Page 1 of 1

پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Tue Dec 16, 2014 4:49 pm
by چاند بابو
پشاور میں واقع آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے میں کم از کم 100 بچوں سمیت 132 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح ورسک روڈ پر واقع آرمی پبلک سکول میں پیش آیا جب ایف سی کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس مسلح دہشت گردوں نے سکول کی عمارت میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے ترجمان نجیع اللہ خٹک نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 126 ہو چکی ہے جبکہ 122 افراد زخمی ہیں۔
اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں سی ایم ایچ اور 24 کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ دونوں ہسپتالوں میں 80 سے زیادہ زخمی بھی لائے گئے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان نے اس واقعے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بشکریہ بی بی سی اردو

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Tue Dec 16, 2014 5:07 pm
by محمد شعیب
میں ابھی یہی دیکھ رہا تھا.
ظلم کی انتہاء ہو گئی. جن ماؤں نے آج صبح اپنے بچوں کو تیار کر کے سکول بھیجا اور اب ان کی خون میں لت پت لاش دیکھی ہوگی ... اففف الفاظ میں ان احساسات کو بیان کرنا ناممکن ہے.
دل خون کے آنسوں رو رہا ہے.
ہمارے سیاستدان، خفیہ ادارے، پولیس، فوج سب کیاکر رہے ہیں؟
ویسے تو کہتے ہیں کہ ہمارے خفیہ ادارے سمندر میں سے سوئی تلاش کر سکتے ہیں، لیکن یہاں دہشت گرد فوج کی وردیاں پہن کر انتہائی محفوظ سکول "آرمی پبلک سکول" میں داخل ہو کر اتنی بڑی کاروائی کر جاتے ہیں اور ہمارے ادارے سوتے رہے.
اب ان ماؤں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا مداوا کیا ہے ؟
ان کے لخت جگر انہیں کہاں سے ملیں گے ؟
ہمارے سیاستدان آپس میں اقتدار کے لئے لڑتے رہیں گے، ہماری بیروکریسی اپنی ترقی اور رشوت کے پیچھے پڑی رہے گی، خفیہ ادارے اور پولیس صرف مظلوموں پر ظلم کرتے رہیں گے، فوج غنڈہ گردی جاری رکھے گی، عدالتیں انصاف بیچتی رہیں گی تو یہ سب کچھ ہوتا رہے گا.
یا اللہ ہمارے حال پر رحم فرما ...

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Tue Dec 16, 2014 5:56 pm
by شاہنواز
انتہائی المناک سانحہ ہے جس کے لئےمذمت کا لفظ بھی بے معنی ہوکر رہ گیا ہے -رہی طالبان کی تو ہر کارروائی طالبان کے کھاتے میں ڈالنا ہمارا اولین فرض بن گیا ہے- اس سے قبل جو بھی ورادات ہوتی تھی وہ را کے کھاتے میں جاتی تھی - ہمیں تلاش کرنا ہوگا اپنے آس پاس کہ یہ کون ہیں کہاں سےآتے ہیں ان کےذہن اتنے کچے ہوتے ہیں کہ خودکش دھماکےکرنے چلے جاتے ہیں چاہے کاز غلط ہی کیوں نہ ہو-

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Tue Dec 16, 2014 6:13 pm
by محمد شعیب
یہ خود کش حملہ نہیں تھا. باقاعدہ کاروائی تھی. دہشت گرد فوج کی وردیاں پہن کر آئے تھے.
رہی بات طالبان کی، تو یہ جھانسہ پرانا ہو چکا ہے. اب سب کو سب کچھ معلوم ہو گیا ہے. اگر ہمارے اداروں اور حکومت میں کرپشن ختم ہو جائے تو چڑیا بھی پر نہیں مار سکے گی.
ہمارے ملک میں اغواء برائے تاوان اور دیگر کاروائیوں میں خفیہ ادارے اور پولیس براہ راست ملوث ہوتی ہے. اور مغویوں کو انہی نام نہاد طالبان کے پاس رکھا جاتا ہے.
ہمارےسیاستدان، فوجی کرنل اور جرنلز ان طالبان کمانڈرز سے اپنے کام نکلواتے ہیں.
ہمارے ججز انہی غنڈوں کو استعمال کرتے ہیں.
اسلام آباد کے حساس علاقوں میں طالبان کمانڈرز اور دیگر غنڈوں کی رہائش گاہیں ہیں. اغواکار گروپس سر عام پیسے لے کر کام کرتے ہیں.
بھائی اب تو سب کچھ سامنے آچکا ہے.

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Tue Dec 16, 2014 8:06 pm
by شاہنواز
شعیب بھائی میںطالبان کے حق میں نہیں ہوں ان کی وجہ سے پاکستان بہت پیچھے چلاگیا ہے -طالبان نے کون سا کام پاکستان کے حق میں کیا ہے جو ہمیشہ پاکستان کی گود میں بیٹھ کر کھایا ہے اور اسی کی پلیٹ میں سوراخ کیا ہے - یورپ طالبان سے مذاکرات کررہے ہیں لیکن ہم پر طالبان کے خلاف آپریشن کرنے کو کہا جاتا ہے -داعش کے خلاف امریکہ طالبان کو متحد کررہا ہے اور ہمارے ہاں الٹا کام چل رہا ہے -ہر بات کسی ایک تنظیم پر نہیں ڈال دی جاتی لیکن جو کچھ بھی ہوا ہے بہت ہی برا ہوا ہے -اس سے پاکستان کی بدنامی ہے اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں گے-

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Tue Dec 16, 2014 11:16 pm
by محمد شعیب
فیض اللہ خان کی فیس بک پوسٹ:
میرے لئے دو دن نہایت اذیت ناک تهے جب جامعہ حفصہ کی طالبات کو فاسفورس بموں سے زندہ جلایا گیا ، اور جب آرمی پبلک اسکول و کالج کے طلبہ کو گولیوں سے بهونا گیا
دونوں واقعات درد دل رکهنے والوں کے واسطے ناقابل فراموش هیں

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Wed Dec 17, 2014 7:25 am
by رضی الدین قاضی
بہت افسوس ناک واقعہ ہے

اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Wed Dec 17, 2014 9:10 am
by میاں محمد اشفاق
یہ جہاد ہے؟ جہاں 135 افراد کو بنا کسی وجہ کے قتل کر دیا جاتا ہے؟ جن میں 100 نا بالغ بچے اور بچیاں ہیں؟ اگر تم اسے جہاد سمجھتے ہو تو لعنت ہے تمہاری سوچ پر تمہارے عقیدے پر تمہاری ذات پر اور تمہارے خود ساختہ مذہب پر کیونکہ یہ ہر گز ہرگز اسلام نہیں
اسلام تو وہ ہے جہاں جنگ میں بھی عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو بخش دینے کا حکم ہے، اسلام تو دین فطرت ہے اسلام تو امن ہے اسلام تو حفاظت ہے دنیا و آخرت کے ہر دکھ اور ہر تکلیف سے
اے اللہ پاک ہم گناہ گار ہیں بدکار ہیں ہم تو شاید مسلمان کہلانے کے بھی مستحق نہیں پر جیسے بھی ہیں جو بھی ہیں جو بھی ہیں تیرے محبوب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منگتے ہیں، تجھے تیرے حبیب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان کا واسطہ تجھے کربلا کے شہداء (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی قربانیوں کا وسطہ تجھے ترے محبوب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلفاء (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی ناموس کا واسطہ یہ عذاب ہم سے ہٹا لے ان جہنم کے کتے (طالبان) کو نیست و نابود کر دے غرق کر دے جہنم واصل کر دے ان اسلام اور ملت اسلامیہ کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے. اور جہاں جہاں بھی مسلم امہ مصیبت میں ہے اسکی مدد فرما
آمین یا رب العالمین

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Wed Dec 17, 2014 11:41 am
by افتخار
اللہ پاک ھم سب پر رحم کرے. بہت ہی افسوس ناک واقعہ ھے
بہت ہی معصوم بچے اس دینا فانی سے کوچ کر گئے اور اپنے پیھچے بہت سے سوالات چھوڑ گئے،

Re: پشاور میں سکول پر طالبان کا حملہ 132 جاں بحق

Posted: Wed Dec 17, 2014 7:35 pm
by شاہنواز
مذمت لفظ بھی چھوٹا ہے کچھ لکھنےکودل ہی نہیں چاہ رہا ہے - یوں لگتا ہے جیسےالفاظ گم ہوگئے ابھی تک اس سکتہ کی سی کیفیت طاری ہے -