Page 1 of 1

گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Fri Apr 10, 2015 1:31 pm
by محمد شعیب
Image
بڑھاپے کو خود سے دور رکھنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ لمبی عمر کون نہیں چاہتا ؟ اب دنیائے انٹرنیٹ پر راج کرنے والے سرچ انجن گوگل نے خیال پیش کیا ہے کہ وہ دن اب دور نہیں جب انسان 500 سال تک زندہ رہ سکیں گے۔

جی ہاں گوگل نے بہت طویل زندگی کی جستجو کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے اور اس کا ماننا ہے کہ وہ بہت جلد کوئی ایسا کوڈ ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہوگی جس سے انسان 500 سال کی عمر تک زندہ رہ سکیں گے۔

گوگل کے سرمایہ کاری سے متعلق کمپنی کے سربراہ بل مارس کے خیال میں لوگ پانچ سو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی سے متعلق سائنس کے حوالے سے ہمارے پاس ایسے ٹولز موجود ہیں جس کے ذریعے ہم اس مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے پہلے گوگل کے شریک بانی سرگئی برن نے بھی یہ تصور پیش کیا تھا کہ بہت جلد موت کا بھی "علاج" تلاش کیا جاسکے گا۔

اور اسی نظریے کے تحت سرگئی برن اور دیگر ارب پتی افراد نے بڑھاپے کے عمل کو شکست دینے کے لیے اربوں ڈالرز کی تحقیق بھی شروع کرائی ہے۔

Re: گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Fri Apr 10, 2015 2:41 pm
by nizamuddin
اور پھر پانچ سو سال بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ بالآخر موت!

Re: گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Fri Apr 10, 2015 8:10 pm
by علی خان
جتنا زیادہ جیئے گے. اُوتنے ہی زیادہ گناہ اِنکے حصے میں آئینگے.

کیونکہ آخر میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حساب کتاب دینا ہے. اور جتنی زیادہ عمر اتنا زیادہ حساب کتاب. :lol:

Re: گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Sat Apr 11, 2015 1:12 pm
by محمد شعیب
لیکن لمبی عمر کا یقین انسان کو سرکش بنا دیگا. جب لوگوں کو علم ہو جائے گا کہ کم از کم 5 سو سال تک زندہ ہیں تو لوگ دھڑلے سے گناہ کرینگے.

Re: گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Sat Apr 11, 2015 4:09 pm
by بلال احمد
محمد شعیب wrote:لیکن لمبی عمر کا یقین انسان کو سرکش بنا دیگا. جب لوگوں کو علم ہو جائے گا کہ کم از کم 5 سو سال تک زندہ ہیں تو لوگ دھڑلے سے گناہ کرینگے.
اللہ پاک کے کاموں میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا، اگر اللہ پاک چاہے گا تو ہی انہیں یہ اختیار ملے گا، ورنہ ٹکریں مارتے رہیں a;n;g;e;r;y

Re: گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Sat Apr 11, 2015 4:49 pm
by میاں محمد اشفاق
ایسا ہی کچھ دن پہلے میں نےا یک مقالہ پڑھا تھا وہ شائد اسی بات کو لے کر لکھا گیا تھا. مگر اس میں تو ایسا تھا کہ ابھی انہوں نے آب حیات جیسی چیز کی کھوج لگانی ہے وہ بھی خیالوں میں ہی ہے اور یہ بھی بس ایسا ہی ہے. وقت کے ساتھ کتابوں میں ہی اسکے بارے میں پڑھا جائے گا جی ایسا کچھ کرنے کا خیال پیدا ہوا تھا انسانوں کے زہن میں‌.
مگر درحقیقت اگر 500 سال کے بعد وہ ہی شخص دوبارہ سے اسی چیز کو استعمال کرے گا تو مزید لمبی عمر............................ اسی سے آپ کامیابی کا اندازہ لگا لیں کہ کتنے فیصد ہے.

Re: گوگل کو موت کے علاج کی تلاش

Posted: Sun Apr 12, 2015 2:13 am
by محمد شعیب
جہاں تک میرا خیال ہے یہ "آب حیات" والا معاملہ نہیں ہے. یہ ایک بائیولوجکل مفروضہ ہے جس پر کام جاری ہے.