Page 1 of 1

کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Fri Sep 04, 2015 9:00 pm
by علی خان
چاند بابو wrote:ویسے لگتا تو ہے کہ میاں صاحب اور اشفاق علی بھیا نے بہترین مدد فراہم کر دی ہے مگر یقین جانئے مجھے نہیں پتا یہ کس فائل کی بات ہو رہی ہے.
وی ایم وائیر کیا ہے مجھے اس کا کوئی پتہ نہیں اور یہ میکروٹیک کیا بلا ہے میں یہ بھی نہیں جانتا. :P :lol: :$
ماجد بھیا۔ اب آپ بھی نہ۔
VMWARE ایک ورچول مشین ہے۔ جو ونڈوز کے اندر ہی اندر دوسرا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جس کے ذریعے ہم ورچولی دونوں آپریٹنگ سسٹم کو ایک دوسرے کے ساتھ باہم ملا سکتے ہیں۔ تھوڑی سی تفصیل نیچے ملا حظہ کرلیں. اُمید ہے مسئلہ اور سوالات دونوں کلیئر ہو جائیں گے. انشاء اللہ
ورچولائزیشن
کمپیوٹر اور نٹ کی دنیا میں آپ نے ورچول مشین (virtual machine) یا ورچول سرورز (virtual server) کا نام سنا ضرور ہو گا۔ ورچول نام ہی سے ظاہر ہے کہ اصل نہیں بلکہ اصل جیسا۔ ورچولائزیشن (virtualization) کے معنی یہ ہیں کہ ورچول سسٹمز کی تخلیق کرنا۔ یہ ایک زبردست انقلابی قدم ہے جو پچھلے چند سالوں سے بے حد مقبول ہے۔
ورچولائزیشن کو اکثر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا ہم معنی لیا جاتا ہے لیکن یہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ بذات خود ایک بڑی چیز ہے جبکہ ورچولائزیشن اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
مختصراً ان دونوں کا فرق اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ ورچولائزیشن ، آپریٹنگ سسٹم کو ہارڈ وئیر سے جدا کرتی ہے جبکہ کلاؤد کمپیوٹنگ ایپلیکیشنز کو ہارڈوئیر سے علیحدہ کرنے کا نام ہے۔
فی الحال ہم اپنی بات ورچولائزیشن تک ہی محدود رکھیں گے۔
جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ ورچولائزیشن کا مقصد آپریٹنگ سسٹم کو ہارڈوئیر سے علیحدہ کرنا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ہارڈ وئیر چاہے کوئی سا بھی ہو، آپریٹنگ سسٹم اس سے آزاد رہ کر اپنا کام کرے۔
ورچولائزیشن سے قبل:
ایک مشین جس پر ونڈوز نصب ہے وہ اسی کے ساتھ کام کرے گی، اس کے اپنے ڈرائیورز ہوں گے جو اس مشین کے ہارڈ وئیر کو چلانے میں مدد دیں گے۔ مثال کے طور پر اس مشین پر مائیکروسافٹ کا ونڈوز سرور چل رہا ہے تو اس کے ساتھ لینکس کا سرور نہیں چل سکتا کیونکہ اس مشین کے ڈرائیورز کی مطابقت لینکس کے ساتھ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر سرور کو کسی اور مشین پر منتقل کرنا پڑے تو یہ ایک بے حد لمبا اور مشکل کام ہوگا۔ اور اگر سرور کریش کر جائے تو ری کور کرنا ایک اور مصیبت۔ مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک آپریٹنگ سسٹم ہارڈوئیر پر قبضہ کر لیتا ہےجو کہ کئی صورتوں میں نقصان دہ ہے۔
ورچولائزیشن:
ان تمام مشکلات کا حل ورچولائزیشن کی صورت میں موجود ہے۔
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کو براہ راست مشین/ہارڈوئیر پر انسٹال کرنے کی بجائے ایک ایبسٹریکشن کی لئیر بنادی جاتی ہے جس کو ہائپروازر (hyper visor) کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس پر آپریٹنگ سسٹم نصب کیا جاتا ہے۔
اس کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ اگر آپریٹنگ سسٹم منتقل کرنا پڑے تو کسی بھی مشین پر (جس پر اسی قسم کا ہائپروازر موجود ہو ) باآسانی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل اتنا ہی سہل ہے جتنا کہ کسی فائل کو ایک سے دوسرے سسٹم پر منتقل کیا جاتا ہے۔
دوسرا یہ فائدہ یہ کہ ہائپر وائزر کے اوپر ایک سے زائد کئی مختلف آپریٹنگ سسٹم نصب کیے جا سکتے ہیں۔ ونڈوز، لینکس، یونکس وغیرہ
تیسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ دس سرورز کے لیے دس کم قیمت سسٹمز رکھے جائیں، ایک ہی اچھا طاقتور سسٹم رکھ لیا جائے اور اس پر دس سرورز نصب کر لیے جائیں۔ اس صورت میں وقت ، انرجی اور پیسوں کی بچت بھی ہوگی۔
ہائپروائزر:
اب آتے ہیں ہائپروائزر کی جانب۔
ہائپروائزر دو اقسام کے ہوتے ہیں۔ پہلی قسم ہے نیٹو (native) ہائپروائزر اور دوسرا ہوسٹ (host) ہائپروائزر۔
پہلی قسم میں ہائپروائزر براہ راست ہارڈوئیر پر نصب کیا جاتا ہے۔ اس کے اوپر آپریٹنگ سسٹمز نصب کیے جاتے ہیں۔ آپریٹنگ سسٹمز کے نظم وضبط کے لیے ایک مینیجمنٹ سافٹوئیر کام میں لایا جاتا ہے جو کہ مشین کے تمام وسائل کو تقسیم کرتا ہے اور تمام ضروری امور انجام دیتا ہے۔
دوسری قسم سے ہم سب نسبتاً زیادہ اچھی طرح واقف ہیں۔ اس میں پہلے کوئی آپریٹنگ سسٹم نصب کیا جاتا ہے اور اس کے اوپر ہائپروائزر نصب ہوتا ہے اور پھر اس ہائپروائزر پر مزید آپریٹنگ سسٹمز نصب کیے جاسکتے ہیں۔ اس صورت میں مینجمنٹ سافٹوئیر کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ ہوسٹ آپریٹنگ سسٹم یہ کام انجام دے رہا ہوتا ہے۔

Re: VmWare سے فائل کو ISO میں‌کنورٹ کرنا ہے

Posted: Fri Sep 04, 2015 9:04 pm
by علی خان
اگر آپ ورچولائزیشن سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو اپنے کمپیوٹر کے پروسیسر کے بارے میں یہ جان لیں آیا وہ ورچولائزیشن کو سپورٹ کرتا بھی ہے یا نہیں۔ کیونکہ کچھ پروسیسر میں یہ خصوصیت موجود نہیں ہوتی۔
یہاں چند ٹولز دیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے پروسیسر کی ورچولائزیشن سپورٹ کے بارے میں جان سکیں گے۔

1- انٹیل پروسیسر آئڈینٹیفیکیشن یوٹیلیٹی
2-سیکیوریبل

Re: VmWare سے فائل کو ISO میں‌کنورٹ کرنا ہے

Posted: Sat Sep 05, 2015 1:25 am
by محمد شعیب
بھائی یہ اتنی بہترین معلومات ایک مستقبل دھاگے کی مستحق ہیں۔ علی خان بھائی اس کے لئے فورا الگ دھاگہ بنائیں۔

Sent from my SM-J110F using Tapatalk

Re: VmWare سے فائل کو ISO میں‌کنورٹ کرنا ہے

Posted: Sat Sep 05, 2015 1:48 am
by علی خان
بہت بہت شکریہ شعیب بھیا.

ماجد بھیا. اسکو ملاحظہ کر لیں. پھر اُسکے بعد اسکے لئے ایک الگ سے دھاگہ بنا کر پوسٹ کر دینگے. انشا ءاللہ

Re: VmWare سے فائل کو ISO میں‌کنورٹ کرنا ہے

Posted: Sun Sep 06, 2015 11:31 am
by میاں محمد اشفاق
v;g v;g بہترین معلومات ہیں شئیر کرنے کا شکریہ.

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Mon Sep 07, 2015 1:10 pm
by چاند بابو
لیجئے جناب الگ دھاگہ بنا دیا گیا ہے.

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Thu Sep 10, 2015 12:48 pm
by بلال احمد
چاند بابو wrote:لیجئے جناب الگ دھاگہ بنا دیا گیا ہے.
دھاگہ تو آپ نے فٹ سے بنادیا، کجھ سمجھ وی آیا کہ کوئی نہ ؟ a;n;g;e;r;y a;n;g;e;r;y

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Tue May 31, 2016 11:24 pm
by علی بابا
برائے مہربانی مجھے ہوسٹ ہائپروائزر کے ساتھ ونڈوز 10 پر لینکس انسٹال کرنے کا طریقہ بتا دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ اگر ونڈوز پر وی پی ان ایکٹوو ہو تو کیا وہ لینکس پر بھی کام کرے گا یا لینکس پر الگ سے وی پی این انسٹال کرنا پڑے گا.

اگر الگ سے انسٹال کرنا پڑے گا تو اسکا طریقہ بھی تفصیل سے بیان کر دیں.

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Wed Jun 01, 2016 1:58 am
by عمرفاروق
وارچول مشین اگرچہ بہت بہترین اپلی کیشن ہے .. لیکن میں‌اس میں ایک خامی یہ دیکھتا ہوں کہ اس میں‌ہارڈویرپرابلم معلوم نہیں‌ہوتی ..
جیسے کہ نیٹ ورکنگ کی دنیا میں ورچول مشین کا استعمال کرکے بہت سے کلاسس کمپلیٹ کرتے ہیں‌. لیکن جب پرٹیکل کرنا پڑھ جائے تو
وہ مقاصد حاصل نہیں‌ہوتے جو ورچول سسٹم میں حاصل ہوئے تھے . ..

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Fri Jun 03, 2016 8:43 pm
by چاند بابو
اشفاق بھیا آیئے گا مجھے تو بالکل بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ یہ دونوں لڑکے کیا کہہ رہے ہیں. :P

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Sun Jun 05, 2016 10:54 am
by علی خان
عمرفاروق wrote:وارچول مشین اگرچہ بہت بہترین اپلی کیشن ہے .. لیکن میں‌اس میں ایک خامی یہ دیکھتا ہوں کہ اس میں‌ہارڈویرپرابلم معلوم نہیں‌ہوتی ..
جیسے کہ نیٹ ورکنگ کی دنیا میں ورچول مشین کا استعمال کرکے بہت سے کلاسس کمپلیٹ کرتے ہیں‌. لیکن جب پرٹیکل کرنا پڑھ جائے تو
وہ مقاصد حاصل نہیں‌ہوتے جو ورچول سسٹم میں حاصل ہوئے تھے . ..
جی بالکل عمر بھیا۔ اپکی بات بہت حد تک ٹھیک ہے۔ مگر ان مسائل کے لئے پھر بہت سے تھرڈ پارٹی کے ٹولز اور سافٹوئیر ہیں جنکو انسٹال کرلینے ہم اپنا مسئلہ حل کرسکتے ہیں۔

Re: کمپیوٹر ورچولائزیشن کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

Posted: Sun Jun 05, 2016 10:57 am
by علی خان
علی بابا wrote:برائے مہربانی مجھے ہوسٹ ہائپروائزر کے ساتھ ونڈوز 10 پر لینکس انسٹال کرنے کا طریقہ بتا دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ اگر ونڈوز پر وی پی ان ایکٹوو ہو تو کیا وہ لینکس پر بھی کام کرے گا یا لینکس پر الگ سے وی پی این انسٹال کرنا پڑے گا.

اگر الگ سے انسٹال کرنا پڑے گا تو اسکا طریقہ بھی تفصیل سے بیان کر دیں.
علی بابا
معذرت چاہتا ہوں ان مسائل میں ، میں اپکی بہتر رہنمائی نہیں کر سکونگا، کیونکہ ونڈوز 10 وغیرہ پر ابھی تک میں کام نہیں کیا ہے۔ اس لئے اس کے متعلق معلومات محدود ہیں، اور باقی وی پی این اپکو تمام جگہوں میں انسٹال کرنا ہوگا، لینکس کے متعلق معلومات اپ یوٹوب سے باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔