Page 1 of 1

اب ان شاءاللہ اردو نامہ پر آنا ہوگا

Posted: Mon Jan 04, 2016 11:44 am
by محمد شعیب
السلام علیکم
کیا حال ہیں سب دوستوں کے ؟ پانچ ماہ سے اردو نامہ پر بہت کم ہی آیا ہوں. اس کی وجہ یہ تھی کہ بندہ کا لیپ ٹاپ خراب ہو گیا ہے اور ری پئیر ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا. اور موبائل پر لکھنا بہت مشکل ہے.
لیکن الحمدللہ اب میری جاب لگ گئی ہے اور جاب بھی ایسی کہ مجھے لیپ ٹاپ بھی کمپنی نے دیا ہے.
مجھے ایک کمپنی نے ویب سائٹ ڈیزائنر کے طور پر رکھا ہے. جوملہ سی ایم ایس سیکھنے کا ایک فائدہ تو ہوا :P
اب ان شاءاللہ روزانہ کچھ وقت اردو نامہ کو دونگا.
سب دوستوں سے دعا کی درخواست ہے.

Re: اب ان شاءاللہ اردو نامہ پر آنا ہوگا

Posted: Mon Jan 04, 2016 12:44 pm
by چاند بابو
چلیں جناب اچھا ہو گیا آپ کو بہت بہت مبارک ہو نئی نوکری کی.
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ کو جملہ کی طرف مائل کرنے میں کچھ حد تک ہاتھ اردونامہ کا بھی تھا.
اس لئے شاید ہم کہہ سکتے ہیں کہ اردونامہ آپ کی نئی نوکری کی ایک وجہ ضرور بنا ہے.
اور ہمیں خوشی ہے کہ نئی نوکری جس میں اردونامہ کا تھوڑا بہت ہاتھ ہے ملتے ہی آپ ایک بار پھر سے اردونامہ پر تشریف لے آئے ہیں.

دیکھئے ماضی میں اردونامہ نے آپ کو کچھ سکھایا تھا جو شاید بنیادی حصہ ہے کسی بھی سائیٹ کے لئے. :P

Re: اب ان شاءاللہ اردو نامہ پر آنا ہوگا

Posted: Mon Jan 04, 2016 5:57 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:چلیں جناب اچھا ہو گیا آپ کو بہت بہت مبارک ہو نئی نوکری کی.
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ کو جملہ کی طرف مائل کرنے میں کچھ حد تک ہاتھ اردونامہ کا بھی تھا.
اس لئے شاید ہم کہہ سکتے ہیں کہ اردونامہ آپ کی نئی نوکری کی ایک وجہ ضرور بنا ہے.
اور ہمیں خوشی ہے کہ نئی نوکری جس میں اردونامہ کا تھوڑا بہت ہاتھ ہے ملتے ہی آپ ایک بار پھر سے اردونامہ پر تشریف لے آئے ہیں.

دیکھئے ماضی میں اردونامہ نے آپ کو کچھ سکھایا تھا جو شاید بنیادی حصہ ہے کسی بھی سائیٹ کے لئے. :P
ماجد بھائی
اردو نامہ نے تھوڑا بہت نہیں بلکہ بہت کچھ سکھایا. اللہ آپ کو، شازل بھائی کو، میاں اشفاق، اشفاق علی اور تمام دوستوں کو بہت بہت جزائے خیر دے، آپ سب سے بہت کچھ سیکھا. اور یقینا اس نوکری میں اردو نامہ کا بڑا حصہ ہے. اور ان شاءاللہ اردونامہ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے.

Re: اب ان شاءاللہ اردو نامہ پر آنا ہوگا

Posted: Thu Jan 14, 2016 10:12 am
by میاں محمد اشفاق
ماشااللہ. مبارکاں جی مبارکاں،