اب کانٹیکٹ لینس سے ویڈیو ریکارڈ اور اسٹور کرنا ممکن
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
اب کانٹیکٹ لینس سے ویڈیو ریکارڈ اور اسٹور کرنا ممکن
ٹوکیو: سونی کمپنی نے ایک ایسے کانٹیکٹ لینس پر کام شروع کردیا ہے جو ویڈیو ریکارڈ اور اسٹور کرسکتا ہے اس کے علاوہ اس میں زوم ان اور زوم آؤٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی اور یہ ویڈیو بھی چلاسکے گا۔
سونی اس انوکھے اور انقلابی طریقے پرکام کررہی ہے جس کے ذریعے آنکھ میں لینس لگا کر کوئی بھی ویڈیو بنائی جاسکی ہے جس میں ویڈیو بنانے کے علاوہ حیران کن طور پر زوم ان اور زوم آؤٹ بھی کیا جاسکے گا۔اس لینس کی ڈیزایننگ اور تیاری میں سونی کے علاوہ جاپان کی دوسری 7 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کام کیا جن میں سے کسی نے کیمرہ بنایا تو کسی نے وائرلیس پروسیسنگ اور کسی نے تو اسٹوریج سسٹم بھی تیارکرلیا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت جلد انسانی آنکھ میں لگائے جانے والے لینس ہی جاسوس کیمروں کی طرح تصاویر اور ویڈیو ریکارڈ اور جمع کرسکیں گے۔ اسے پلک جھپکا کرآنکھ بندکرکے آن کیا جاسکے گا۔ اسی طرح ویڈیو چلانے کے لئے آنکھوں کی کوئی خاص حرکت سے اسے ممکن بنایا جاسکے گا۔
مثلاً آنکھ کی اطراف کو دو مرتبہ دباکر اس تصویر اور ویڈیو کے آپشن کو آن یا آف کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ لینس میں زومنگ اور فوکس کی سہولت بھی موجود ہیں تاہم اس پیٹنٹ پرغور کا کام اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2014 میں گوگل نے بھی ایسے کانٹیکٹ لینس کا اعلان کیا تھا جس میں لگے سینسر خون میں شوگر کی مقدار کو ناپ کر اس سے مریض کو خبردار کرسکتے تھے۔
[link]http://www.express.pk/story/502464/[/link]