ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by میاں محمد اشفاق »

تو آخر کار ونڈوز 10 صارفین کے لئے دستیاب ہو ہی گئی، پہلے بس ان صارفین کو مفت میں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جن کے پاس اصلی والی ونڈوز انسٹال ہے مطلب کے کریک ونڈوز نہیں، مگر لانچ کرنے کے چند لمحے پہلے ہی انہوں نے اسے عام صارفین کو دینے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی ہر کسی کے لئے مفت۔۔۔۔ :D
ونڈوز 10 کو انسٹال وہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے طریقہ کار بتائے دیتا ہوں امید ہے آپ سب کو پسند آئے گا اور میں امید بھی کرتا ہوں کہ تمام دوست اپنے اپنے تجربات شئیر کریں گے کہ اس میں نیا کیا کیا ہے اور آپ کو یہ کیسی لگی۔
شائد یہ بات دہرانے کی ضرورت نہیں کہ مائیکروسافٹ نے اس ونڈو کو ایک چیلنج کی حثیت سے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ ونڈوز 10 آخری ونڈوز ہو گی اسکے بعد کوئی ونڈوز لانچ نہیں کی جائے گی البتہ اسکے مختلف ورژن کی امید کی جا سکتی ہے۔

سب سے پہلے ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ کرنے کے لئے ایک ٹول پر کلک کریں لنک درج زیل لنک پر کلک کریں۔

[link]http://www.microsoft.com/en-us/software ... /windows10[/link]

یہ ونڈوز 10 کو انسٹال کرنے کے لئے ایک ٹول ہے جیسے مائیکروسافٹ نے خاص و عام کے لئے دستیاب کر دیا ہے یہ ٹول 32 اور 64 بِٹ دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے۔ اپنے موجودہ آپریٹنگ سسٹم کے حساب سے یہ ٹول ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کا نام ’’میڈیا کری ایشن ٹول‘‘ MediaCreationToolٗ ہے جب کہ اس کا سائز 19 ایم بی ہے۔ اس ٹول کی مدد سے نہ صرف یہ کہ آپ انسٹالیشن میڈیا حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کو براہ راست ونڈوز10 پر اپ گریڈ بھی کر سکتے ہیں۔
Image

Image
ڈاونلوڈ کرنے کے بعد اس سیٹ اپ فائل پر کلک کریں کچھ دیر بعد آپ کے سامنے ایک سکرین آئے گی کہ آپ کیا کرنا چاتے ہیں کیا آپ ونڈوز کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں یا اسے ڈاونلوڈ کرنا چاہتے ہیں
Image

سلیکشن کے بعد آپ کے سامنے زبان کے انتخاب ونڈوز کے ایڈیشن اور آپ کو ایک بار پھر سے پوچھا جائےگا جی آپ 32/64 میں سے کون سا استعمال کرنا چاہیں گے اگر آپ ڈاونلوڈ کرنا چاہیں گے تو اسکے لئے دونوں کو ایک وقت میں ہی ڈاونلوڈ کرنے کی آپشن بھی ہے اس پر کلک کریں انتخاب کے بعد اگر آپ اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں تو اپ گریڈنگ شروع ہو جائے گی اور مکمل ہونے کے بعد کمپیوٹر ایک بار ریسٹارٹ ہو گا اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کا پی سی اپ گریڈ ہو چکا
Image
مگر اگر آپ ڈاونلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ یو ایس بی میں کرنا چاہیں گے یا اس کے لئے آئی ایس او فائل میں سیو کرنا چاہیں گے بہتر یہی ہے کہ آپ آئی ایس او فائل میں ڈانلوڈ کریں پھر کسی برنر سے ڈی وی ڈی بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیں
Image
نیکسٹ پر کلک کرنے کے بعد ڈاونلوڈنگ سٹارٹ ہو جائے گی اور
Image
فائل مکمل ہونے کے بعد آپ کو برنگ کے لئے کہا جائے گا۔۔
Image

ونڈوز 10 کو استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک احتیاط لازم ہے کیونکہ ونڈوز 10 میں خرابی یہ ہے کہ ونڈوز 10خود کار طریقے سے آپ کے وائی فائی کا پاس ورڈ آپ کے فیس بک، سکائپ اور آؤٹ لک کے ان دوستوں کو بتادے گی جن کے کمپیوٹرز میں یہ ونڈوز پہلے سے انسٹال ہے۔ سافٹ ویئرمیں یہ نقص اس لیے پیدا ہوا ہے کہ کمپنی نے اس میں ایک ایسا فیچر رکھا ہے جس کے ذریعے آپ آسانی کے ساتھ اپنے دوستوں کے ساتھ اپنا وائی فائی پاس ورڈ شیئر کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ ونڈوز 10خود بخود پاس ورڈ دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کر دیتی ہے اس لیے یہ بہت بڑا سکیورٹی رسک ہے۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حوالے سے محتاط رہیں اور اپنے کمپیوٹرز کی سیٹنگز (Settings)پر نظر رکھیں اور متعلقہ فیچر کو آف موڈ پر رکھیں۔
ونڈوز10 کے اس فیچر کا نام وائی فائی سینس (Wifi sense) ہے۔یہ فیچر صارف کے کمپیوٹر کو خود بخود قریبی وائی فائی سے منسلک کر دیتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو انٹرنیٹ تک زیادہ سے زیادہ رسائی دینے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا جو ہمہ وقت انٹرنیٹ سے منسلک رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر وہ کسی کا وائی فائی استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس فیچر کو بند بھی کر سکتے ہیں۔
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب میاں صاحب بہترین ٹوٹیوریل لکھنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by میاں محمد اشفاق »

براہ کرم پہلی اور دوسری تصویر بڑی کر دیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

میں کیسے بڑی کر دوں جو لنک لگایا ہے آپ نے وہ تصویر اصل میں ہے کہ اس سائز کی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی بابا
دوست
Posts: 203
Joined: Mon May 18, 2009 11:26 pm
جنس:: مرد

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by علی بابا »

لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اردو کی سپورٹ اچھی نہیں کل انسٹالیشن کرکے باتوں گا اور یہ ٹیوٹوریل computing.pk. com سے لیا ہے.http://www.computingpk.com/download-win ... J8BfZ.dpbs" onclick="window.open(this.href);return false;
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
میاں جی یہ کیا؟؟؟؟ :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ساحل
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Mon Aug 03, 2015 8:46 pm
جنس:: مرد

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by ساحل »

سر جی اس کھڑکی کو تالا ہے چابی چاھیے...
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by میاں محمد اشفاق »

علی بابا wrote:لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اردو کی سپورٹ اچھی نہیں کل انسٹالیشن کرکے باتوں گا اور یہ ٹیوٹوریل computing.pk. com سے لیا ہے.http://www.computingpk.com/download-win ... J8BfZ.dpbs" onclick="window.open(this.href);return false;
نہیں بلکل نہیں اسکی اردو کی سپورٹ بلکل اچھی ہے ، کام ایک ہی ہونے کی وجہ سے ٹیٹوریل میں مشاہبت ضرور ہے مگر یہ اپنا ہی ہے جناب آپکے دیئے ہوئے لنک سے اسے پڑھا آپ بھی ایک بار پڑھ لیں :P
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ونڈوز 10 کو ڈاونلوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بابو wrote:ہاہاہاہاہا
میاں جی یہ کیا؟؟؟؟ :P
کج نہیں بابو جی ،
ویسے اگر نقل کرنی ہو تو اسکے لئے بھی عقل درکار ہے جو کہ ہم میں نہیں ہے آپکو تو معلوم ہی ہے، اگر آپ دونوں کو پڑھیں گے تو مختلف ہی پائیں گے.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “تبصرے”