Page 1 of 2

ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Wed Oct 01, 2014 8:10 pm
by محمد شعیب
السلام علیکم
میری ورڈ پریس ویب سائٹ پر ای کامرس کا ایک پلگ ان انسٹال ہے جو میری دکان کی پراڈکٹس ڈسپلے کرتا ہے. میں چاہتا ہوں یہ پراڈکٹس میری ویب سائٹ سے آٹو میٹک فیس بک پیج پر شئر ہو جائیں. یعنی میں اپنی ویب سائٹ پر جب کوئی نئی پراڈکٹ ڈالوں، تو آٹومیٹکلی وہ پراڈکٹ میرے فیس بک پیج پر شئر ہو جائے.
یہ بات ذہن نشین رہے کہ میں ورڈ پریس پوسٹ کو شئر نہیں کرنا چاہتا. بلکہ ای کامرس پلگ ان کی پراڈکٹس شئر کرنی ہیں.
اس بارے میں کوئی ساتھی مدد فرمائے.
جزاک اللہ

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Wed Oct 01, 2014 11:15 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا کیا آپ نے پہلے سے کوئی پلگ ان انسٹال کر رکھا ہے یا ابھی کوئی بھی نہیں کیا ہے؟
ویسے اس کے لئے پلگ ان تو بہت سارے دستیاب ہیں مگر وہ اکثر اوقات ہر پوسٹ کو ہی اپڈیٹ کرتے ہیں.
اس کام کے لئے ایک اور طریقہ دستیاب ہے جس کے لئے آپ کو گوگل فیڈ کا استعمال کرنا ہو گا.
آپ نے جب کام شروع کرنا ہو گا تب مجھے بتایئے گا میں آپ کےلئے گوگل فیڈ کا اکاؤنٹ بھی بنا دوں گا اور ساتھ میں اس کی سیٹنگ بھی کر دوں گا.
آپ کو مجھے اپنا گوگل ای میل ایڈریس، ٹوٹئر اکاؤنٹ اور فیس بک اکاونٹ دینا ہو گا.
باقی کام کرنے کے بعد میں اس کا طریقہ بھی بتا دوں گا تاکہ آئندہ آپ خود سے بھی اس طریقہ پر کام کر سکیں.
آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ جو بھی پروڈکٹ لگائیں اس میں ایک ٹیگ پروڈکٹس کے نام کا ضرور شامل ہونا چاہئے.
یعنی اگر کوئی پروڈکٹ ٹیگ پر کلک کرے تو تمام پروڈکٹس کھل جائیں.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Wed Oct 01, 2014 11:51 pm
by محمد شعیب
میں نے ایک پلگ ان انسٹال کیا ہے
[link]https://wordpress.org/plugins/woosocio/[/link]
لیکن اس میں کچھ ایررز ہیں.
آپ ویب سائٹ وزٹ کریں.
[link]http://adanboutique.com/[/link]

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Thu Oct 02, 2014 7:36 am
by چاند بابو
شعیب بھیا یہ پلگ ان تو بہت اچھا معلوم پڑتا ہے.
اس میں ایرر کیا آ رہی ہیں؟

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Thu Oct 02, 2014 1:58 pm
by محمد شعیب
پہلے سے جو پراڈکٹس ویب سائٹ پر پوسٹ ہو چکی ہیں انہیں اپڈیٹ کرتے ہوئے ایک ایرر آتا ہے.
اگر آپ کے پاس میری ویب سائٹ کی آئی ڈی اور پاسورڈ ہے تو لاگ ان ہو کر چیک کریں.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Fri Oct 03, 2014 8:54 pm
by چاند بابو
مجھے آئی اور پاسورڈ میسج کر دیں میں پہلے والی گم کر چکا ہوں.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sun Oct 05, 2014 2:19 pm
by محمد شعیب
میں نے پی ایم کر دیا تھا.
کیا آپ نے چیک کیا ؟

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sun Oct 05, 2014 9:03 pm
by چاند بابو
جی شعیب بھیا میں نے چیک کر لیا ہے اور ایک بہترین سا پلگ ان بھی ڈھونڈا ہے مگر باقی کام اب عید کے بعد انشااللہ.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Mon Oct 06, 2014 7:42 pm
by محمد شعیب
جزاک اللہ
انتظار رہے گا.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Fri Oct 10, 2014 8:51 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا پلگ ان انسٹال کر دیا ہے آپ کی سائیٹ پر.
اب اس میں اپنے سوشل میڈیا سائیٹس کے یوزر نیم اور پاسورڈ آپ خود دیں اس کے بعد میں اس کی سیٹنگ کروں گا.
پلگ ان کا نام MicroblogPoster ہے.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Fri Oct 10, 2014 10:49 pm
by محمد شعیب
چاند بابو
اس پلگ ان میں ایک نئی مصیبت آ گئی. فیس بک پیج پر آٹو پوسٹ فری ورژن سے نہیں ہو سکتی. اس کے لئے پرو ورژن چاہئیے.
آپ یہ لنک دیکھیں
[link]http://efficientscripts.com/microblogposteraddons[/link]
میں نے جونہی سوشل نیٹ ورکس کی لسٹ میں سے فیس بک پر کلک کیا تو مجھے اپگریڈ کرنے کا میسیج دے دیا گیا.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sat Oct 11, 2014 10:02 am
by چاند بابو
اب ٹرائی کریں شعیب بھیا میں نے پرو ورژن انسٹال کر دیا ہے.
ہے تو یہ پرانا ورژن مگر اس میں وہ مسئلہ نہیں آ رہا ہے.
البتہ آپ کو صرف یہ خیال رکھنا ہے کہ اس پلگ ان کو اپڈیٹ نہیں کرنا ہے.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sat Oct 11, 2014 12:00 pm
by محمد شعیب
چاند بابو
اب بھی اپگریڈ کرنے کا میسیج دے رہا ہے. اور سیو کا بٹن ڈس ایبل رہتا ہے
Image

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sat Oct 11, 2014 7:07 pm
by چاند بابو
یار میں نے اپنا ایڈریس اس میں ایڈ کر کے تجربہ کیا تھا تب تو ٹھیک تھا.
خیر اب کل پھر دیکھوں گا اسے.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sat Oct 11, 2014 7:07 pm
by چاند بابو
یار میں نے اپنا ایڈریس اس میں ایڈ کر کے تجربہ کیا تھا تب تو ٹھیک تھا.
خیر اب کل پھر دیکھوں گا اسے.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Tue Oct 14, 2014 11:51 pm
by محمد شعیب
چاند بابو wrote:یار میں نے اپنا ایڈریس اس میں ایڈ کر کے تجربہ کیا تھا تب تو ٹھیک تھا.
خیر اب کل پھر دیکھوں گا اسے.
یہ پوسٹ 11 تاریخ کی ہے. اور آج 14 ہو گئی ہے. لیکن چاند بابو کی کل نہیں آئی be;a

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Wed Oct 15, 2014 9:55 am
by چاند بابو
ہم دفتری لوگ کل سے مراد ایسا کل لیتے ہیں جس میں کام کیا جائے.
تو محترم آپ کی کل آ گئی مگر چونکہ میں کام نہیں کر پایا اس لئے میری کل ابھی دور ہے.

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Wed Oct 15, 2014 12:57 pm
by محمد شعیب
h.a.h.a
اللہ یہ کل جلد لے آئے
سب کہو آمین ..

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Wed Oct 15, 2014 1:57 pm
by چاند بابو
آمین v;e;r;y;happ;y v;e;r;y;happ;y

Re: ورڈ پریس پلگ ان ضرورت ہے

Posted: Sun Oct 26, 2014 2:49 pm
by چاند بابو
شعیب بھیا میں نے آپ کو فیس بک پر ایک پیغام بھیجا ہے اسے دیکھئے.