Page 1 of 1

سردیوں میں باتھ روم

Posted: Fri Apr 07, 2017 9:56 pm
by وارث اقبال
سردیوں میں باتھ روم ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں
کچھ مرغیوں کےانڈے گندے کیوں ہوتے ہیں
مارنےکے لئے توبندوں کواک زبان ہی کافی ہے
پھر پولیس کے ہاتھوں میں ڈنڈے کیوں ہوتے ہیں
بنانے والے نے ہی بنائے ہیں سب جن وانس مگر
ان میں کچھ کامے کچھ ویلے مشٹنڈے کیوں ہوتے ہیں
محنت تو چوس لیتی ہیں جسم کے لہوکا ہر قطرہ
یہ پیسے والے پھرموٹے ٹنڈے کیوں ہوتے ہیں
غریب کی باری تو جلالوں پہ جلال آتے ہیں جی
امیر کی باری جج صاحب ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں

Re: سردیوں میں باتھ روم

Posted: Fri Apr 07, 2017 10:43 pm
by چاند بابو
واہ واہ واہ
کیا بات ہے جناب آج تو موڈ ہی کچھ اور ہے آپ کا۔