Page 1 of 1

میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Sat Nov 05, 2016 12:08 pm
by محمد شعیب
میرے پاس ایک پی ٹی سی ایل راؤٹر اور 2 ٹی پی لنک کے ایکسس پوائنٹس لگے ہوئے ہیں۔ یہ ایکسس پوائنٹس بھی پی ٹی سی ایل راؤٹر سے کنیکٹ ہیں۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ اگر میں چیک کرنا چاہوں کہ اس وقت پی ٹی سی ایل ڈیوائس سے کون کونسی ڈیوائسز کنیکٹ ہیں یا ایکسس پوئنٹس سے کون کونسی ڈیوائسز کنیکٹ ہیں، تو یہ کیسے پتہ چلے گا؟

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Mon Nov 07, 2016 9:22 pm
by میاں محمد اشفاق
ڈیوائس کے آئی پی کو اوپن کریں سیٹنگ میں کنیکٹد ڈیوائسز دیکھ سکتے ہیں اسکے علاوہ ایڈوانس آئی پی سکینر سے آپکی ڈیوائس سے لنکڈ تمام ڈیوائسز کے آئی شو ہو جائیں‌گے بمعہ میک ایڈریس۔
http://www.advanced-ip-scanner.com/
اسکے علاوہ یہ سافٹ وئیر بھی کافی کام کا ہے اس کے کس بھی پرانے ورژن سے آپ کسی یوزر کو بلاک بھی کر سکتے ہیں نئے ورژن کو خریدنا پڑتا ہے۔
لنک

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 10:36 pm
by علی خان
السلام علیکم شعیب بھیا۔
اسکے لئے ہم ایک سافٹوئیر استعمال کرتے ہیں، جسکا نام MyLanViewer ہے۔ اور اس سافٹ وئیر میں یہ حصوصیت ہے۔ کہ اس میں کسی بھی نٹورک میں رہتے ہوئے بغیر موڈیم کو ایکسس کئے ہوئے اس نٹورک میں موجود تمام کنکٹیڈ لوکل اور وائرلیس ڈیوائسسز کو انکے میک ایڈریس سمیت معلوم کر سکتے ہیں۔یہ سافٹوئیر ایکزی اور پورٹیبل دونوں فارمیٹس میں موجود ہے۔
اس سافٹ وئیر کی یہ خوبی ہے کہ آپ اس میں سکینگ کے لئے آئی پی کی رینج بھی متعین کر سکتے ہیں۔ ویسے ڈیفالٹ میں 1-1-168- 192سے لیکر 254۔254۔168۔192 کی رینج کو سکین کر تا ہے۔ اور اس میں موجود تمام ڈیوائسسز کی تفصیل اپ کو فراہم کر دیتا ہے۔

ایکزی اور پورٹیبل ڈاون لوڈ کے لئے لنک۔ Click here to Open Link

Image


Image
Image

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 10:41 pm
by محمد شعیب
میں نے ابھی پوسٹ لکھی تھی کہ "میاں صاحب برائے مہربانی باتصاویر تفصیل سے بتلائیں" جب ارسال کا بٹن پریس کیا تو نوٹیفیکیشن آیا کہ علی خان صاحب نے جواب لکھا ہے پہلے اس پڑھ لو۔
علی خان صاحب بہت بہت شکریہ۔ میں سوفٹ وئر ڈاؤن لوڈ کر کے چیک کرتا ہوں۔

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 10:49 pm
by محمد شعیب
علی خان بھائی یہاں تو 9 ڈیوائسز شو ہو رہی ہیں جبکہ میرے حساب سے ٹوٹل 5 یا 6 ہونی چاہئیں۔

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 10:59 pm
by علی خان
جی بالکل شعیب بھیا۔
اپکے اس تصویر میں اُوپر والے سیکشن میں اپکی تمام لین ڈیوائسسز شامل ہیں جس میں اپکا موڈیم بھی شامل ہے۔ اور نیچے والے تمام کے تمام ڈیوائسسز وائرلیس کے کنکٹیڈ ڈیوائسسز ہے۔ ابھی یہ آپ نے پتہ کرنا ہے۔ کہ کون کون صاحبان اپکے نٹورک کو استعمال کر رہے ہیں۔ اسمیں یہ خیال رہے کہ جو راوٹر اپ نے لگائیے ہیں وہ بھی اسمیں شامل ہیں۔

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 11:04 pm
by علی خان
ایک بات کا بہت زیادہ خیال کیا کریں۔ کہ اپنی ڈیوائسسز کی میک ایڈریس کو کبھی بھی اوپن میں‌شو نہ کیا کریں۔ انکو Blur کر لیا کریں ابھی بھی اپنی اوپر والی پوسٹ سے اس تصویر کو ہٹائیں اور اسمیں میک ایڈریسیسزکو بلر کرکے پھر تصویر کو یہاں شامل کرلیں۔

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 11:21 pm
by محمد شعیب
اوہ اچھا
3 تو ہمارے راؤٹرز ہیں۔ یعنی ایک راؤٹر اور 2 ایکسس پوائنٹس۔ اس لحاظ سے پھر ٹھیک ہے۔
میں نے تصویر ہٹا دی۔ بہت مفید سوفٹ وئر ہے۔ شئرنگ کا شکریہ۔ آپ آتے رہا کریں ہمیں بہت کچھ پوچھنا ہوتا ہے۔ ابھی کچھ نئے سوالات پوسٹ کرونگا جواب ضرور دینا۔

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Fri Nov 18, 2016 11:25 pm
by علی خان
شعیب بھیا ۔ میں گیا کب ہوں ۔ جب سوال میرے لئے ہوتا ہے تو پھر میں اپنا جواب لازم دیتا ہوں۔ اور اپکے سوالات کا انتظار ہے۔

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Sat Nov 19, 2016 11:45 am
by فہیم
ان کو اگر ڈیلیٹ کرنا ہو تو کیسے کریں ؟

Re: میرے راؤٹر سے کنیکٹڈ ڈیوائسز کا کیسے پتہ چلے گا؟

Posted: Mon Nov 21, 2016 6:29 pm
by علی خان
اس سافٹ وئیرکے ذریعے صرف پتہ چلا سکتے ہیں کسی یوزر کو ڈیلیٹ نہیں کر سکتے ہیں۔ بلا ک کرنے کے لئے بہترین سیکورٹی میک فلٹر کی ہے۔ اپنے موڈیم میں میک فلٹر آپشن کا استعمال کریں۔ کیونکہ اسکو ہیک کرنا ایک عام یوزر کے لئے تقریباََ نہ ممکن ہے۔ ویسے میں اسکو باآسانی ہیک کرسکتا ہوں ۔ ہاہا ہی ہی