بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

اردونامہ پر نیا دھاگہ بنانا، پوسٹ کرنا، اقتباس، اٹیچمنٹ ایڈ کرنا،اوتار ایڈ کرنا، دستحط ایڈ کرنے کا طریقہ یہاں سیکھئے۔ یہاں بغیر رجسٹر ہوئے آپ لکھ سکتے ہیں۔
Post Reply
احمر اکبر
کارکن
کارکن
Posts: 28
Joined: Sat Sep 10, 2016 9:08 am
جنس:: مرد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

Post by احمر اکبر »

تحریر ...احمر اکبر بوریوالا
عنوان۔.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
سلام ماسی کیسی ہے تو اور یہاں گرمی میں باہر کیوں بیٹھی ہے تین نقاب پوش عورتوں پاس آ کر ماسی سے پوچھا جیسے صدیوں کی واقفیت ہو ماسی بیچاری اپنی بہو سے پہلے ہی تنگ تھی ان کو پاس بیٹھا لیا اور باتیں ہونے لگیں ان میں سے ایک نقاب پوش خاتون جو جسامت میں فلمی ہیرو سے کم نہ تھی بولی ماسی ہم بینظیر انکم سپورٹ کی طرف سے حاضر ہوے ہیں ہم کو اپنے محلے کی بیوہ عورتوں کا بتاؤ ہم ان کو 25000 روپے گورمنٹ کی طرف سے دیں گئے v_v_g
ماسی نے ان کے ہاتھوں میں لفافے تو دیکھ ہی لئے تھے پہلے پانی پلایا پھر بولی دیکھ پتر بیوہ تو میں بھی ہوں تین بیٹے ہیں کماتے ہیں مگر سب بیگموں کو دیتے ہیں تم کسی طرح مجھے لے دو میں بہت دعائیں دوں گی اچھا ماسی پھر تو اپنا شاختی کارڈ اور دو ہزار روپے کا بندوبست کر باقی میں صاحب سے خود بات کر لو گی ماسی بہت خوش ہوئی اور ان کے لئے بوتلیں بھی منگوا لی اور آرام سے بولی پتر میری بہو کو نا پتا چل جاۓ ورنہ میرا بیٹا ناراض ہو گا........... p:a:t:a:i
اگلے دن طے شدہ وقت پر دو عورتیں اور ایک رکشے والا گھر کے پاس روکا ماسی بھی نہا دھو کر تیار بیٹھی تھی بہو کو بنا بتاے ہی ان کے ساتھ ہو لی....
ماسی نے اپنا کارڈ اور دو ہزار بھی اپنی منہ بولی بیٹی کو پکڑا دئیے اور رکشے میں بیٹھ کر دفتر کو کی طرف چل دی جو تھا ہی نہیں .....کچھ دور جا کر ماسی کو کیلے بھی کھانے کو دئیے گئے جو ماسی بن بریک تین کیلے کھا کر بولی ..باقی تم لوگ کھا لو پتر ....
کیلے کھا کر ماسی کی آنکھیں تو کھلی تھی اس کو نظر بھی آ رہا تھا مگر اس سے بولا اور ہلا نہیں جا رہا تھا کچھ دیر میں منہ بولی بیٹی نے ماسی کی سونے کی بالیاں انگوٹھی اور ایک چوڑی اتار لے مگر ماسی کی مجال تھی جو ذرا بھی جنبش کی ہو آخر منہ بولی بیٹی کا بھی حق تھا
کچھ دیر بعد رکشہ پھر ماسی کے گھر کہ قریب ماسی کو اتار کر چلا گیا اور ماسی کی منہ بولی بیٹی رفو چکر ہو گی
یہ بوریوالا چونگی نمبر 5 کا سچا واقعہ ہے کہانی بتانے کا مقصد تھا لوگ روز چال بازی کا نیا طریقہ دریافت کرتے ہیں اور ہم ماسی کی طرح سب سے چھپاتے بھی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گئے
خدا کا واسطہ ہے خود کو لالچ سے نکالو .کوئی بھی گھر آکر پیسے نہیں دیتا سب کو بیغام دیں تاکہ کسی اور ماسی کو چونا نہ لگایا جا سکے ... j;a;t;d;a;an;c;e
Post Reply

Return to “شعبہ تدریس”