سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
[center]نقاب:سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
نقاب اوڑھنے سے خواتین سورج کے تابکاری اثرات سے محفوظ
ایک ماہر امراض جلد نے سعودی عرب میں خواتین کی جلدی خوبصورتی کا راز پالیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے چہرے کی جلد نقاب کی بدولت سورج کی شعاعوں اور گرم موسمی حالات کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خوبصورت جلد کی حامل ہوتی ہیں۔
سعودی عرب کے ایک مقامی روزنامے الشرق نے قتید کے مرکزی اسپتال کی ماہر امراضِ جلد (ڈرماٹالوجسٹ) نجات ال نذر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ''سعودی خواتین دنیا میں سب سے صحت مند اور خوب صورت جلد کی مالک ہیں کیونکہ انھیں چہرے کا نقاب سورج کی شعاعوں کے ضرررساں تابکاری اثرات سے محفوظ رکھتا ہے''۔
ڈاکٹر نجات ال نذر کا کہنا ہے کہ ''چہرے کا نقاب خواتین کو سورج کی روشنی کے بہت سے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔اس کی وجہ سے ان کے چہرے پر قبل ازوقت جُھریاں نہیں پڑتی ہیں،جلد خشک اور سخت نہیں ہوتی اور وہ جلدی سرطان کی مختلف قسموں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔سورج کی حدت سے بچنے کی وجہ سے سعودی خواتین کی جلد بہت زیادہ نرم،ملائم ،خالص اور خوبصورت ہوتی ہے''۔
اس ماہر نے بتایا ہے کہ ''جلد کے سب سے نقصان دہ امراض سرطان (جلدی کینسر) سے متعلق ہیں اور متعدی بیماریاں ہیں۔خواہ یا بیکٹریل ہوں ،وائرل یا فنگل ہوں۔اس کے علاوہ سخت قسم کی الرجی کی وجہ سے جلد متاثر ہو سکتی ہے''۔
انھوں نے خواتین کو تجویز کیا ہے کہ وہ اپنی جلد کی حفاظت کریں اور صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک سورج کی براہ راست تمازت سے بچنے کی کوشش کریں۔سورج کے سامنے زیادہ دیر رہنے سے بھی گریز کریں،لمبی آستینوں والی قمیص پہنیں اور سر پر ہیٹ لیں۔آنکھوں کے تحفظ کے لیے دھوپ سے بچاؤ کے چشمے بھی پہنے جاسکتے ہیں۔
انھوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں مزید کہا ہے کہ سورج سے بچاؤ کے لیے کاٹن کے کپڑے پہننے چاہئیں،ان کا رنگ ہلکا ہونا چاہیے۔خواتین کو لیزر سرجری یا ویکسنگ سمیت جلد کے علاج کے بعد سورج کی تیز روشنی سے بچنے کے علاوہ زیادہ درجہ حرارت کے ماحول میں جانے سے گریز کرنا چاہیے اور گرم پانی بھی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جلد پر لیزر کے علاج کے بعد برف کی ڈلیوں سے ٹکور کی جائے تاکہ اس کو سُرخ ہونے سے بچایا جاسکے۔[/center]

[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]

- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
میں اس بات سے متفق ہوں مگر ایک بات اور میرے علم میں آئی ہے اضواء جی کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ میک اپ کی لیپا پوتی بھی آج کل عرب خواتین ہی کر رہی ہے!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
آگہی کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
آپ کی آمد اور متفق رہنے پر آپ کا شکریہمیاں محمد اشفاق wrote:میں اس بات سے متفق ہوں مگر ایک بات اور میرے علم میں آئی ہے اضواء جی کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ میک اپ کی لیپا پوتی بھی آج کل عرب خواتین ہی کر رہی ہے!
میک اپ بنایا گیا ہی ہے صرف خواتینوں کیلئیے
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
آپ کا بہت بہت شکریہرضی الدین قاضی wrote:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
بلال احمد wrote:آگہی کے لیے شکریہ
پسندگی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
کیا ہوا کامران خیریت ....
ویسے کدھر رہتے ہو آجکل ....
ویسے کدھر رہتے ہو آجکل ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
ہم تو یہ حسن دیکھنے سے محروم رہے. کیونکہ سعودیہ صرف حج یا عمرے کے لئے جانا ہوا. اس دوران نظروں کی حفاظت پیش نظر ہوتی ہے اور سعودی خواتین مکمل حجاب میں بھی ہوتی تھیں.
اس لئے تبصرہ نہیں کر سکتا
اس لئے تبصرہ نہیں کر سکتا
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
ہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کام سے جانا ہوا تو آپ باز آنے والے نہیں.

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
شعیب میں پچھلے 8 سالوں سے دبئ امارات میں ہے. حسن عرب کو کافی قریب سے دیکھا ہے. میرے نزدیک عورت کا اصل حسن اسکا کردار اور اخلاق ہے. ظاہری حسن اللہ کی طرف سے نعیمت ہے.
{أضواء} ہر بات زبان سے کہنا ضروری ہے کیا.
ُُچپ کی زبان میں پسند کیا آپکی پوسٹ کو اور میں بھی منتفق ہوماہر امراض جلد کے اس رپوٹ سے
شکریہ
{أضواء} ہر بات زبان سے کہنا ضروری ہے کیا.
ُُچپ کی زبان میں پسند کیا آپکی پوسٹ کو اور میں بھی منتفق ہوماہر امراض جلد کے اس رپوٹ سے
شکریہ
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
متفق ہو غنیمت
آپ کا شکریہ ......
آپ کا شکریہ ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ایچاند بابو wrote:ہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کام سے جانا ہوا تو آپ باز آنے والے نہیں.
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
محمد شعیب wrote: درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
اُردو سے ترجمہ چاہئیے .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
محمد شعیب wrote:درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ایچاند بابو wrote:ہاہاہاہا
اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی اور کام سے جانا ہوا تو آپ باز آنے والے نہیں.
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
آپکی اس نہ سمجھ آنے والی شاعری سے کچھ یاد آرہا ہے
پشتو زبان کے عظیم شاعر رحمان بابا فرماتے ہیں
چہ پہ زڑہ کہ دے سا عیب نہ وئ رحمانہ
خکولے مخہ تا پہ کاتوں کہ گناہ نشتہ
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- کارکن
- Posts: 146
- Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
- جنس:: مرد
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
{أضواء} wrote:محمد شعیب wrote: درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
اُردو سے ترجمہ چاہئیے .....
یہ آپ مجھے کہاں لے کر آہ گئی أضواء ان لوگوں کی بولی سمجھ سے باہر ہے
پی کے فلم ہے ساری
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: سعودی خواتین کی جلدی خوبصورتی کاراز
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہشیار باش
ارے بھائی یہ فارسی کا بہت مشوہر شعر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ
آپ نے مجھے دریا کے درمیان لاکر باندھ دیا ہے
اور اب کہتے ہو کہ ہوشیار رہو،دامن کو بھینگے نہ دینا...
یعنی جب دریا میں جائیں گے تو دامن تو بھیگا گا ہی...