Page 1 of 1

اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ بنانے اور رائے شماری کا طریقہ

Posted: Tue Oct 27, 2015 10:35 pm
by چاند بابو
اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ شروع کرنے سے پہلے تو آپ اس کے مرکزی صفحہ پر تشریف لے جائیں اور دیکھیں کہ آپ کا موضوع کس زمرے میں سب سے بہترین سماتا ہے، فرض کریں آپ کوئی سیاسی مواد شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اردونامہ کے مرکزی صفحہ پر موجود سیاست نامہ زمرے کا انتخاب بہترین انتخاب ہے اور اسی طرح اگر آپ شاعری شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کے لئے اردو شاعری کا زمرہ بہترین ہے اور اگر یہ شاعری آپ کی اپنی شاعری ہے تو اردو شاعری کے اندر موجود ایک اور زمرہ آپ کی شاعری اس کام کے لئے بہترین ہو گا.
جب آپ اپنے موضوع کے مطابق بہترین زمرے کا انتخاب کر لیں تو اس زمرے پر کلک کر کے اندر داخل ہو جائیں.
اندر آپ کو مختلف احباب کی طرف سے کھولے گئے دھاگے یعنی تھریڈز نظر آئیں گے.
اگر تو آپ کی بات مختصر ہے اور پہلے سے کھلے کسی تھریڈ میں سما سکتی ہے تو بہتر یہی ہے کہ آپ اس تھریڈ میں جائیں اور جواب دیجئے والا بٹن دبا کر وہاں جواب والے خانے میں وہ تحریر شئیر کر دیں.
لیکن اگر آپ کی تحریر طویل ہے اور اس کے لئے پہلے سے کوئی مناسب تھریڈ بھی موجود نہیں ہے تو آپ اس زمرے میں موجود اوپر دائیں طرف بنا چھوٹا سا "نیا موضوع" کا بٹن کلک کریں‌گے.
اب جو ٹیکسٹ باکس کھلے گا اس میں آپ سب سے پہلے اوپر موجود چھوٹے خانے میں اپنی تحریر کا عنوان لکھیں گے اور نیچے والے باکس میں اپنی تحریر کا متن لکھیں گے.
نارمل حالات میں آپ کا نیا تھریڈ یہاں پہنچ کر ختم ہو جاتا ہے اور آپ ارسال کے بٹن کو کلک کر کے اپنا نیا تھریڈ اردونامہ کا حصہ بنا دیتے ہیں.

لیکن اگر آپ اس پوسٹ میں کوئی رائے شماری بھی کروانا چاہتے ہیں تو ارسال کے بٹن سے نیچے شروع ہونے والے خانے اس کام کے لئے ہی ہیں.
پہلے خانے میں رائے شماری کا سوال لکھیں. مثال کے طور پر کیا آپ سمجھتے ہیں‌کہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت زیادہ نشستیں حاصل کر پائے گی وغیرہ.
اس کے نیچے موجود بڑے خانے میں اس رائے شماری کے ممکنہ جوابات لکھیں گے اور ہر جواب کے لئے الگ لائن چنیں گے. مثال کے طور پر
جی ہاں
نہیں
پتہ نہیں

اس کے نیچے موجود خانے میں آپ بتائیں گے کہ ایک صارف کتنی مرتبہ ووٹ کر سکتا ہے، عام طور پر یہاں صرف ایک بار کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کہ ڈیفالٹ ہے.
اس سے نچلے خانے میں آپ بتایں گے کہ کتنے دن تک یہ رائے شماری ہوتی رہے گی. مثال کے طور پر جس رائے شماری کی مثال میں نے دی ہے اس کے لئے چار دن کافی ہوں گے کیونکہ چار دن بعد الیکشن کا ویسے ہی نتیجہ آ جائے گا اور پھر اس مدت کے بعد یہ رائے شماری بے فائدہ ہو جائےگی. یہاں آپ دنوں‌کی تعداد کے حساب سے لکھیں گے یعنی چار دن کے لئے 4 کا عدد لکھیں گے. لیکن اگر آپ کا پول لامحدود مدت کے لئے ہو گا تو وہاں‌ڈیفالٹ طریقہ سے صفر لکھا نظر آ رہا ہے اسے صفر ہی رہنے دیں یا پھر خانہ خالی کر دیں.
اس کے نیچے موجود آپشن صارف کو اختیار دینے کے لئے ہے کہ وہ اپنے ووٹ‌کو پھر سے تبدیل کر سکتا ہے یا نہیں. اگر یہ خانہ چیک کر دیں گے تو صارف کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ اپنا منتخب کردہ آپشن دوبارہ سے تبدیل کر سکے یعنی اگر اس نے پہلے جواب ہاں میں دیا ہے اور بعد میں‌ اسے لگا کہ اسے جواب نہیں‌میں دیا جائے گا تو وہ اسے تبدیل کر سکے گا اور اگر یہ آپشن چیک نہیں کیا ہو گا تو پھر صارف کے پاس اپنا ووٹ تبدیل کرنے کا حق نہیں ہو گا اور اس نے جو جواب ایک بار دے دیا وہی فائنل ہو گا اس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ہو گا.

اس کے بعد اس خانے کے نیچے موجود ارسال کا بٹن دبائیں گے. اور آپ کا نیا تھریڈ بمعہ پول ارسال ہو جائے گا.

مثال کے طور پر میں‌ نے اس پوسٹ‌میں رائے شماری بھی شامل کر دی ہے.

Re: اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ بنانے اور رائے شماری کا طریقہ

Posted: Thu Oct 29, 2015 12:53 pm
by محمد شعیب
جزاک اللہ
یہ پوسٹ سٹکی ہے؟

Sent from my SM-J110F using Tapatalk

Re: اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ بنانے اور رائے شماری کا طریقہ

Posted: Thu Oct 29, 2015 10:36 pm
by چاند بابو
جی نہیں سٹکی نہیں ہے لیکن آپ کی بات سے میرے ذہن میں‌آیا ہے کہ اسے یونیورسل طور پر سٹکی ہونا چاہئے. اس لئے میں اسے اب سٹکی بنا رہا ہوں.

Re: اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ بنانے اور رائے شماری کا طریقہ

Posted: Mon Nov 02, 2015 10:38 pm
by Shakil Ahmed Khan
بے حد شکریہ .............آپ نے میری مشکل آسان کردی .مجھے ایک مدت ہوئی اِس ویب سائٹ کا رکن ہوئے مگر اپنی تحریریں باوجود کوشش اور خواہش ، اب تک پیش نہ کرسکا.اب انشاء اللہ بشرطِ فرصت ضرورکچھ لکھوں گا اور یہاں پیش کروں گا.ایک بار پھر اِس مفید، معلوماتی اور کارآمدصفحے کا شکریہ .شکیل احمد خان

Re: اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ بنانے اور رائے شماری کا طریقہ

Posted: Thu Nov 05, 2015 1:21 am
by چاند بابو
جی بہت شکریہ مجھے خوشی کہ میری وجہ سے آپکی مشکل آسان ہوئی۔

Re: اردونامہ فورم پر نیا تھریڈ بنانے اور رائے شماری کا طریقہ

Posted: Mon Nov 16, 2015 12:34 am
by شاہنواز
بہت عمدہ جی بہت اچھے طریقہ سے سمجھایا گیا بہت خوب جی