Page 1 of 1

ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Sun Oct 26, 2014 5:22 am
by اضواء
[center]نئے ھجری سال کی مبارکباد دینے کاحکم

شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی سے پوچھاگیا کہ
نئے سال کی مبارکباد دینے کا حکم کیا ہے
اورمبارکباد دینے والے کوکیا جواب دینا چاہیے ؟


توشيخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :

اس مسئلہ میں صحیح یہی ہے کہ : اگرکوئي شخص آپ کومبارکباد دیتا ہے
تواسے جوابا مبارکباد دو لیکن اسے نئے سال کی مبارکباد دینے
میں خود پہل نہ کرو ،
مثلا اگر کوئي شخص آپ کویہ کہتا ہے کہ :

ہم آپ کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں ، توآپ اسے جواب میں یہ کہیں :
اللہ تعالی آپ کو خیروبھلائي دے اوراسے خيروبرکت کا سال بنائے ،
لیکن آپ لوگوں کونئے سال کی مبارکباد دینے میں پہل نہ کریں ،
اس لیے کہ میرے علم میں نہیں کہ سلف رحمہم اللہ تعالی میں سے
کسی ایک سے یہ ثابت ہو کہ وہ نئے سال پر کسی کومبارکباد دیتے ہوں ۔

بلکہ یہ بات بھی آپ کے علم میں ہونا ضروری ہے کہ سلف رحمہ اللہ تعالی نے
تومحرم کے مہینہ کو نئے سال کی ابتداء نہیں بنایا بلکہ یہ تو
عمررضی اللہ تعالی عنہ کے دورخلافت میں شروع ہوا ۔


اورشیخ عبدالکریم الخضير نے ھجری سال کے شروع ہونے
کی مبارکباد دینے کے بارہ میں کہا ہے :

کسی مسلمان کوتہوار روں مثلا عید وغیرہ پردعاکےالفاظ کوعبادت نہ بتاتے
ہوئے مطلقا دعا دینے میں کوئي حرج والی بات نہيں ،
اورخاص کرایسا کرنے میں جب محبت ومودت اور خوشی وسرور
مسلمان کے سے خوشدلی سے پیش آنا مقصود ہو ۔

امام احمد رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں :

میں مبارکباد دینے میں ابتداء نہيں کرونگا ،
لیکن
اگر مجھے کوئي مبارکباد دے تو میں اسے جواب ضرور دونگا ،
اس لیے کہ سلام کا جواب دینا واجب ہے ،

لیکن
مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا
سنت نہيں نہ جس کا حکم دیا گيا ہو اورنہ ہی اس سے روکا ہی گيا ہے ۔


واللہ اعلم .

فتاوى فضيلة الشيخ العلاّمة: محمد بن صالح العثيمين رحمه الله تعالى
[/center]

Re: ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Sun Oct 26, 2014 1:52 pm
by چاند بابو
جزاک اللہ.

Re: ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Sun Oct 26, 2014 4:10 pm
by محمد شعیب
نئے سال کی مبارک باد دینا یقینا کوئی ثواب کا کام نہیں. اگر کوئی اسے باعث ثواب جانے تو اس کی شرعی حیثیت میں جواز یا عدم جواز کو دیکھا جائے گا.
لیکن بندہ کے نزدیک یہ ایک فعل حسی ہے. اور فعل حسی میں اصل اباحت ہے جب تک کہ حرمت کی دلیل نہ مل جائے.
اگر کسی شخص نے ہاتھ پر گھڑی باندھی یا جیب میں پین رکھا ہو اور آپ اس سے سوال کریں کہ گھڑی باندھنا یا پین جیب میں رکھنا حدیث سے ثابت نہیں تو آپ کا یہ اعتراض غلط ہوگا.
کیونکہ گھڑی باندھنا یا پین جیب میں رکھنا کوئی فعل شرعی نہیں ہے جس کے ثبوت میں حدیث پیش کی جائے.
نیز شمسی کلینڈر کی ترویج سے قمری کلینڈر کی شناخت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے. اس طرح مبارک دینے سے نوجوانوں کو قمری کلینڈر کی شناخت اور سال کے عدد کا علم بھی ہو جائے گا.
واللہ اعلم بالثواب
وماعلینا الاالبلاغ

Re: ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Mon Oct 27, 2014 6:24 am
by رضی الدین قاضی
جزاک اللہ

Re: ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Mon Oct 27, 2014 3:10 pm
by اضواء
احسنتم وبارك الله فيكم جمیعا ;fl;ow;er;

Re: ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Tue Nov 04, 2014 10:36 am
by بلال احمد
جزاک اللہ

Re: ھجری سال کی مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا

Posted: Fri Nov 14, 2014 7:05 pm
by شاہنواز
محمد شعیب wrote: شمسی کلینڈر کی ترویج سے قمری کلینڈر کی شناخت بھی ختم ہوتی جا رہی ہے. اس طرح مبارک دینے سے نوجوانوں کو قمری کلینڈر کی شناخت اور سال کے عدد کا علم بھی ہو جائے گا.
واللہ اعلم بالثواب
وماعلینا الاالبلاغ
یہاں آپ کی بات قابل قدر ہے کہ عیسوی کلینڈر کی وجہ سے ہجری کلینڈر معدوم ہوتا جارہا ہے اور ایک دوسرے کو اس نئے مبارک سال کی مبارکباد دینے سے ہجری سال کے کلینڈر سے نئی نسل کو واقفیت ہوگی ورنہ نئی نسل کو رمضان ، عید، بقر عید کے علاوہ اور اسلامی مہینوں کے بارے میں قطعئی لاعلم رہتے ہیں -