Page 1 of 1

لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Sun Dec 28, 2014 1:57 pm
by محمد شعیب
میرے گھر میں پی ٹی ایل راؤٹر سے بذریعہ وائی فائی کم از کم 4 لیپ ٹاپ کنیٹ ہوتے ہیں. کبھی کبھار ہمیں ڈیٹا شئر کرنا ہوتا ہے تو یو ایس بی ڈیٹا ٹریولر استعمال کرتے ہیں.
میں نے فولڈر شئرنگ کے ذریعے کوشش کی تو پاسورڈ پوچھتا ہے. اب سمجھ نہیں آتی کہ کونسا پاسورڈ ؟
اشفاق علی، چاند بابو، شازل، میاں اشفاق اور دیگر ماہرین اس کا مکمل طریقہ کار بتائیں کہ لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا کیسے شئر کرتے ہیں ؟
اور اگر کوئی انڈرائیڈ موبائل بھی کنیکٹ ہو تو کیا اس سے بھی شئرنگ ہو سکتی ہے ؟

Re: لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Sun Dec 28, 2014 3:40 pm
by چاند بابو
یہ علی خان بھیا کی لائن ہے وہی اس بارےمیں بہتر بتا سکتے ہیں.

Re: لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Sun Dec 28, 2014 4:29 pm
by شازل
اس بارے میں کافی ٹیوٹوریل دستیاب ہیں‌
میرے خیال میں آپ ونڈوز 8 استعمال کرتے ہونگے
یہ ٹیوٹوریل شاید آپ نے چیک نہ کیا ہو

Re: لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Sun Dec 28, 2014 5:19 pm
by محمد شعیب
میرے پاس 7 انسٹال ہے. بہر حال میں چیک کرتا ہوں.

Re: لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Fri Jan 02, 2015 3:44 pm
by بلال احمد
شعیب بھائی پھر چیک کرکے بتایا نہیں آپ نے :^) :^)

Re: لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Fri Jan 02, 2015 11:51 pm
by محمد شعیب
ابھی کچھ دنوں سے ایک وقت میں 2 یا زیادہ لیپ ٹاپ کنیٹ ہی نہیں ہوئے.
جونہی تجربہ کرونگا انشاء اللہ شئر کرونگا.

Re: لوکل نیٹ ورک میں ڈیٹا شئرنگ

Posted: Sat Jan 03, 2015 11:36 pm
by میاں محمد اشفاق
فولڈر شئیر سب سے اچھا اور آسان حل ہے پاسورڈ تو ایڈمن کا مانگ رہا ہوگا ویسے مانگنا نہیں چاہیئے ! اگر آپ نیٹ ورکنگ کے لئے ایک عدد نیٹ ورک شئیرنگ حب خرید لیں جس میں ایک ان کمنگ اور 2،4 آوٹ گوئینگ ہوتی ہیں اس سے فولڈر شئیر کرنے میں آسانی ہو گی اگر آپ ڈائریکٹ انٹرنیٹ ڈیوائس سے شئیر کریں گے تو مشکل کا سامنا ہوگا!