Page 1 of 1

ڈیرن سیمی پھٹ پڑے

Posted: Mon Apr 04, 2016 1:36 pm
by محمد شعیب
Image

ورلڈ ٹی20 کا فائنل جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاتح کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا رویہ توہین آمیز رہا ہے اور میچ سے پہلے وزیرِ اعظم نے ہماری ہمت بندھائی لیکن بورڈ نے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔
میچ کے بعد ہر طرح کے حالات میں پرسکون رہنے والے اور گاہے بگاہے سو واٹ کی مسکراہٹیں بکھیرنے والے ڈیرن سیمی انگلینڈ کو ڈرامائی شکست دینے کے بعد سیمی کی جذباتی تقریر سب کو متاثر کر گئی جس میں انھوں نے کسی قسم کی لگی لپٹی رکھے بغیر اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔
سیمی نے کہا کہ ہمیں کوئی خاطر میں نہیں لا رہا تھا، لیکن ہر میچ میں ہمارے کسی نہ کسی کھلاڑی نے آگے بڑھ کر کارکردگی پیش کی۔‘
ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں اس لیے وہ پاکستان میں بھی خاصے مقبول ہیں۔ ٹوئٹر پر بعض لوگوں نے انھیں ’سیمی خان‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

فائنل کے آخری اوور میں بریتھویٹ کے چار لگاتار چھکوں کی مدد سے انگلینڈ کو ہرانے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ ’جب ہم نے اس سفر کا آغاز کیا تو لوگوں کو یہ تک یقین نہیں تھا کہ ہم یہ ٹورنامنٹ کھیل پائیں گے۔ ہم بہت سے مسائل کا شکار تھے، ہمیں محسوس ہو رہا تھا کہ خود ہمارا اپنا بورڈ ہماری توہین کر رہا ہے۔ مارک نکولس (کمنٹیٹر) نے کہا کہ ہماری ٹیم کا دماغ ہی نہیں ہے۔ ٹورنامنٹ سے پہلے ان سب باتوں نے ہمیں اور متحد کر دیا۔‘
سیمی نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے ’جب ہم دبئی پہنچے تو ہمارے پاس وردیاں تک نہیں تھیں۔ ہمارے مینیجر رال لیوس کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے بڑی مشکل سے ہمارے لیے وردیاں تیار کروائیں۔ ‘
سیمی نے خاص طور پر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے وزیرِ اعظم کیتھ مچل نے آج صبح ای میل کے ذریعے ہماری ہمت بندھائی لیکن بورڈ نے ابھی تک کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا۔ یہ بہت مایوس کن بات ہے۔‘

[link]http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/04/1 ... w_facebook[/link]

Re: ڈیرن سیمی پھٹ پڑے

Posted: Fri Apr 08, 2016 10:22 pm
by چاند بابو
جو بھی تھا وہ بے انتہا اعتماد سے کھیلے اور کامیابی ان کا مقدر بنی.

Re: ڈیرن سیمی پھٹ پڑے

Posted: Sun Apr 10, 2016 10:53 pm
by افتخار
خوش قسمتی نے بھی ان کا بہت ساتھ دیا