کچھ میرے متعلق
Posted: Thu Mar 12, 2015 11:41 pm
محمد یاسر جمیل خان پورا نام ہے،
بنیادی طور پر میرا تعلق شعبہ انجینئرنگ کی شاخ الیکٹرانکس سے ہے لیکن طبیعت ہمیشہ متغیر رہتی ہے ۔ ۔شاہراہ ذہن پر نئےخیالات کی آمد و رفت رہتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ، اسلامی ادب اور شعر و شاعری سے شغف رکھتا ہوں،طنز اور مزاح میرے مزاج کا ایک جزو لازم ہے اور جب من موجی رفقاءکی صحبت میسر آ جائے تو پھر سنبھالنا محال ہوتا ہے .
زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستگی رہی، مزید برآں میرے فکر و عمل کی تعمیر جس قدر بھی ہوئی اس میں انیسویں صدی کے عظیم مفکر جناب "مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ" اور اسی صدی کے عظیم ترین شارع قرآن جناب "ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ عليہ " کا بڑا حصہ ہے، ان ہستیوں کی جو سب سے نمایاں خصوصیت رہی کہ انہوں نے اپنے پیروؤں کے اذہان کو مفلوج و ماؤف نہیں کیا، بلکہ ان کے طرز فکر کو آزادانہ محققانہ رنگ دیا
دوستوں کے علاوہ کتب میری بہترین رفیقِ حیات ہیں ( اب تک )، مطالعہ کا شوق ابتداً گھر سے ملا ، بہت سی کتب زیر مطالعہ رہیں جس کی وجہ سے سلامت فکر نصیب ہوئی ہے اور میں مسلکی تنازعات اور نظریاتی اختلافات میں الجھنے کی بجائے امت کو امت بنانے کی فکر کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔
الحمداللہ اپنے شعبے میں ایک مہارت رکھتا ہوں اور اس کے علاوہ تصویر کشی، ڈیزائنگ اور کمپیوٹر ہارڈویئر سوفٹویر نیٹورکنگ میں بھی قابل قدر تجربہ ہے، اس کے علاوہ بھی کئی تخلیقی صلاحیتیں ہیں.
بس اللہ رب العالمین سے ایک دعا ضرور کرتا ہوں
اللھم ارنا الحق حقا وأرزقنا اتباع وارنا الباطل باطلا وأرزقنا اجتناب