Page 1 of 1

کل کیا ہوا...........؟؟؟؟؟؟

Posted: Thu May 14, 2015 11:44 am
by نصیر
خدا تعالیٰ کی ایک بہت ہی پیاری صفت ہے ’’المصور‘‘، جی ہاں مصور اور ایسا مصور کہ جس کا کینوس ا تنا بڑا ہے کہ انسان ابھی بھی جدید ذرائع استعمال کر کے بھی صرف Visible Universe کو ہی دیکھ سکتا ہے۔
اس اتنے بڑے مصور نے ایک ایسی چیز بنائی جس کو اس نے خود اپنے کلام میں کہا کہ اسے میں نے احسن تقویم سے پیدا کیا۔ یعنی یہ بہترین تخلیق ہے۔
غور کریں تو انسان miniature کا آج تک بننے والا سب سے بہترین نمونہ ہے۔ اس میں خوشی بھی ہے، غمی بھی، دن بھی اور رات بھی، ستاروں کی چمک بھی اور لوہے کی سختی بھی اور ان سب کے ساتھ شعور بھی۔ جو پوری کائنات میں پھیلا پڑا ہے وہ انسان میں سمٹا ہوا نظر آ جائے گا۔
غرض انسان اس مصور کی تخلیق کا شاہکار ہے۔ لیکن کل کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
43 خوبصورت پینٹگز، جو کہ اس مصور کا شاہکار تھیں۔ پھاڑ کے۔۔۔۔۔، ریزہ ریزہ کر کے۔۔۔۔ چند لوگوں نے اس مصور کے سامنے پھینک دیں، اس آس میں کہ اب وہ مصور ہم سے خوش ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!

Re: کل کیا ہوا...........؟؟؟؟؟؟

Posted: Fri May 15, 2015 12:40 am
by چاند بابو
لفظوں کے خوبصورت پیرائے میں لپٹا ہوا نوحہ شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ نصیر صاحب.

افسوس ہم نظامِ قدرت اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں، اوروں کے ہاتھوں میں کھلونے کی طرح کھیلنے والے دوسروں کی قسمت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں.

Re: کل کیا ہوا...........؟؟؟؟؟؟

Posted: Fri May 15, 2015 3:51 pm
by نصیر
چاند بابو! خدا آپ کو خوش رکھے جو ایسے خوبصورت خیالات رکھتے ہیں. کاش ہم سب ہی اس طرح سوچنے لگیں. کہ میرا دین میرے ساتھ ا ور تمہارا دین تمہارے ساتھ ہے. وعظ کرنا اور بات ہے اور قتل کرنا اور بات. اگر قتل ہی کرنا ہوتا تو سب طائف والے ایمان لانے تک کیوں زندہ رہے؟ عکرمہ اور ابو سفیان کو رضی اللہ عنہم کا لقب کیوں مل گیا؟
میں تو حیران ہوتا ہوں کہ کیا رحمۃ اللعالمین کے ہی ماننے والے ہیں یہ لوگ؟؟؟؟؟؟؟

Re: کل کیا ہوا...........؟؟؟؟؟؟

Posted: Sat May 16, 2015 8:38 pm
by چاند بابو
یقینا یہ انہیں ماننے والے لوگ نہیں.
کیونکہ وہ تو رحم کا درس دینے والے ہیں، وہ تو معاف کرنے کا درس دیتے ہیں.
وہ تو خدا پر چھوڑ دینے پر یقین رکھتے ہیں.
یقینا یہ ان کے ماننے والے نہیں اور یہ ہم میں‌سے بھی نہیں.

Re: کل کیا ہوا...........؟؟؟؟؟؟

Posted: Mon May 18, 2015 12:41 am
by اضواء
مفید شئیرنگ کی فراہمی پر آپ کا بیحد شکریہ