Page 1 of 1

آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Wed Sep 28, 2016 9:03 pm
by محمد شعیب
پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ پہلے چند ایک مقبول ویب سائٹس تھیں لیکن اب آئے دن نئی ویب سائٹ لانچ ہو رہی ہے۔ ایس ای او میں زبردست مقابلہ جاری ہے۔ فیس بک ایڈورٹائزنگ بھی زوروں پر ہے۔ حال ہی میں جنگ گروپ نے بھی اپنی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ لانچ کر دی ہے۔
اس رجحان کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی اس میدان میں چھلانگ لگا دی ہے۔ ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ لانچ کی ہے۔ ابھی تک گارمنٹس اور موبائل کو ترجیح دی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مزید پراڈکٹس کا بھی ارادہ ہے۔ اس سلسلے میں آپ سب کی آراء اور پروموشن کے لئے تعاؤن کی ضرورت ہے۔ ویب سائٹ کا لنک یہ ہے۔
Adan.pk | Online Shopping in Pakistan
ویب سائٹ وزٹ کر کے اپنی آراء سے آگاہ کریں۔
شکریہ

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Thu Sep 29, 2016 1:02 pm
by چاند بابو
اردونامہ کے اراکین کے لئے کوئی سپیشل رعایت کا اعلان بھی کریں‌ ناں تاکہ ہم بھی آپ سے خریداری کر سکیں۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Mon Oct 03, 2016 10:31 am
by عطاء رفیع
اس کے لیے فیس بک کیمپین کنسسٹینٹلی چلانا مفید رہے گا۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Tue Oct 04, 2016 4:03 pm
by چاند بابو
عطاء رفیع wrote:اس کے لیے فیس بک کیمپین کنسسٹینٹلی چلانا مفید رہے گا۔
کمال ہے جناب مجھے دو دن لگے آپ کی بات سمجھنے میں۔
یا تو Consistently لکھیں یا پھر مستقل بنیادوں‌پر لکھیں تاکہ سمجھ آ سکے۔
یہ تو آپ نے اردو انگریزی کا حلوہ بنا دیا ہے۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Wed Oct 05, 2016 10:02 am
by محمد شعیب
دونوں دوستوں کا شکریہ
چاند بابو wrote:اردونامہ کے اراکین کے لئے کوئی سپیشل رعایت کا اعلان بھی کریں‌ ناں تاکہ ہم بھی آپ سے خریداری کر سکیں۔
ضرور جناب۔ آپ لوگ آرڈر تو کریں۔
عطاء رفیع wrote:اس کے لیے فیس بک کیمپین کنسسٹینٹلی چلانا مفید رہے گا۔
جی بالکل۔ ایس ایم ایم اور ایس ای او، دونوں جاری ہیں۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Wed Oct 05, 2016 1:20 pm
by چاند بابو
ضرور جناب۔ آپ لوگ آرڈر تو کریں۔
اگر آپ کی سائیٹ پر کوئی ڈسکاؤنٹ کوپن والا سسٹم موجود ہے تو پھر اردونامہ کے اراکین کے لئے اعلان کریں کہ جو آپ سے پرسنل میسج کے ذریعے کوپن کوڈ حاصل کرے گا اسے سپیشل رعایت ملے گی۔
اور اردونامہ کے ایڈمن کے لئے کیا رعایت ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :P

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Thu Oct 06, 2016 12:07 am
by محمد شعیب
ایڈمن صاحب
کیا آپ ڈریس شرٹ استعمال کرتے ہیں؟

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Mon Oct 10, 2016 8:10 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:ایڈمن صاحب
کیا آپ ڈریس شرٹ استعمال کرتے ہیں؟
جی بالکل کرتا ہوں ڈریس بھی اور ٹی شرٹ بھی۔
اسی لئے تو میں آپ کو قائل کر رہا ہوں کہ اردونامہ کے اراکین کے لئے کوئی سپیشل پیکج دیں تاکہ ایڈمن بھی خریداری کر سکے۔ :P

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Wed Oct 12, 2016 10:52 pm
by محمد شعیب
بھائی ٹوکن کی ضرورت نہیں۔ آپ پراڈکٹ پسند کریں، ان شاءاللہ آپ کو ناراض نہیں کریں گے۔
ڈریس شرٹس کا لنک یہ ہے
http://www.adan.pk/product-category/gents/shirts/
آپ پسند کریں۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Tue Oct 18, 2016 4:28 pm
by چاند بابو
یار شعیب بھیا آپ کی ویب سائیٹ پر تصاویر آپٹمائزڈ نہیں ہیں۔
بہت دیر لگتی ہے تصویر کھلنے میں۔
اسے بھی چیک کیجئے گا۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Tue Oct 18, 2016 11:31 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:یار شعیب بھیا آپ کی ویب سائیٹ پر تصاویر آپٹمائزڈ نہیں ہیں۔
بہت دیر لگتی ہے تصویر کھلنے میں۔
اسے بھی چیک کیجئے گا۔
ماجد بھائی
کیا اس کے لئے کوئی تھرڈ پارٹی پلگ ان استعمال کروں یا کوئی اور حل بھی ہے؟

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Thu Oct 20, 2016 3:32 pm
by چاند بابو
اس کے لئے کسی اور پلگ ان کی ضرورت نہیں‌ہے بس اپنی تصاویر کو آپٹمائز کریں۔
تصاویر کا وزن جتنا چھوٹا ہو گا اتنا ہی بہتر ہے۔
انہیں اس حد تک چھوٹا کریں کہ کوالٹی برقرار رہے لیکن وزن بہت کم ہو جائے۔

اب آپ کی سایئٹ پر موجود تصاویر تین یا چار ایم بی کی ہیں جو بہت بڑی ہیں۔
ان کا سائز زیادہ سے زیادہ 100 سے 200 کے بی تک رکھیں گے تو بات بنے گی۔

گوگل Insight پر بھی آپ کی سائیٹ کو چیک کیا ہے جس میں آپ کی ڈسکٹاپ سائیٹ کا اسکور 100 میں سے صرف 39 اور موبائل سائیٹ کا اسکور 32 آیا ہے جس کی بنیادی وجہ صرف تصاویر کا بہت زیادہ وزنی ہونا ہے۔
آپ تمام تصاویر کو اپڈیٹ کریں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
مزید آسانی کے لئے بتا دوں کہ اگر آپ تصاویر کو خودبخود آپٹمائز نہیں کر سکتے ہیں تو گوگل بھی آپ کو آپٹمائزڈ تصاویر دے سکتا ہے۔
آپ گوگل انسائیٹ کے اس ایڈریس پر جائیں جہاں میں نے آپ کی ویب سائیٹ کو ٹیسٹ کیا ہے وہاں Download optimized image, JavaScript, and CSS resources for this page. کا لنک ہے جہاں سے یہ تصاویر اور باقی جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس فائلز ڈاونلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
اس میں سے صرف تصاویر رکھ لیں باقی کی ضرورت نہیں ہے۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Thu Oct 27, 2016 8:30 pm
by محمد شعیب
بہت بہت شکریہ ماجد بھائی
میں نے گوگل کی آپٹمائز فائلز ڈاؤن لوڈ کر لی ہیں۔ گوگل نے سائز کچھ خاص کم نہیں کیا۔ لیکن تھوڑا بہت کم ہو گیا ہے۔ اب ان سب کو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہ ایک لمبا کام ہے۔
اور آپ یہ بتلائیں کہ آپ کو شرٹ کیسی لگی؟

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Fri Oct 28, 2016 10:36 pm
by چاند بابو
اگر گوگل نے سائز کم نہیں کیا ہے تو پھر انہیں اپلوڈ مت کیجئے گا بلکہ خود سے ان کا سائز کم کر کے وہ اپلوڈ کریں۔

رہی شرٹ کی بات تو سچ بات یہ ہے کہ مجھے پسند نہیں آئی۔
تصویر دیکھ کر میں اسے کچھ اور چیز سمجھا تھا مگر آنے پر وہ کچھ اور چیز نکلی۔
میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے تصویر غلط لگائی تھی ہوبہو اسی شرٹ کی تصویر تھی مگر مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی۔
بہرحال ٹھیک ہے۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Sat Oct 29, 2016 10:49 am
by محمد شعیب
ماجد بھائی اگر شرٹ پسند نہیں ہے تو واپس کر دیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ریفنڈ پالیسی کے مطابق آپ سے واپس لے لیتے ہیں۔

Re: آن لائن شاپنگ، نیا رجحان

Posted: Sun Oct 30, 2016 9:04 pm
by چاند بابو
اب ریفنڈ نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ میں وہ ایک بار پہن چکا ہوں۔
ویسے بھی وہ آپ کی نہیں میری اپنی غلطی ہے کیونکہ میں اسے کچھ اور طرح کی شرٹ سمجھا تھا۔
آپ سے مجھے کوئی شکایت نہیں ہے بس اندازے کی تھوڑی غلطی ہو گئی۔ باقی جو ہے وہ اچھی ہے۔