Page 1 of 1

الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Mon Mar 07, 2016 5:42 pm
by محمد شعیب
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ گزشتہ چند دنوں سے اردو نامہ پر کسی ہیکر کی جانب سے خطرناک حملہ کیا گیا اور اردو نامہ پر وائرس اٹیک کر کے اردو نامہ کو ناقابل استعمال بنا دیا گیا تھا. اٹیک انتہائی سخت نوعیت کا تھا اور انتظامیہ ایک مرتبہ تو بالکل ناامید ہو چکی تھی. اور ماجد بھائی نے ہاتھ اٹھا دیئے تھے.
لیکن پھر ماجد بھائی نے بھی ہیکر سے ٹکر لینے کی ٹھانی اور کئی دن کی تگ ودو اور دن رات کی محنت کے بعد بالآخر ماجد بھائی کامیاب ہو گئے.
اس مشن میں ساتھیوں نے اپنے طور پر تعائون کی کوشش کی لیکن کسی کی کوشش بھی بارآور ثابت نہ ہوئی. اور ماجد بھائی نے اکیلے ہی اتنے بڑے حملے کا مقابلہ کر کے اردو نامہ کو دوبارہ بحال کر دیا.
میری جانب سے ماجد بھائی کو بہت بہت مبارک اور ہمارا فورم ہمیں دوبارہ لوٹانے کے لئے بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ..
جزاک اللہ ماجد بھائی

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Mon Mar 07, 2016 5:46 pm
by محمد شعیب
اتنے بڑے آپریشن کے بعد ماجد بھائی تو ہیکنگ اور اس کے تدارک کے بارے میں خاصے ماہر ہو گئے ہونگے. اب اس موضوع پر ایک تفصیلی ٹوٹیورل پیش کریں.
تاکہ ہم اپنی ویب سائٹس کو بھی ہیکنگ سے محفوظ رکھ سکیں.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Mon Mar 07, 2016 10:40 pm
by افتخار
میری طرف سےبھی اردو نامہ کی پوری ٹیم اور دوستوں کو بہت مبارک باد اور
خاص طور پر میرے استاد محترم ماجد چوہدری کو بہت بہت مبارک باد کیونکہ کہ ان کی ان تھک کوشش سے اردو نامہ پھر سے بحال ہو گیا.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Tue Mar 08, 2016 11:53 pm
by عبیداللہ عبید
میں جب کبھی اپنی مصروفیات سے فرصت ملتی ہے تو پسندیدہ اردو فورموں میں اردو نامہ ہے کیونکہ چندا ماموں نے قبضہ کرلیا ہے.

پچھلے دنوں جب فورم کھولنا چاہا تو اچانک یہ انکشاف ہوا کہ ہم اس سے قاصر ہیں . بہت ہی افسوس ہوا لیکن خود اس میدان کا آدمی نہیں ہوں اس لیے سوائے افسوس اور رنج کے کچھ نہ کرسکا اور تہہ دل سے یہ دعا نکلی کہ یا اللہ ہمارے گلستان کو اجڑنے سے بچالے اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ دعا قبول ہوئی .

فضل خداوندی کے ساتھ پھر بھی ماجد بھائی(چندا ماموں) کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں . اللہ تعالیٰ اسی طرح اردو نامہ کو ہرقسم کی آفتوں سے بچائے رکھے.آمین

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Wed Mar 09, 2016 6:25 am
by علی خان
بہت بہت شکریہ ماجد بھیا۔

شکر ہے کہ دکھ خوشی میں تبدیل ہو گیا ہے۔
میں اس فیلڈ میں ماہر نہیں ہوں اس لئے ماجد بھیا سے رابطہ بھی نہیں کیا ، کیونکہ مدد کرنے سے مکمل طور پر قاصر تھا۔

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Thu Mar 10, 2016 3:42 pm
by بلال احمد
اردونامہ کی واپسی پر سب سے پہلے تو اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں اور اس کے بعد سب سے زیادہ مستحق ماجد بھائی ہیں.

جزاک اللہ ماجد بھائی.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Thu Mar 10, 2016 6:02 pm
by چاند بابو
الحمداللہ.
سب دوستوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے میں میری مدد کی اور ان کا بھی شکریہ جنہوں‌نے مدد نہیں کی کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس فیلڈ میں وہ کوئی مہارت نہیں رکھتے تھے.
انشااللہ جلد ہی اس بارے میں ٹوٹیوریل لکھ دوں گا سادہ سا ٹوٹیوریل ہو گا لیکن بہت مفید ہو گا.

اب کوئی دوست صرف یہ کام کر دے کہ مجھے ذاتی پیغام میں ایک میل بنا کر بھیج دے جو میں تمام اراکین اردونامہ کو بھیج سکوں‌تاکہ انہیں مطلع کیا جا سکے کہ اردونامہ پھر سے فعال ہو چکا ہے. اچھی سی میل کا انتظار رہے گا.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Fri Mar 11, 2016 3:07 pm
by محمد شعیب
میں نے خود سے یہ کام کرنے کی کوشش کی تھی. میں سی پینل میں داخل بھی ہوا. لیکن تمام ممبرز کو ایک ساتھ ای میل بھیجے کا طریقہ سمجھ نہیں آرہا تھا.
اگر آپ سمجھا دیں کہ یہ کس طرح ہوتا ہے تو میں وقتا فوقتا ای میلز بھیجتا رہا کرونگا.
اور ای میل کا متن بھی ان شاءاللہ تیار کرتا ہوں.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Fri Mar 11, 2016 11:49 pm
by میاں محمد اشفاق
ماشااللہ بہت بہت ہی مبارک ہو. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماجد بھائی جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں اسی لئے ہم انہیں اپنا استاد مانتے ہیں......!
ماجد بھائی دی گریٹ : ;fl;ow;er;

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Sat Mar 12, 2016 10:28 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:میں نے خود سے یہ کام کرنے کی کوشش کی تھی. میں سی پینل میں داخل بھی ہوا. لیکن تمام ممبرز کو ایک ساتھ ای میل بھیجے کا طریقہ سمجھ نہیں آرہا تھا.
اگر آپ سمجھا دیں کہ یہ کس طرح ہوتا ہے تو میں وقتا فوقتا ای میلز بھیجتا رہا کرونگا.
اور ای میل کا متن بھی ان شاءاللہ تیار کرتا ہوں.
ہائیں آپ سی پینل میں‌کیسے داخل ہوئے تھے؟
کیا آپ بھی ہیکر ہیں؟
کیونکہ میری اطلاع کے مطابق اردونامہ کے سی پینل کا پاسورڈ میرے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں‌ہے؟؟

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Sat Mar 12, 2016 10:29 pm
by چاند بابو
میاں محمد اشفاق wrote:ماشااللہ بہت بہت ہی مبارک ہو. اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماجد بھائی جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں اسی لئے ہم انہیں اپنا استاد مانتے ہیں......!
ماجد بھائی دی گریٹ : ;fl;ow;er;
میاں‌صاحب کم ایناں ناں چکو
تھوڑا ہولا رکھو.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Sat Mar 12, 2016 10:32 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:
محمد شعیب wrote:میں نے خود سے یہ کام کرنے کی کوشش کی تھی. میں سی پینل میں داخل بھی ہوا. لیکن تمام ممبرز کو ایک ساتھ ای میل بھیجے کا طریقہ سمجھ نہیں آرہا تھا.
اگر آپ سمجھا دیں کہ یہ کس طرح ہوتا ہے تو میں وقتا فوقتا ای میلز بھیجتا رہا کرونگا.
اور ای میل کا متن بھی ان شاءاللہ تیار کرتا ہوں.
ہائیں آپ سی پینل میں‌کیسے داخل ہوئے تھے؟
کیا آپ بھی ہیکر ہیں؟
کیونکہ میری اطلاع کے مطابق اردونامہ کے سی پینل کا پاسورڈ میرے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں‌ہے؟؟
میری مراد پی ایچ پی بی بی کا سی پینل ہے. ہوسٹنگ کا سی پینل نہیں.
اور میرے پاس ایڈمن رائٹس ہیں.اس لئے میں فورم کے سی پینل میں لاگ ان ہو سکتا ہوں. اور یہ بتلائیں کہ کیا فورم کے سی پینل سے تمام یوزرز کو ایک ساتھ ای میل کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Sun Mar 13, 2016 10:58 pm
by میاں محمد اشفاق
ہائیں جی میں سچ ہی کہا ہے ناں...!
ہم جیسے تو کئی سال آپ کے سامنے پانی بھریں تو پھر ہی کچھ سیکھ سکیں گے.. :ڈ

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Tue Mar 15, 2016 12:49 pm
by چاند بابو
محمد شعیب wrote:
چاند بابو wrote:
محمد شعیب wrote:میں نے خود سے یہ کام کرنے کی کوشش کی تھی. میں سی پینل میں داخل بھی ہوا. لیکن تمام ممبرز کو ایک ساتھ ای میل بھیجے کا طریقہ سمجھ نہیں آرہا تھا.
اگر آپ سمجھا دیں کہ یہ کس طرح ہوتا ہے تو میں وقتا فوقتا ای میلز بھیجتا رہا کرونگا.
اور ای میل کا متن بھی ان شاءاللہ تیار کرتا ہوں.
ہائیں آپ سی پینل میں‌کیسے داخل ہوئے تھے؟
کیا آپ بھی ہیکر ہیں؟
کیونکہ میری اطلاع کے مطابق اردونامہ کے سی پینل کا پاسورڈ میرے علاوہ اور کسی کے پاس نہیں‌ہے؟؟
میری مراد پی ایچ پی بی بی کا سی پینل ہے. ہوسٹنگ کا سی پینل نہیں.
اور میرے پاس ایڈمن رائٹس ہیں.اس لئے میں فورم کے سی پینل میں لاگ ان ہو سکتا ہوں. اور یہ بتلائیں کہ کیا فورم کے سی پینل سے تمام یوزرز کو ایک ساتھ ای میل کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
اچھا اچھا. بھیا جی اسے ایڈمن پینل کہتے ہیں سی پینل نہیں.
اور بطور ایڈمن آپ کو رائیٹس حاصل ہیں کہ آپ ایڈمن پینل میں داخل ہو سکیں اور تمام یوزرز کو ایک ساتھ ای میل بھی بھیج سکیں.
بہرحال اب نا کیجئے گا کیونکہ میں آج ایک اچھی سی میل خود سے لکھ کر بھیجنا چاہتا ہوں.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Tue Mar 15, 2016 12:51 pm
by چاند بابو
میاں محمد اشفاق wrote:ہائیں جی میں سچ ہی کہا ہے ناں...!
ہم جیسے تو کئی سال آپ کے سامنے پانی بھریں تو پھر ہی کچھ سیکھ سکیں گے.. :ڈ
میاں صاحب جانے دیجئے اگر مجھ میں‌کچھ تھوڑی سی بھی تکنیکی مہارت ہوتی تو اردونامہ کبھی ہیک نا ہوتا اور اگر ہو بھی جاتا تو پھر فورا بحالی ہو جاتی اتنے دن کی خجالت ناں ہوتی.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Wed Mar 30, 2016 11:22 am
by حمیرا عدنان
اردو نامہ فورم کی بحالی پر میری طرف سے پوری انتظامیہ اور اراکین کو بہت بہت مبارک ہو.

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Fri Apr 01, 2016 1:12 pm
by چاند بابو
بہت بہت شکریہ محترمہ

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Thu Apr 28, 2016 9:42 pm
by Ali Imran
اردو نامہ کی بحالی پر مبارکباد -

Re: الحمد للہ اردو نامہ دوبارہ بحال ہو گیا

Posted: Sat Apr 30, 2016 2:55 pm
by ماظق
میری طرف سےبھی اردو نامہ کی پوری ٹیم اور دوستوں کو بہت مبارک باد