Page 1 of 1

صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے گی

Posted: Wed Mar 11, 2015 6:57 pm
by محمد شعیب
Image
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت 19 مارچ کو سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے 1997 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گارڈ خان اکبر کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے سزا پرعمل درآمد کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ڈیتھ وارنٹ کے اجرا کی درخواست کی تھی۔ جس پر عدالت نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت 19 مارچ کو سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو 1999 میں سزائے موت دی گئی تھی، سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد وفاقی حکومت بھی صولت مرزا کی سزائے موت پرعملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

Re: صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے

Posted: Wed Mar 11, 2015 8:08 pm
by چاند بابو
یہ ایک اچھا فیصلہ ہے.

Re: صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے

Posted: Thu Mar 12, 2015 10:19 am
by میاں محمد اشفاق
یہ سیاپا اب ختم ہو جانا چاہیئے اگر صلح سفائی نہیں ہوتی فریقین میں تو جلدی ہی پھانسی پر عمل ہونا چاہیئے. اب ان جناب کو 16 سال بعد پھانسی دی جا رہی ہے.

Re: صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے

Posted: Wed Mar 18, 2015 10:54 pm
by محمد شعیب
صبح یہ لٹک جائیگا. لیکن یہ آدھا انصاف ہو گا. پورا انصاف تب ہوگا جب اصل مجرم (الطاف کالیا) کو لٹکایا جائیگا.
ویسے الطاف کے لئے پھانسی ایک ناکافی سزا ہے. اگر الطاف کو سزا دی جائے تو کیسی سزا ہونی چاہئیے ؟

Re: صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے

Posted: Thu Mar 19, 2015 9:18 pm
by چاند بابو
صولت مرزا کی پھانسی کی سزا عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے.

Re: صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے

Posted: Thu Mar 19, 2015 11:08 pm
by محمد شعیب
صولت مرزا کی پھانسی موخر ہونے کی وجہ اس کی طبیعت کی ناسازی بتلائی گئی ہے. تاہم مجھے دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے. صولت مرزا کے ویڈیو بیان کے بعد ملکی صورت حال بہت بدل گئی. اب ایم کیو ایم کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے. کراچی میں کچھ ہونے والا ہے.

Re: صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری، 19 مارچ کو پھانسی دی جائے

Posted: Fri Mar 20, 2015 2:58 am
by چاند بابو
اللہ کرے اب یہ صفائی کا عمل شروع ہوا ہے سیاسی مصالحت کا شکار نا ہو جائے۔