مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکراؤ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکراؤ

Post by میاں محمد اشفاق »

مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکراؤ
Image
دنیا کی مشہور ترین سوشل میڈیا کمپنی "فیس بک" مائی سپیس اور بیبو جیسی کمپنیوں کا کاروبار اپنی طرف منتقل کرنے پر خوش نہیں اور اب اس نے یوٹیوب کے خلاف بھی جنگ کا بگل بجا دیا ہے۔ فیس بک اب اپنے صارفین کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی بجائے براہ راست فیس بک پر ویڈیو بھیجیں اور فیس بک کی طرف سے کاروباری اداروں کو بھی یہی مشورہ دیا جارہا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ فیس بک ویڈیو کے سائز میں بھی اضافہ کر دے
فیس بک صارفین جب بھی یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں تو انہیں مشورہ دیا جاتا ہے ’’فیس بک پر براہ راست ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے متعلق سوچیں‘‘ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فیس بک کا دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ بننے کی طرف سفر کتنی کامیابی سے جاری ہے تو اس انکشاف پر غور کریں جس میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر پہلے ہی روزانہ 4 ارب ویڈیوز ہوسٹ کی جارہی ہیں۔
فیس بک کے اس قدم کا یوٹیوب کیا جواب دے گی، شاید وہ آپ کو اپنی میوزک ویڈیوز فیس بک کی سٹیٹس اپ ڈیٹ میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ اگرچہ آپ کو یہ اقدام ظالمانہ لگے لیکن یوٹیوب خود کو بچانے کیلئے یہ کرسکتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی دنیا کے دو بڑے ہاتھیوں کے مقابلے میں عام صارفین کو کچھ نہ کچھ مسائل تو ضرور دیکھنے پڑیں گے، لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ایک دن فیس بک یوٹیوب سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائیٹ کا اعزاز چھین لے گی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by محمد شعیب »

میرے خیال سے یوٹیوب کو مات دینا مشکل ہوگا.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by محمد شعیب »

اس خبر کو ایک سال ہو چکا. ابھی تک تو یوٹیوب کا بال بھی بیکا نہ ہوا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by چاند بابو »

ایسی بات ہرگز نہیں ہے شعیب بھیا.
اگر آپ گوگل کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یوٹیوب گوگل کے گلے کا پھندا ہی ہے.
بلکہ کچھ وقت تو ایسا بھی ہوا ہے کہ یوٹیوب کے اخراجات اس کی آمدنی سے زیادہ ہو گئے تھے.
البتہ اب یوٹیوب کے اخراجات اور آمدنی تقریبا برابر ہے یعنی گوگل اس سے کچھ کما نہیں رہا ہے.
مگر کچھ پراڈکٹس ایسی ہوتی ہیں جن سے کمائی غرض نہیں ہوتی بلکہ مارکیٹ میں کسی کو سپیس فراہمی کا موقع نہ دینا ہوتا ہے.
مارکیٹنگ والے احباب ڈآگ نامی پراڈکٹس سے بخوبی واقف ہوں گے جو کمپنی کو نہ نفع دیتی ہیں اور نہ نقصان مگر کمپنی کے لئے انہیں بند کرنا ایک بہتر فیصلہ ہرگز نہیں ہوتا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کل کلاں اس جگہ پر آپ کے مقابل کی کوئی پراڈکٹ آ جائے اور آپ کی پراڈکٹ بند ہونے کا اتنا فائدہ اٹھائے کہ آپ ملال سے دیکھتے ہی رہ جائیں.
تو جناب اس وقت گوگل کا ڈآگ یوٹیوب اور گوگل پلس ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by محمد شعیب »

حیرت ہے ماجد بھائی
گوگل کو یوٹیوب سے زیادہ منافع کیوں نہیں ہو رہاِ؟ حالانکہ یوٹیوب کی مقبولیت میں کوئی کمی تو نہیں آئی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا اصل بات ویب سائیٹ سے کمائی کی ہے.
اتنے بڑے سرورز کے نیٹ ورک کو چلانے کے لئے یوٹیوب کو بہت زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے.
اور کمائی ہوتی ہے اشتہارات کی.
یوٹیوب پر لوگ اشتہارات دیکھنا پسند نہیں کرتے اور یوٹیوب سے اشتہارات لگانے پر کمپنیز کو کسٹمرز حاصل نہیں ہو رہے ہیں.
یہی وجہ ہے کہ کمپنیز اپنے اشتہارات کے لئے یوٹیوب کو زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں.
اور اگر اشتہارات نہیں ہوں‌ گے تو گوگل کو کمائی کہاں سے ہو گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by میاں محمد اشفاق »

چاند بابو wrote:شعیب بھیا اصل بات ویب سائیٹ سے کمائی کی ہے.
اتنے بڑے سرورز کے نیٹ ورک کو چلانے کے لئے یوٹیوب کو بہت زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے.
اور کمائی ہوتی ہے اشتہارات کی.
یوٹیوب پر لوگ اشتہارات دیکھنا پسند نہیں کرتے اور یوٹیوب سے اشتہارات لگانے پر کمپنیز کو کسٹمرز حاصل نہیں ہو رہے ہیں.
یہی وجہ ہے کہ کمپنیز اپنے اشتہارات کے لئے یوٹیوب کو زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں.
اور اگر اشتہارات نہیں ہوں‌ گے تو گوگل کو کمائی کہاں سے ہو گی.
اور یہ ہے سوال کا اصل جواب، شکریہ بابا جی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مشہور زمانہ ویب سائیٹس فیس بک اور یوٹیوب کا آپس میں ٹکرا

Post by چاند بابو »

شکریہ میاں صاحب.
میرے جواب کو پسند کرنے اور اردونامہ پر تشریف آوری کا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”