کوئی ہے جو ان سے کچھ سیکھے
Posted: Fri Jan 23, 2015 3:07 pm
امریکی ٹی وی چینل سی این این دیکھنے والوں کے لئے یہ چہرہ اجنبی نہیں۔ یہ اس چینل کے اینکر Jim Clancy ہیں جنہوں نے ٹویٹر پر فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کی شر انگیزی اور اس پر ہونے والے حملے کو جریدے کی پرو اسرائیل پالیسی کا نتیجہ بتاتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جم کلینسی کے "اظہار رائے" پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر باراک اوباما سے احتجاج کیا جس پر جم کلینسی پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اسرائیل سے معافی مانگیں۔ جم نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے سی این این میں اپنی چونتیس سالہ نوکری سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ کوئی ہے جو اس شہرہ آفاق غیرتمند امریکی اینکر سے کچھ سیکھ سکے ؟
از: رعایت اللہ فاروقی