Page 1 of 1

نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Fri Feb 06, 2015 8:02 pm
by محمد شعیب
سانحہ بلدیہ؛ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں سیاسی گروہ ملوث ہے، رینجرز رپورٹ
Image
کراچی: رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی جس میں سیاسی گروہ ملوث ہے۔
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی جس میں رینجرز کے قانونی افسر نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران سیاسی جماعت کے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فیکٹری میں آگ لگائی تھی جب کہ اس دوران عدالت سے استدعا کی گئی کہ واقعے میں سیاسی جماعت کے ملوث ہونے کی وجہ سے رپورٹ کے مندرجات کو خفیہ رکھا جائے۔
رینجز کے قانونی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں جب کہ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ سانحے میں جاں بحق ہونے والےافراد کے وہ لواحقین جن میں ابھی تک امدادی چیک تقسیم نہیں کئے گئے انہیں یہ چیک دے کر اس کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے کے اندوہناک واقعے میں 250 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Re: نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Sat Feb 07, 2015 5:20 am
by پنڈورا بکس
مجھے یہ رپورٹ بس ایک سیاسی وارننگ سے زیادہ نہیں لگتی کیونکہ سینیٹ کے الیکشن سر پر ہیں، تاکہ ایم کیو ایم کو بلیک میل کر کے اس کی حمایت حاصل کی جا سکے.

Re: نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Sat Feb 07, 2015 4:08 pm
by محمد شعیب
جی بالکل ایسا ہی ہے.

Re: نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Sat Feb 07, 2015 10:40 pm
by چاند بابو
اور اس رپورٹ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ گئے ہیں،
ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا.
پی پی پی اور ایم کیو ایم سینٹ کے الیکشن میں اتحاد بنائیں گے.

Re: نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Sat Feb 07, 2015 11:20 pm
by محمد شعیب
پیپلز پارٹی یہ حربہ کئی مرتبہ آزما چکی ہے. اور ہر مرتبہ پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ کامیاب رہتی ہے. اس مرتبہ بھی یہی ہوا.

Re: نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Sat Feb 14, 2015 6:50 pm
by بلال احمد
شیئرنگ کےلیے شکریہ

Re: نامعلوم افراد اب معلوم ہوتے جا رہے ہیں

Posted: Sun Feb 15, 2015 6:48 am
by اضواء
خبر کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ