Page 1 of 1

انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Sun Dec 28, 2014 12:02 pm
by محمد شعیب
Image
جکارتہ : انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والی نجی ایئرلائن ایئر ایشیاء کی پرواز لاپتہ ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئرایشیاء کی پرواز QZ8501 میں عملے سمیت 162 افراد سوار تھے اور آخری مرتبہ کنٹرول روم سے رابطے میں پائلٹ نے متبادل راستے کا معلوم کیا۔

جنوب مشرقی ایشیاء کے بیشتر ممالک میں کام کرنے والی ایئرایشیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والا طیارہ ایئربس اے 320-200 تھا اور اس کی کی تلاش اور امدادی کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔

ایئر ایشیاء کے مطابق زیادہ تر مسافروں کا تعلق انڈونیشیاء سے ہے جب کہ جہاز پر چھ غیرملکی بھی سوار ہیں، جن میں سے تین کا تعلق جنوبی کوریا سے اور ایک ایک کا برطانیہ، ملیشیا اور سنگاپور سے ہے۔

سنگاپور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پرواز کا کنٹرول روم سے رابطہ سنگاپور کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 24 منٹ پر منقطح ہوا تھا۔

Re: انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Sun Dec 28, 2014 12:18 pm
by شازل
ایک خوفناک حادثہ ہے اگر کہیں گرا ہے تو مسافروں کے بچنے کی کہیں امید نہیں ہے
کہیں محفوظ مقام پر تو اترنے کا سوال ہی نہیں ہے

Re: انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Sun Dec 28, 2014 3:44 pm
by چاند بابو
اللہ پاک ان پر اپنا رحم فرمائے.
جو اب تک نہیں ملی اس کا مطلب یہ وہ محفوظ نہیں ہے.

Re: انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Mon Dec 29, 2014 12:34 pm
by محمد شعیب
Image

Re: انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Mon Dec 29, 2014 12:35 pm
by محمد شعیب
یار یہ جہاز ہیں یا چڑیا ؟
دوسرا طیارہ غائب ہو رہا ہے. آخر یہ ماجرہ کیا ہے ؟

Re: انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Tue Dec 30, 2014 10:12 am
by افتخار
بھیاجی بات سوچنے والی ھے

Re: انڈونیشیا: ایئر ایشیاء کا طیارہ دوران پرواز لاپتہ

Posted: Tue Dec 30, 2014 12:49 pm
by محمد شعیب
ایئرایشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ 3 روز بعد تلاش کرلیا گیا
سورابایا: انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ 3 روز قبل سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہونے والے نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم کے طیاروں کو انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے قریب بحیرۂ جاوا میں کئی اشیا تیرتی ہوئی نظر آئی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ایئر ایشیا کے مسافر طیارے کی ہوسکتی ہیں، یہ جگہ اس علاقے کے قریب ہے جہاں طیارے کا رابطہ منقطع ہوا تھا، ایک جہاز کو ملبے والی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کا طیارہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا، جس میں عملے کے ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے۔
[link]http://www.express.pk/story/314302/[/link]