اگر آپ چاہتے ہیں کہ فیس بک پر آپکی ایکٹیویٹیز خفیہ رہیں تو اس کے لئے آپ پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی کر سکتے ہیں. جس کے لئے آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کر مینیو پر کلک کرکے Settings پر کلک کریں
اب بائیں جانب Privacy پر کلک کریں
یہاں "Who can see my stuff?" میں آپ اپنی پوسٹنگ کی پرائیویسی سیٹ کر سکتے ہیں. کہ فیس بک پر آپ کی پوسٹس کون کون دیکھ سکتا ہے ؟ اس میں Edit پر کلک کریں تو 2 آپشنز آئیں گے.
یہاں آپ کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ آپ کی پوسٹس Public ہوں یا صرف آپ کے دوست دیکھ سکیں. Public کا مطلب ہے کہ ہر کوئی دیکھ سکے. اگر آپ Friends پر کلک کر دینگے تو صرف آپ کے دوست آپ کی پوسٹس دیکھ سکیں گے. اس کے نیچے More Options لکھا ہے. اس پر کلک کرنے سے مزید آپشنز ملیں گے. کہ آیا آپ اپنی پوسٹس کو صرف اپنی حد تک محدود کرنا چاہتے ہیں یا چند مخصوص ممبرز تک ؟
Who can contact me? میں آپ اپنے رابطے کی پرائیویسی سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ سے کون کون رابطہ کر سکتا ہے ؟ Everyone کا مطلب کہ سب رابطہ کر سکتے ہیں. Friends کا مطلب صرف دوست. Only me کا مطلب کہ کوئی بھی رابطہ نہ کرسکے.
Who can look me up? میں آپ اپنی فیس بک آئی ڈی کی پرائیوسی سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ کو فیس بک پر کون کون تلاش کر سکتا ہے ؟
فیس بک پرائیویسی سیٹنگز
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: فیس بک پرائیویسی سیٹنگز
آگہی کا بہت بہت شکریہ شعیب بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: فیس بک پرائیویسی سیٹنگز
معلومات کے لیے شکریہ شعیب بھائی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- کارکن
- Posts: 41
- Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
- جنس:: مرد
Re: فیس بک پرائیویسی سیٹنگز
شعیب بھائی ذرا تفصیل سے بتائیں اوپشن تو نظر آرہے ہیں پر ہیں کس کس چیز کے اور ٹائم لائن اور ٹیگ ان کی سیٹنگز کی بھی کیا کیا اوپشن ہے کس کام آتے ہیں. اگر ہوسکے تو تصویروں کے ساتھ بتائیں ذرا تفصیل کے ساتھ مہربانی ہو گی شکریہ
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: فیس بک پرائیویسی سیٹنگز
میں نے پوسٹ کو اپڈیٹ کردیا ہے. امید ہے اب آپ کو آسانی سے سمجھ آجائے گی..
-
- کارکن
- Posts: 41
- Joined: Wed Dec 10, 2014 6:06 pm
- جنس:: مرد
Re: فیس بک پرائیویسی سیٹنگز
شعیب بھائی اگر ہو سکے تو اسی طرح ٹائم لائن اور ٹیگ کی بھی سیٹنگز بتا دیجیئے۔ ان کے کیا کیا اوپشن ہیں