انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by میاں محمد اشفاق »

کیا آپ کو معلوم ہے انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں

Image
سان فرانسسکو: دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں پھیلے انٹرنیٹ کو روزانہ اربوں انسان استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس محیر العقول نیٹ ورک کا اصل کنٹرول کس کے پاس ہے۔ اخبار ”گارڈین“ کے صحافی جیمز بال کے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کو بھی کسی عام اثاثے کی طرح چابیوں سے محفوظ بنایا گیا ہے اور اس کا کنٹرول انہی ہاتھوں میں ہے جن میں اس کی چابیاں ہیں۔ یہ چابیاں کس کے پاس ہیں؟
دراصل ان کی ملکیت ایک ادارے کے پاس ہے جس کا نام ”انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز (ICANN) “ ہے اور ادارے نے انٹرنیٹ کی سات چابیاں سات مختلف افراد کے حوالے کر رکھی ہیں۔ مزید سات افراد ان کے بیک اپ کے طور پر متعین کئے گئے ہیں اور یوں دنیا میں صرف 14 لوگ ایسے ہیں جن کے ہاتھ میں اربوں لوگوں کے زیر استعمال انٹرنیٹ ہے۔ اس ادارے کے ذمہ ویب سائٹوں کے ہندسی ایڈریس کو لفظی ایڈریس سے منسلک کرکے محفوظ ترین کمپیوٹروں پر حفاظت سے رکھنا ہے۔ دنیا بھر کی ویب سائٹوں کے ایڈریس سات مختلف جگہوں پر محفوظ کئے گئے ہیں اور ہر جگہ کی چابی ایک منتخب فرد کے پاس ہے۔ یہ افراد ہر سال ایک انتہائی خفیہ مقام پر ملاقات کرکے پاس ورڈ تبدیل کرتے ہیں اور پھر ساتوں کمپیوٹروں کےلئے سال بھر نئے پاس ورڈ استعمال ہوتے ہیں۔ خصوصی مقام پر کئی تالوں کے اندر رکھے گئے کمپیوٹروں کو خفیہ چابیوں کے بغیر کھولنا ممکن نہیں۔ انٹرنیٹ کو چابیوں کے ساتھ محفوظ بنانے کا عمل 2010ءسے جاری ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by رضی الدین قاضی »

مفید معلومات شیئر کرنے کے لیئے شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by چاند بابو »

کمال ہے مجھے تو یہ ابھی معلوم ہوا ہے.
:o
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Shakil Ahmed Khan
کارکن
کارکن
Posts: 8
Joined: Sun Nov 30, 2014 8:12 am
جنس:: مرد

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by Shakil Ahmed Khan »

بہت خوب!
انٹر نیٹ کے بارے میں اہم معلومات شیئر کیں.......کسی ایسی ویب سائٹ کا پتہ دیں جہاں دنیاکی ہرزبان میں ادبی کتابوں کا وافر ذخیرہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں افادۂ عام کے لیے دستیاب ہواور اگر بتاسکیں تو بتائیے گا کہ دنیا بھر میں یعنی انٹرنیٹ پر اُردو کی چھوٹی بڑی ویب سائٹس کی کیا تعدا د کیاہوگی؟ کیا لاکھوں میں پہنچ گئی ہے؟؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by چاند بابو »

جی محترم شکیل احمد خان صاحب ایسی کوئی سائیٹ میں نہیں جانتا ہوں جس پر ہرزبان کی ادبی کتابوں کا مجموعہ موجود ہو البتہ ایسی بے شمار سائیٹس موجود ہیں جن میں ان کی متعلقہ زبانوں میں مواد موجود ہے.
اور رہی اردو کی ویب سائیٹس کی تعداد تو اس بارے میں کوئی واضح گنتی تو موجود نہیں ہے البتہ کچھ لوگ ویب سائیٹس پر موجود مواد کی زبان سے اندازہ لگاتے ہیں اور بدقسمتی سے اردو ان بے شمار زبانوں میں سے ایک ہے جس کی انٹرنیٹ پر نمائندگی ابھی تک نہ ہونے کے برابر ہے.
ایک اندازے کے مطابق کل میں سے ابھی تک صرف اعشاریہ ایک فیصد سے بھی کم ویب سائیٹس اردو زبان میں مواد پیش کر رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہر ایک ہزار میں سے زیادہ سے زیادہ ایک سائیٹ اردو کی ہے.

تفصیلات کے لئے یہ لنک چیک کریں.
[link]http://w3techs.com/technologies/overvie ... nguage/all[/link]
[link]http://w3techs.com/technologies/details/cl-ur-/all/all[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by محمد شعیب »

یہ سات افراد کون ہیں ؟
کس ملک کے ہیں ؟
ان کے علاوہ کوئی اور یہ کام کیوں نہیں کرسکتا ؟
ان 7 افراد کو معاوضہ یا کاروباری منافع کہاں سے یا کیسے ملتا ہے ؟
کیا یہ تفصیلات مل سکتی ہیں ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by چاند بابو »

یہ بھی میاں صاحب ہی بتائیں گے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by میاں محمد اشفاق »

ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by چاند بابو »

ایسے نہیں میاں صاحب اس کا اردو ترجمہ یہاں لگائیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by محمد شعیب »

جی ہاں
مکمل اردو ترجمہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ کو 14لوگ 7چابیوں کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں!

Post by چاند بابو »

چلئے میاں صاحب شروع کر دیجئے ترجمہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”