Page 1 of 1

مجھے اپنی بچی کے لیے ایک کورس کی ضرورت ہے

Posted: Thu Oct 01, 2015 4:01 pm
by عبیداللہ عبید
مجھے اپنی چھوٹی بچیوں ،بھتیجے اور بھتیجیوں کے لیے ایک کورس کی ضرورت ہے جو میں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں خریدا تھا اور جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا تھا کہ انگریزی ذخیرہ الفاظ میں خود کفیل ہوا تھا۔

ای ایس ایل (انگلش ایز سیکنڈلینگویج) کا یہ کورس دو کتابوں اور دو کیسٹوں پر مشتمل تھا جسے کراچی کے ادارے نے تیار کیا تھا جس کا نام :

English as Second Language
Cassette Course
By: Syed Javed Majeed (B.Sc)

تھا ۔اب اس کو رس کی کتابیں تو میرے پاس ہیں لیکن دونوں کیسٹس کھو چکا ہوں.

اس کتاب پر لکھے گئے پتہ پر کراچی میں اپنے ایک واقف کار کو بھیجا تھا لیکن بقول اس کے وہاں وہ ادارہ ہے ہی نہیں .

کسی کو اس ادارے کے بارے میں پتہ ہو یا اس کے پاس وہ کیسٹس ذاتی طور پر موجود ہوں تو میری مدد فرمائے .

ادارہ سے خرید کر ارسال کرنے

یا پھر اپنے کیسٹس سے ریکارڈنگ ، ارسال اور دیگر اخراجات برداشت کرنے کو تیار ہوں.

ادارے کا پتہ:
ابدالی برادرز

بی .1، بلاک نمبر 2، الکریم اسکوائر ، کراچی نمبر19

Re: مجھے اپنی بچی کے لیے ایک کورس کی ضرورت ہے

Posted: Mon Oct 05, 2015 10:10 pm
by عبیداللہ عبید
مجھے کسی نے جواب نہیں دیا ابھی تک.........................

Re: مجھے اپنی بچی کے لیے ایک کورس کی ضرورت ہے

Posted: Tue Oct 06, 2015 1:07 am
by محمد شعیب
کچھ معلوم ہو تو بتائوں

Sent from my SM-J110F using Tapatalk

Re: مجھے اپنی بچی کے لیے ایک کورس کی ضرورت ہے

Posted: Tue Oct 06, 2015 9:41 am
by سید حماد رضا بخاری
جناب، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی چیز کو دُنیا کی بہترین چیز سمجھتے ہوئے اُس کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اور اُس کے نہ ملنے پر مغموم ومایوس ہوجاتے ہیں حالانکہ اُس سے کہیں بہتر اشیاء ہمارے قریب موجود ہوتی ہیں . آپ اُن کیسٹوں کو بھول جائیں اوربہتر کی تلاش کریں، یقین کریں آپ کو اُن سے بہتر مواد میسر آجائے گا، آزمائی ہوئی بات ہے. والسلام و علیکم

Re: مجھے اپنی بچی کے لیے ایک کورس کی ضرورت ہے

Posted: Tue Oct 06, 2015 3:58 pm
by عبیداللہ عبید
میں نے اُن کیسٹس سے بہتر تلاش کی ہیں لیکن بہتر کیا ملتے ، برابر بھی نہیں ملیں.

البتہ ان سے کمتر ملے تھے لیکن ان کے معیار سے میں مطمئن نہیں تھا اس لیے بچوں کے لیے وہ نہیں خریدیں.

اب سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ انہیں ڈھونڈھوں.