روبوٹ فینکس مریخ پر اتر گیا

خلا میں جھانکئے اور دیکھئے انسان علم کی کس معراج تک جاپہنچا
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

روبوٹ فینکس مریخ پر اتر گیا

Post by چاند بابو »

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے اطلاعات بھیجنے والا ایک روبوٹ کو مریخ کی سطح پر اتار دیا ہے۔

مریخ پر جانے والا یہ روبوٹ ’مارس فنکس لینڈر‘ زمین سے سرخ سیارے تک کا اڑسٹھ کروڑ کلو میٹر کا سفر طے کر کے اتوار کو رات گئے مریخ کے شمالی حصے میں اترا۔

مریخ پر اترنے والا یہ تحقیقاتی مشن ایک مشینی ہاتھ سے لیس ہے جو مریخ کی سطح کے اندر پانی یا برف کی موجودگی کا پتا چلائے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مشن سے یہ واضح طور پر پتا چل سکے گا کہ آیا کبھی مریخ پر زندگی کے کوئی آثار موجود رہے ہیں۔

فینکس لینڈر مریخ کی سطح پر پچیس مئی کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بج کر تریپپن منٹ پر اترا۔

اس روبوٹ کو لے جانے والے خلائی طیارے کے دس ماہ طویل سفر کے آخری سات منٹ خطرناک ترین لمحے تھے۔

اکیس ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مریخ کی فضا کے کنارے پر پہنچنے کے بعد اس خلائی سیارے نے حفاظت سے اترنے کے لیے کئی ایک پینترے بدلنا تھے۔

آخری مرحلے پر اس خلائی سیارے کا پیرا شوٹ کھلنا تھا تاکہ اس کی رفتار کم ہو سکے اور یہ بالکل محفوط حالت میں مریخ کی سطح کو چھو سکے۔

ناسا کی ’جیٹ پروپلشن‘ لیباٹری میں انجینروں اور مینجروں نے طیارے کے مریخ کی سطح پر باحفاظت اترنے کی خوشی میں تالیاں بجائیں۔

اس طیارے کے فلائٹ کنٹرولر نے اعلان کیا کہ ’فونکس اتر گیا ہے۔۔ مریخ کے شمالی علاقے پر خوش آمدید۔‘

اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلتا رہا تو اگلے چند گھنٹوں میں یہ سورج سے توانائی حاصل کرنے کے لیے اپنے پینل کھولے گا۔

یہ اپنے مشینی ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے مریخ سے برف اور اس کی مٹی کے نمونے حاصل کرے گا۔

برطانیہ کی طرف سے امپیریل کالج لندن کے ڈاکٹر ٹام پک اس ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مشن کا مقصد مریخ کی سطح کے نیچے اس حصہ تک پہنچا جائےجہاں یقینی طور پانی کی موجودگی کا پتا چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مریخ کے گرد گھومنے والے خلائی سیاروں کی مدد سے اس جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کر لی گئی تھیں اور انہیں یہ معلوم ہے کہ سطح کے نیچے دس سنٹی میٹر یا اس سے کم گہرائی پر برف اور پانی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی موجودگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہے کیونکہ زندگی کا دارومدار اس پر ہے۔

مریخ پر خلائی طیارے کا اترنا انتہائی مشکل کام ہے۔ انیس سو اکہتر سے اب تک اس طرح کے گیارہ تجربات ہو چکے ہیں لیکن صرف پانچ میں کامیابی ہو سکی۔

Image
Image
Image
Image
Image
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

شکریہ رضی بھائی میں تو سمجھا تھا کہ کسی کی نظر اس طرف نہیں گئی مجھے کیا پتہ تھا کہ یہ کسی کو نظر ہی نہیں آ رہے ہیں۔ ایک فنی خرابی کی وجہ سے ایسا ہوا جسے اب درست کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی ایسی خرابی آئیندہ نہ ہو اس کا خیال رکھیئے گا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

انشااللہ ایسا نہیں ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: روبوٹ فینکس مریخ پر اتر گیا

Post by محمد شعیب »

اس کے بعد کیوروسٹی بھی مریخ پر گئی ہے.
[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=30&t=8182[/link]
تفصیل یہاں ہے
Post Reply

Return to “سپیس سائنس”