آئیں فارسی سیکھیں

تفسیر بھیا کے شروع کردہ تعلیم و تدریس کے سلسلے
رکن کی نمائندہ تصویر
طارق راحیل
دوست
مراسلات: 278
تاریخ شمولیت:: جمعرات نومبر 06, 2008 9:19 pm
جنس:: مرد
مکانیت: کراچی
CONTACT:

آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: طارق راحیل » بدھ مارچ 25, 2015 3:41 pm

آئیں فارسی سیکھیں
فارسی ایک قدیم "ہند یورپی "زبان ہے جوایران ، افغانستان اور تاجسکتان میں بولی جاتی ہے ،اسکی اہمیت کی خاص وجہ یہ ہے کہ عربی کے بعد مسلمانوں نے جس زبان کو اپنایا ہے،وہ فارسی ہی ہے، علوم اسلامیہ کا اہم ذخیرہ فارسی زبان میں موجود ہے جس میں کئی اہم تفاسیر، شروح حدیث اور فقہ کی کتابیں شامل ہیں۔ مسلمانوں کی ہندوستان آمد کے بعد ان کی زبان بھی فارسی ہی تھی ، ادبی میدان ہو یا علم و تحقیق کا ،دیگر زبانوں کی طرح اس کا بھی ایک وسیع اور قابل رشک ادبی سرمایہ ہے اور کئی علوم کا ذخیرہ ہے جس کے مطالعے کے لیے اس زبان کا سیکھنا ضروری ہے۔ لیکن وقت اور وسائل کی کمی کے باعث ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ اس زبان کو سیکھ سکے۔
اسی ضرورت کے پیش نظر میں (حافظ محمد شارق)نے خدا کا نام لے کر فارسی زبان کے اس کورس کا آغاز کیا ہے ، اس کورس کا بنیادی مقصد اردو بولنے اور سمجھنے واے ان لوگوں کو فارسی زبان سے آشنا کرنا اور انہیں تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے جنہیں یہ زبان سیکھنے کا شوق ہے لیکن ان کے پاس سیکھنے کے وسائل نہیں ہیں،یا وقت کی کمی کا سامنا ہے ۔اردو بولنے والوں کے لیے دیگر زبانوں کی نسبت فارسی سیکھنا انتہائی آسان ہے کیونکہ اردو میں اکثر و بیشتر فارسی کے الفاظ مستعمل ہیں اور پھر فارسی اور اردو میں جملے کی ترکیب بھی بہت زیادہ مختلف نہیں ہے۔ جو آپ کے لیے کافی مددگار ہوگی، میری کوشش رہے گی کہ آسان فہم اور جدید انداز میں آپ کو فارسی سکھاؤں ،ان شاء اللہ یہ ایک ایسا آن لائن کورس ثابت ہوگا جس کے ذریعے آپ دنیا بھر میں کہیں بھی رہ کر آسان طریقے سے فارسی سیکھ سکتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے دیانت داری کے ساتھ کوشش کی اور محض ۲۰ منٹ سے آدھا گھنٹہ توجہ کے ساتھ ان تحریروں کا مطالعہ کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ فارسی لکھنے، پڑھنے اور بولنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
طریقہ کار:
اس بلاگ پر ہر چند دنوں بعد ایک سبق پوسٹ کیا جائے گا ، چونکہ ہم ایک نئی زبان سیکھ رہے ہیں اس لیے اس کا مطالعہ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہوگا تاکہ سبق کے تمام پہلو اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔اور جو سوالات ذہن میں اٹھیں انہیں مجھے بلا تردد ارسال کردیں۔ اس بلاگ کو Follow ضرور کریں تاکہ نئے اسباق کے اپڈیٹس آپ کو ملتے رہیں۔ اپنے عزیز و احباب میں یہ کورس بذریعہ فیس بک شیئر کرنا مت بھولیے۔
ہر کورس کی کوئی نہ کوئی فیس ہوتی ہے ، اس کورس کی فیس میں مجھے آپ کی دعائیں چاہیے ، خدا کی بارگاہ میں آپ جب بھی ہاتھ اٹھائیں اس بندے کو ضرور یاد رکھیے گا۔ اس کے علاوہ مجھے اس کورس کے بدلے آپ سے ایک اور قیمتی چیز چاہیے ، اور وہ ہے آپ کی رائے ۔ آپ کی رائے میرے لیے بیش قیمتی ہے ، اس لیے سبق پڑھنے کے بعد اپنی رائے (Comments) ضرور دیں تاکہ اس کورس کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔ آپ اپنے تمام سوالات [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اہل وطن میری اس کوشش کو قبول فرمائیں گے اور اس کے مطالعے سے ایک قلیل مدت میں فارسی زبان سیکھ لیں گے۔ اللہ ہم سب کو کامیاب کرے۔ (آمین)
حافظ محمد شارق
نوٹ:
اس بلاگ (wWw.TrueWayofIslam.blogspot.Com)پر شیئر کیا جانے والا تمام تر مواد کے جملہ حقوق بحق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس محفوظ ہیں، لہٰذا کسی تحریر کو بلا اجازت کہیں نقل نہ کریں ، خلاف ورزی کی صورت میں تین لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید یا دونوں سزائیں ممکن ہے۔
عکس
محمّد طارق راحیل

رکن کی نمائندہ تصویر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 6475
تاریخ شمولیت:: جمعرات جولائی 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
مکانیت: پاکستان
CONTACT:

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: محمد شعیب » بدھ مارچ 25, 2015 9:11 pm

اچھی کاوش ہے. شئرنگ کا شکریہ

رکن کی نمائندہ تصویر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 6475
تاریخ شمولیت:: جمعرات جولائی 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
مکانیت: پاکستان
CONTACT:

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: محمد شعیب » پیر ستمبر 25, 2017 9:33 pm

برادرم طارق
کجا ہستی درایں ایام؟ شما فقط بر بلاگ خود درس فارسی میدہد؟ خوب بودے گر اینجا ہم از علم خود مارا مستفید بکند۔

رکن کی نمائندہ تصویر
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 21810
تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
مکانیت: بوریوالا
CONTACT:

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: چاند بابو » منگل ستمبر 26, 2017 10:10 pm

اس کا ترجمہ بھی کر دیجئے صاحب۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو

رکن کی نمائندہ تصویر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 2558
تاریخ شمولیت:: جمعہ اگست 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: علی خان » پیر اکتوبر 23, 2017 7:31 am

ماشاءاللہ پوسٹ زبردست اَست۔
دیگا ای رقم پوسٹ درے؟
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .

رکن کی نمائندہ تصویر
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 21810
تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
مکانیت: بوریوالا
CONTACT:

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: چاند بابو » منگل اکتوبر 24, 2017 10:38 pm

ارے واہ علی بھیا خوش آمدید میں تو سمجھا تھا کہ آپ ہمیں بھول ہی گئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو

رکن کی نمائندہ تصویر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 6475
تاریخ شمولیت:: جمعرات جولائی 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
مکانیت: پاکستان
CONTACT:

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: محمد شعیب » اتوار نومبر 12, 2017 9:16 pm

جی بالکل
اشفاق بھائی تو بالکل نظر ہی نہیں آ رہے آج کل

رکن کی نمائندہ تصویر
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 21810
تاریخ شمولیت:: پیر فروری 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
مکانیت: بوریوالا
CONTACT:

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: چاند بابو » اتوار نومبر 12, 2017 9:34 pm

جی شاید وہ آج کل بہت زیادہ مصروف ہیں مجھے کہیں سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے اپنا بزنس تھوڑا بڑھا لیا ہے اور آجکل اسی میں کافی مصروف ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو

رکن کی نمائندہ تصویر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 2558
تاریخ شمولیت:: جمعہ اگست 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: علی خان » ہفتہ نومبر 18, 2017 6:16 am

جی ماجد بھائی ۔ آج کل بہت زیادہ مصروفیت ہوگئی ہے۔ جسکی وجہ سے انٹرنیٹ کنکشن بھی نہیں رہا ہے۔ اب تو موبائل انٹرنیٹ اور یو ایس بی انٹرنیٹ پر گزارہ چل رہا ہے۔ ویسے انشاءاللہ بہت جلد واپسی ہو گئی یہاں پر ۔۔۔۔۔
جی ماجد بھائی کار زیات اَست۔ انترنیت کنکشن نہ درم ، موبائل انتر نیت و یو ایس بی انترنیت بہ گزارہ موجود است۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .

رکن کی نمائندہ تصویر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
مراسلات: 2558
تاریخ شمولیت:: جمعہ اگست 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: آئیں فارسی سیکھیں

مراسلہاز: علی خان » ہفتہ نومبر 18, 2017 6:28 am

ماجد بھائی اور شغیب بھائی ۔ بھولا تو کسی کو بھی نہیں ہوں۔ مگر آج کل اپنے کام کے علاوہ پرنٹرز کے سیل اور سروس کا ایک اور سیٹ اَپ سٹارٹ کیا ہے۔ اور اُسکے ساتھ سٹامپ پیپر وینڈار اور ڈیڈرائیٹر کالائسنس بھی کیا ہے۔ جسکی وجہ سے مصروفیت کافی بڑھ گئی ہے۔ ویسے اُردونامہ پر تو تقریبا 2 ،3 دن میں ایک بار لازم چکر لگاتا رہتا ہوں۔ مگر کچھ پوسٹ کرنا وغیر ہ موبائل پر مجھے کافی مشکل لگتا ہے۔ اس لئے جواب دینے میں اتنا ٹائم لگ گیا ہے۔
بہت بہت شکریہ آپ دونوں بھائیوں کا ۔
اللہ پاک اپکو بہت زیادہ خوشیاں دیں ۔ اور اپکو اور اپکے تمام خاندان کو پاکدامن اور باکردار رکھیں ۔ آمین ثمہ آمین
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .


واپسی بجانب

کون متصل ھے

فورم پر موجود اراکین: 0 اور 0 مہمانان