انڈونیشیا کے ٹانگوں اور بازؤں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا
جکارتا: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا لڑکا پیدائشی طور پر ٹانگوں اور بازوؤں سے مکمل طور پر محروم ہے لیکن اپنی ہمت سے اس نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
11 سالہ لڑکا خود کو مصروف اور مسرور رکھنے لیے اپنی ٹھوڑی سے ویڈیو گیم کا کنٹرول پیڈ چلاتا ہے اور اسے کئی گیمز پر مہارت حاصل ہے۔
لڑکے کی والدہ کے مطابق وہ باقاعدگی سے اسکول جاتا ہے اور روزانہ ویڈیو گیمز کھیلتا ہے، وہ اپنے دانتوں میں قلم پکڑ کر لکھنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور اب اسے تحریر پر مہارت ہوتی جارہی ہے۔
وہ دوسری جماعت میں ہونے کے باوجود بھی چوتھی جماعت کی ریاضی کے مسائل حل کرسکتا ہے اور اس صلاحیت پر اساتذہ بھی حیران ہیں۔
نہانے، کھانے اور کپڑے پہننے کے لیے یہ بچہ اپنے والدین کا محتاج ہے لیکن حال ہی میں اس نے اپنے منہ سے ٹافی کھول کر اسے کھانا سیکھ لیا ہے۔ اس پرعزم لڑکے کو دینِ اسلام سے خصوصی لگاؤ ہے اور اس کی اسلامی معلومات قابلِ رشک ہیں۔
[link]http://www.express.pk/story/555160/[/link]
ٹانگوں اور بازؤں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا
Re: ٹانگوں اور بازؤں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کر
اللہ اکبر ............
راستے چلتے بھیگ مانگے لوگوں سے جو اپنے ہاتھ پاوں سے مکمل طور پر مضبوط ہیں... ان کے منہ پر یہ لڑکا ایک تماچہ ہے
اور جو اپنی قسمت کو گالیاں دیتے ہیں ،، ان کے لیے ایسے افراد کو اللہ نے دنیا میںپیدا کرکے ایک حجت بنایا ہے .جواللہ کے روبروں کسی بھی
بہنا اور قسمت کو مجرم قرار نہیں دے سکتے ہیں.
اللہ ہم سب کو شکر بجا لانے اور اللہ کے دئے ہوئے پر خوشی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی توفیق نصیب فرمائیں

[center]مٹادو اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہو
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار ہوتا ہے[/center]