Page 1 of 1

میرا تعارف...

Posted: Thu Dec 17, 2015 7:55 am
by itsmef96
آداب و تسلیمات،
میرا نام فرخ نواز ہے اور قلمی نام فرخ نوازفرخ.
میرا تعلق ضلع صوابی (خیبر پختونخوا) کے ایک چھوٹے سے گاوں کڈی سے ہیں.
سول انجینئر ھوں اور آج کل اسلام آباد میں ایک ملٹی نیشنل فرم می اپنی خدمات سر انجام دے رہا ھوں.
ادب اور پھر خاص طور پر شاعری سے مجھے بہت لگاو ھے اس کیے اردو/پشتو کی شعری بھی میٹرک کے زمانے سے کر رہا ہوں اور اب تک دو کتابیں یعنی اردو شاعری کی کتاب "اداس چہرہ اداس آنکھیں-2008" میں شائع ھوئی اور اس کے بعد پشتو شاعری کی کتاب "ستڑی ارمانونہ-2011" میں شائع ہوئی اور اب انشاءاللہ بہت جلد میری اردو شاعری کی کتاب "کاش تم سمجھ پاتے-2016" جنوری کے آخر تک شائع ھو جاے گی.
اس کے ساتھ ساتھ پچھلے کم و بیش چار سال سے میں ریڈیو ایف ایم 94 صوابی سے بھی وابستہ ہوں جہاں سے میرا ادبی ھفتہ وار پروگرام "رات کنارے" نشر ھوتا ھے.
میں دل سے شکریہ ادا کرتا ھوں اپنے تمام چاھنے والوں کا جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر اپنی محبتوں کے پھول نچھاور کیے.

آپ کی محبتوں کا طالب،
فرخ نوازفرخ

Sent from my GT-I9505 using Tapatalk

Re: میرا تعارف...

Posted: Thu Dec 17, 2015 3:58 pm
by علی خان
پخیر راغلے۔ صوابی والا اُمید لرم چی اُردونامہ بہ دی ڈیرہ ڈیرہ خواخہ شی۔
زہ ہم دا صوابی ترلاندی اُسیدونکے یم۔

Re: میرا تعارف...

Posted: Thu Dec 17, 2015 4:01 pm
by علی خان
محترم فرخ نوازفرخ صاحب اردونامہ کی محفل کا حصہ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں،
آپ کی موجودگی سے ہم بھی اس قابل ہوجائیں گے کہ علم کے خزانے سے تھوڑے بہت فیض یاب ہوسکیں،

Re: میرا تعارف...

Posted: Thu Dec 17, 2015 7:56 pm
by میاں محمد اشفاق
محترم ہم آپکو اردو نامہ پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں اردونامہ پر آپکا وقت انشااللہ بہت اچھا گزرے گا.
تعارف پیش کرنے پر آپکے شکر گزار ہیں

Re: میرا تعارف...

Posted: Thu Dec 17, 2015 9:05 pm
by عبیداللہ عبید
پخیر راغلے رورہ

ھر قدم د راتلو د مبارک شہ

او ھر کلہ راشے

Re: میرا تعارف...

Posted: Wed Dec 23, 2015 3:48 pm
by چاند بابو
محترم فرخ نواز صاحب اردونامہ پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں.
امید ہے کہ آپ جیسی علمی و ادبی کے آنے سے اردونامہ کی محفل میں‌اجالا ہو گا اور اہلیانِ اردونامہ آپ کی موجودگی سے بھرپور مستفید ہوں گے.