mujtaba
ایک سوال :نصابی کتابیں بچوں کی تربیت میں کردار ادا کرتی ہیں لیکن کیا بچے سبق صرف بوجھ سمجھ کر پڑھتے ہیں جس کی وجہ سے نصابی کتابوں سے حاصل ہونے والے سبق پر عمل نہیں کرتے کیونکہ آگر بچہ کلاس میں ہے ٹیچر سبق پڑھا رہا ہے لیکن وہ بچہ اپنے خیالوں میں ڈوبا ہوا ہے تو ٹیچر جو سبق پڑھا رہا ہوگا وہ اس سبق کو ایک کان سے سنے گا اور دوسرے کان سے نکال دے گا۔لیکن آگر آپ اسے بچوں کا کوئی رسالہ یا کوئی سبق آموز کہانیوں کی کتاب دیں گے تو وہ آپنی خوشی سے رسالہ پڑھے گا اور اس پر عمل بھی کرے گا۔بچوں کے رسالے بچوں کی تربیت کے لیے اتنے ہی ضروری ہیں جتنی نصابی کتابیں ہیں۔تو آپ سے ایک سوال کہ آپ نے اپنے بچوں کے لیے ایک مہینے میں کتنے رسالے لیٹے ہیں۔جواب ضرور دیجئے گا۔علی مجتبی،میرپور آزاد کشمیر

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Fri Apr 28, 2017 3:57 pm
by محمد شعیب
بھائی یہ ایک المیہ ہے۔ آج کل بچے اپنا فارغ وقت کارٹون دیکھنے، گیم کھیلنے اور کمپیوٹر آپریٹ کرنے میں صرف کرتے ہیں۔ میں کچھ رسائل، کہانیاں وغیرہ چھٹیوں میں خرید کر دیں لیکن بچوں نے ایک بھی شاید پوری نہیں پڑھی۔

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Fri Apr 28, 2017 4:08 pm
by Ali mujtaba
محمد شعیب wrote:بھائی یہ ایک المیہ ہے۔ آج کل بچے اپنا فارغ وقت کارٹون دیکھنے، گیم کھیلنے اور کمپیوٹر آپریٹ کرنے میں صرف کرتے ہیں۔ میں کچھ رسائل، کہانیاں وغیرہ چھٹیوں میں خرید کر دیں لیکن بچوں نے ایک بھی شاید پوری نہیں پڑھی۔
آپ کی بات میں پوائنٹ ہے۔لیکن میرا اس بارے میں بھی ایک مشورہ ہے کہایسے بچوں کو پہلے خود کہانیاں سنائیں۔ایک مہینے تک۔۔ایک مہینہ بعد جب وہ کہانیاں سننے کی ضد کریں تو انہیں کوئی اچھا سا رسالہ دے دیں۔وہ خوشی کے ساتھ پڑھیں گے۔ویسے جب میرے امتحان ختم ہوئے تھے تو میں نے ایک ناول خریدا تھا۔اور ایک دو گھنٹے میں ہی ختم کر دیا تھا۔یہ کوئی پرانی بات نہیں بلکہ اسی سال کی پات ہے

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Sat Apr 29, 2017 2:09 pm
by محمد شعیب
ہاں آئیڈیا تو اچھا ہے لیکن بلے کے گلے میں گھنٹی کون باندھے ؟
اور اگر آپ اردو ادب پڑھنا چاہتے ہیں تو ناول، شاعری، طنز و مزاح اور تاریخ کا مطالعہ کریں۔
ناولز میں نسیم حجازی، قمر اجنالوی، عنایت اللہ التمش کے ناولز پڑھیں
شاعری میں فراز احمد فراز، ساغر صدیقی، فیض احمد فیض اور غالب کو پڑھیں
طنز و مزاح میں مشتاق احمد یوسفی، ابن انشاء، صدیق سالک اور ڈاکٹر یونس بٹ کو پڑھیں۔۔۔

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Tue May 02, 2017 2:22 pm
by چاند بابو
علی بیٹا آپ ایک ہی پوسٹ دو دو مرتبہ لگاتے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔
آئندہ ایک ہی پوسٹ لگایا کریں تاکہ ہم آپ کو اپنی رائے ایک ہی جگہ پر دے سکیں۔
دیکھیں میرا پہلا کالم نامی پوسٹ آپ نے پہلے یہاں لگائیں ہے اور اب اور جگہ لگا دی۔

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Tue May 02, 2017 2:29 pm
by Ali mujtaba
چاند بابو wrote:علی بیٹا آپ ایک ہی پوسٹ دو دو مرتبہ لگاتے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔
آئندہ ایک ہی پوسٹ لگایا کریں تاکہ ہم آپ کو اپنی رائے ایک ہی جگہ پر دے سکیں۔
دیکھیں میرا پہلا کالم نامی پوسٹ آپ نے پہلے یہاں لگائیں ہے اور اب اور جگہ لگا دی۔
وہ غلطی سے ہوا تھا پوسٹ۔آئندہ غلطی نہیں کروں گا

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Tue May 02, 2017 2:35 pm
by چاند بابو
جی بہت بہت شکریہ۔

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Tue May 02, 2017 2:39 pm
by چاند بابو
دوسرا ایک اور بات۔
یوٹیوب سے ویڈیو لگاتے ہوئے آپ اس کا ایڈریس کاپی کر کے پیسٹ کر رہے ہیں۔
اس کا نقصان یہ ہے کہ ویڈیو اردونامہ پر نہیں چلتی بلکہ لنک سے یوٹیوب کھل جاتی ہے۔
یوٹیوب ویڈیو لگانے کے لئے جب آپ ایڈریس کاپی کرتے ہیں تو اس ایڈریس کو ایڈیٹر میں موجود Image کے بٹن کو دبا کر کھلنے والی ونڈوز میں پیسٹ کریں گے تو ویڈیو یہیں اردونامہ پر ہی دیکھی جا سکے گی۔

Re: میرا پہلا کالم

Posted: Tue May 02, 2017 2:41 pm
by Ali mujtaba
چاند بابو wrote:دوسرا ایک اور بات۔
یوٹیوب سے ویڈیو لگاتے ہوئے آپ اس کا ایڈریس کاپی کر کے پیسٹ کر رہے ہیں۔
اس کا نقصان یہ ہے کہ ویڈیو اردونامہ پر نہیں چلتی بلکہ لنک سے یوٹیوب کھل جاتی ہے۔
یوٹیوب ویڈیو لگانے کے لئے جب آپ ایڈریس کاپی کرتے ہیں تو اس ایڈریس کو ایڈیٹر میں موجود Image کے بٹن کو دبا کر کھلنے والی ونڈوز میں پیسٹ کریں گے تو ویڈیو یہیں اردونامہ پر ہی دیکھی جا سکے گی۔
شکریہ