Page 1 of 1

ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لئے سب سے محفوظ سکرپٹ کونسا ہے ؟

Posted: Tue Mar 15, 2016 2:07 pm
by محمد شعیب
میں نے جوملہ سی ایم ایس، ورڈ پریس اور ایچ ٹی ایم ایل ویب سائٹس بنائی ہیں۔ آج کل جوملہ اور ورڈ پریس پر بہت اٹیک ہو رہے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ سب سے محفوظ سکرپٹ کونسا ہے ؟ کس کی سیکیورٹی سب سے اچھی ہے ؟
نیز سی ایس ایس ٹیمپلیٹس کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ انٹرنیٹ پر کئی فری سی ایس ایس ٹیمپلیٹس موجو ہیں جنہیں ایڈٹ کرنا بہت آسان ہے۔ مثلا یہاں چیک کریں۔
ان میں خوبصورت ریسپونسیو ٹیمپلیٹس بھی ہیں۔ کیا یہ محفوظ ہیں یا نہیں ؟

Re: ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لئے سب سے محفوظ سکرپٹ کونسا ہے ؟

Posted: Mon Mar 21, 2016 5:15 pm
by چاند بابو
گو کہ ورڈپریس پر ہمیشہ بہت ہی اٹیک ہوتے ہیں مگر میری رائے میں اگر ورڈ پریس ہمیشہ اپڈیٹ رہے اور اس کے تمام پلگ ان اور تھیم بھی اپڈیٹ رہیں تو اس سے محفوظ سافٹ وئیر اور کوئی موجود نہیں‌ہے.

Re: ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لئے سب سے محفوظ سکرپٹ کونسا ہے ؟

Posted: Mon Mar 21, 2016 6:07 pm
by محمد شعیب
اور سی ایس ایس ٹیمپلیٹس کے بارے میں کیا رائے ہے ؟

Re: ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لئے سب سے محفوظ سکرپٹ کونسا ہے ؟

Posted: Mon Mar 21, 2016 8:32 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا دراصل سی ایس ایس مخفف ہے cascading style sheet کا اور یہ تقریبا ہر طرح کے سافٹ وئیر میں سائیٹ بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے.
اب مجھے نہیں معلوم کہ جو ٹیمپلیٹ آپ نے بتائے ہیں وہ کونسے سافٹوئیر میں استعمال ہو رہے ہیں.
ویسے میں‌نے لنک پر کلک کیا تھا اور پہلے ٹیمپلیٹ کو چیک کیا ہے وہ تو سادہ ایچ ٹی ایم ایل کا ٹیمپلیٹ ہے.
میرے مطابق ورڈ پریس جیسے طاقتور سافٹ وئیر کی موجودگی میں سادہ ایچ ٹی ایم ایل ویب سائیٹ کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے بہترین کھانوں کی موجودگی میں بھوک مٹانے کے لئے آپ چنے کھانا شروع کر دیں.

Re: ویب سائٹ ڈیزائننگ کے لئے سب سے محفوظ سکرپٹ کونسا ہے ؟

Posted: Tue Mar 22, 2016 1:31 am
by محمد شعیب
ماجد بھائی
یہ سادہ ایچ ٹی ایم ایل ٹیمپلیٹ نہیں ہیں. ان کو ڈائنامک بنایا گیا ہے لیکن بغیر ڈیٹا بیس کے. اور اس کے لئے جاوا کا استعمال کیا گیا ہے. چونکہ ان کے بہت سے فنکشنز سی ایس ایس فائل سے کنٹرول ہوتے ہیں، اس لئے انہیں سی ایس ایس ٹیمپلیٹ کہا.
میں نے ابھی تک باقاعدہ طور پر خود استعمال نہیں کیا. لیکن کچھ ڈیزائننرز اسے استعمال کر رہے ہیں. اور ان کا کہنا ہے کہ یہ جاوا سکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے بہت محفوظ ہیں.