Page 1 of 1

CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Wed Sep 02, 2015 8:21 am
by میاں محمد اشفاق
Image

سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر نیا اکاؤنٹ بناتے وقت یا پھر کوئی فائل ڈاونلوڈ کرتے وقت اکثر آپ کے سامنے ٹیڑھے میڑھے الفاظ یا اعداد دکھائے جاتے ہیں اور انہیں ایک ٹیکسٹ باکس میں لکھنے کو کہا جاتا ہے۔ دکھائے جانے والے
الفاظ و اعداد کو CAPTCHA کہا جاتا ہے اور عموماً اس کا مقصد یہ تصدیق کرنا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر سے رابطہ کرنے والا انسان ہے، کوئی اور کمپیوٹر یا روبوٹ نہیں۔ اب آپ کو ایک انتہائی دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ CAPTCHA ایک اور نہایت اہم اور بڑا کام بھی کررہا ہے جس کے بارے میں اکثر لوگوں کو بالکل خبر نہیں۔
ستمبر 2009ء میں گوگل نے کارینگی میلن یونیورسٹی کے کچھ سائنسدانوں کا تیار کردہ نظام reCAPTCHA خرید ا۔ یہ نظام CAPTCHA کے ذریعے حاصل ہونے والے مواد کو محفوظ کرتا ہے۔ دراصل CAPTCHA میں دکھائی جانے والی تحریریں مختلف کتابوں سے لی جاتی ہیں اور جب انٹرنیٹ صارفین ان تصاویر میں نظر آنے والے حروف اور اعداد کو ٹائپ کرتے ہیں تو دراصل وہ کسی کتاب کے چھوٹے سے حصے کو ڈیجیٹل شکل دے رہے ہوتے ہیں۔ آپ حیران ہوں گے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اب تک لاکھوں کتابوں کو ڈیجیٹل شکل دی جاچکی ہے۔
reCAPTCHA پراجیکٹ کے تحت روزانہ 10 کروڑ سے زائد CAPTCHA تصاویر دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو پیش کی جاتی ہیں اور صارفین سے حاصل ہونے والے جوابات کو اکٹھا کرکے کتابوں کو ڈیجیٹل شکل دی جاتی ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت ’نیویارک ٹائمز‘ کے تمام آرکائیوز کو ڈیجیٹل شکل دی جاچکی ہے، اسی طرح گوگل بکس کی لاکھوں کتابوں کو بھی دیجیٹل شکل میں محفوظ کیا جا چکا ہے، تاکہ ان کتابوں کو انٹرنیٹ پر منتقل کیا جا سکے، پڑھا جاسکے اور ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے۔
تو یہCAPTCHA اور reCAPTCHA ہی ہے کہ جس کے زریعے وہ کتابیں جو کبھی صرف کاغذ پر تحریر تھیں آج ڈیجیٹل شکل میں منتقل ہو چکی ہیں اور انٹرنیٹ کے زریعے دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں تک پہنچ رہی ہیں۔

Re: CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Fri Sep 04, 2015 7:33 pm
by چاند بابو
بہت خوب یہ تو کمال ہو رہا ہے.
یعنی ہم جو بھی کیپچا کھولتے ہیں اس کی مدد سے کتب ڈیجیٹل ہو رہی ہیں.
بہت خوب میرے لئے یہ بالکل نئی خبر ہے.
نئیں ریساں میاں دیاں.

Re: CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Fri Sep 04, 2015 11:19 pm
by میاں محمد اشفاق
v;e;r;y;happ;y v;e;r;y;happ;y ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;

Re: CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Sat Sep 05, 2015 12:43 am
by محمد شعیب
بہت خوب۔ یہ بات واقعی پہلے معلوم نہیں تھی۔ بہت کمال کا آئیڈیا ہے یہ تو۔

Sent from my SM-J110F using Tapatalk

Re: CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Sun Sep 06, 2015 11:26 am
by میاں محمد اشفاق
اس بارے میں مزید معلومات یہاں سے لی جا سکتی ہیں
[link]http://www.google.com/recaptcha/intro/index.html[/link]

Re: CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Mon Sep 07, 2015 8:46 am
by عبیداللہ عبید
آم کے آم، گٹھلیوں کے دام

واہ جی واہ !

Re: CAPTCHA اور reCAPTCHA کی حقیقت

Posted: Thu Sep 10, 2015 12:54 pm
by بلال احمد
چاند بابو wrote:نئیں ریساں میاں دیاں.
واقعی میاں دیا ریساں تے بکرے دیاں قیمتاں بہت ود ریاں نیں h;a;h;a h;a;h;a