سبز چائے کے فوائد

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

سبز چائے کے فوائد

Post by علی عامر »

[center]Image[/center]

نیویارک: معالجین عام طور پر سبز چائے کو وزن کی کمی، دماغ کی چستی، حافظے کی تیزی اور امراض قلب سے بچاؤ کے لئے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم جدید تحقیق کے مطابق اس کا روزمرہ استعمال منہ کے کینسر سے بھی بچاتا ہے۔
امریکا کی پینسلوانیا یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر جوش لمبارٹ کے مطابق سبز چائے میں ’’ایپی گیلاٹوکیچن 3 جیلاٹ‘‘ نامی مرکب پایا جاتا ہے، اس مرکب کو سائنسی زبان میں ’ای جی سی جی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ مرکب انسان میں موجود صحت مند عضلات کو نقصان پہنچائے بغیر منہ کا کینسر بننے والے خلیات کو تباہ کرتے ہیں۔
پروفیسر جوش لمبارٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی خلیے کا سب سے اہم جز اس کا مائٹو کونڈریا ہوتا ہے اور ’ای جی سی جی‘ مائٹو کونڈریا کو نقصان پہنچاتا ہے، جس سے اس خلیے کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا کہ ’ای جی سی جی‘ میں ایسی کون سی صلاحیت ہے کہ جس سے یہ مرکب زبان کے کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے۔

بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس، لاہور
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: سبز چائے کے فوائد

Post by رضی الدین قاضی »

اچھی خبر ہے


شیئرنگ کے لیئے شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: سبز چائے کے فوائد

Post by اضواء »

بہترین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “طب”