وہ ممالک جہاں انٹرنیٹ سپیڈ حیران کن ہے

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

وہ ممالک جہاں انٹرنیٹ سپیڈ حیران کن ہے

Post by میاں محمد اشفاق »

وہ ممالک جہاں انٹرنیٹ سپیڈ حیران کن ہے

Image

دنیا بھر میں کروڑوں افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور جوں جوں انٹرنیٹ نے ترقی کی ہے اس کی ضرورت اور اہمیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم ”سپیڈ“ ایک ایسا مسئلہ ہے جو کئی ممالک میں انٹرنیٹ کے فروغ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے اور بہت سے ملک انتہائی کم رفتار انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تاہم دنیا میں ایسے ممالک بھی موجود ہیں جہاں انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے جن کی تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
بدقسمتی سے پاکستان میں ڈی ایس ایل براڈبینڈ کے ذریعے انٹرنیٹ کی سپیڈ انتہائی کم میسر ہوتی ہے تاہم 3G اور 4G کی آمد کے بعد سمارٹ فونز کے صارفین کیلئے سپیڈ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی "Akamai's" نے "State of the Internet report 2014" کے نام سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ان 10 ممالک کا ذکر کیا گیا ہے جہاں سب سے زیادہ انٹرنیٹ سپیڈ میسر ہوتی ہے اور وہاں کے افراد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیز انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

جنوبی کوریا:
اس رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ملک جنوبی کوریا کاپہلا نمبر ہے جہاں انٹرنیٹ پر ایورج ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ 25.3Mbps ہے جبکہ اس ملک کے لوگوں نے 2014ءمیں سب سے زیادہ "Domino's Pizza" کے بارے میں سرچ کیا۔

جاپان:
ٹیکنالوجی کی دنیا میں نمایاں نام رکھنے والا جاپان تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ 14.6Mbps مہیا ہوتی ہے۔ یہاں کے باسیوں نے 2014ءکے دوران سب سے زیادہ Yahoo، Youtube اور Facebook کو استعمال کیا۔ Fifa Worldcup اور ڈینگی بخار بھی سرچ کئے جانے والی فہرست میں قابل ذکر ہیں۔

ہانگ کانگ:
تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ کا تیسرا نمبر ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈنگ سپیڈ 13.3Mbps ہے۔ اس ملک کے افراد نے 2014ءکے درمیان سب سے زیادہ ہالی ووڈ کی فلموں کو سرچ کیا جن میں Interstellar اور Gone Gilr سرفہرست ہیں جبکہ آئی فون 6 بھی ٹاپ سرچ میں شامل ہے۔

سوئٹزرلینڈ:
اس فہرست میں چوتھا نمبر سوئٹزرلینڈ کا ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈ سپیڈ 12.7Mbps ملتی ہے۔ یہاں کے باسیوں نے 2014ءکے دوران سب سے زیادہ Paypal سروس کو استعمال کیا جبکہ ڈینگی بخار کا ڈر اس ملک میں بھی برقرار رہا اور یہ بھی سرچ کئے جانے والی فہرست دوسرے نمبر پر ہے۔

نیدرلینڈز:
رپورٹ میں پانچواں نمبر نیدرلینڈزکا ہے جہاں ایورج ڈاﺅن لوڈ سپیڈ 12.4Mbps مہیا ہوتی ہے۔ اس ملک کے لوگ کھانوں کے زیادہ شوقین معلوم ہوتے ہیں کیونکہ 2014 ءکے دوران سب سے زیادہ کھانے والی چیزوں میں بارے میں ہی سرچ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں پاکستان کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود پاکستان انٹرنیٹ کی سپیڈ سے متعلق فہرست میں کہیں جگہ نہیں بنا پایا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: وہ ممالک جہاں انٹرنیٹ سپیڈ حیران کن ہے

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں ابھی تک 512 کے بی سے شروع ہو کر زیادہ سے زیادہ 4 ایم بی تک کی سپیڈ ہے. شاید کسی کسی کے پاس 4 ایم بی سے زیادہ ہو ..
Post Reply

Return to “تبصرے”