گائے کے گوبرسے چلنے والی بس نے رفتارکا نیا ریکارڈ قائم کردیا
لندن: برطانیہ کی ایک کمپنی ریڈنگ بسس نے گائے کے گوبر سے دوڑنے والی ایک بس کو 76.785 میل فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار سے دوڑانے کا تجربہ کیا ہے۔
بس پر گائے کی کھال کی طرح سیاہ اور سفید پینٹنگ کی گئی ہے اور اس میں پیٹرول اور ڈیزل کی جگہ گائے کے گوبر کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔ کمپنی کے چیف جان بکرٹن کہتے ہیں کہ بایو میتھین سے چلنے والی اس بس کی رفتار کا ریکارڈ برابر کرنے میں بہت وقت لگے گا اوراس وقت ہماری 34 بسیں گائے کے گوبر سے بننے والے ایندھن کی مدد سے چل رہی ہیں جس کے لئے بس کی چھت پر 7 بڑے ٹینک لگائے گئے ہیں اور ان ٹینکوں میں گائے کا گوبر بھرا جاتا ہے جسے ’ان ایئروبک ڈائجیسشن ‘ کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور اس طرح بایوگیس پیدا ہوتی ہے اور بعد میں اس گیس کو پریشر کے ذریعے مائع میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین نے اسے اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے ماحول دوست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بسیں عوامی ٹرانسپورٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں اور ترقی پذیر لیکن زرعی ممالک میں گائے کے گوبر کی بہتات سے انہیں پسماندہ ممالک میں بہت کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل سے ہونے والی آلودگی اور گیسوں سے زمینی ماحول تباہ ہورہا ہے اور دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/359101/[/link]
گائے کے گوبر سے چلنے والی بس
-
- ماہر
- Posts: 605
- Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی، پاکستان
- Contact:
Re: گائے کے گوبر سے چلنے والی بس
واہ بھئی۔۔۔۔ زبردست
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
[link]http://www.urduinc.com[/link]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: گائے کے گوبر سے چلنے والی بس
خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Re: گائے کے گوبر سے چلنے والی بس
عمدہ شیئرنگ کے لیے شکریہ محترم
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا